ستونوں پر دوڑےگی ممبئی احمد آباد بُلٹ ٹرین

ستونوں پر دوڑےگی ممبئی احمد آباد بُلٹ ٹرین

Monday January 11, 2016,

2 min Read

زمین کی وسیع پلاٹ کے حصول اور عوام اور جانوروں کے لئے زیر زمین راستہ بنانے جیسے مسائل کے حل کے لئے مجوزہ ممبئی احمد آباد بُلٹ ٹرین ستونوں پر چلائی جا سکتی ہے۔ اس منصوبے کی لاگت میں تقریبا دس ہزار کروڑ روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

image


نقل و حمل اور بندرگاہ کے اضافی چیف سکریٹری، گوتم چٹرجی نے کہا کہ ستونوں پر ٹرین چلنے کا مطلب ہے انسانوں اور جانوروں کو اس دائرے میں گھسنے سے روکنے کے لئے کوریڈور کی سرحد بندی کی ضرورت نہیں ہوگی.

گوتم چٹرجی نے کہا، ایلویٹیڈ کوریڈور سے، جس پر ہم غور کر رہے ہیں، بڑے پلاٹ کے حصول، جانوروں، لوگوں اور گاڑیوں کے لئے زیر زمین گزرگاہ بنانے کی مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

چٹرجی نے بتایاکہ اگرچہ اس طریقے سے منصوبے کی لاگت دس ہزار کروڑ روپے بڑھے گی۔ اور ٹرین ناسک کے ذریعے نہیں گزرےگی کیونکہ اس میں منصوبے کی لاگت اور بڑھےجائے گ۔

امکانات کے مطالعہ کے دوران پتہ چلا ہے کہ کوریڈور کی توسیع ناسک تک نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ تکنیکی طور پر بھی ناسک کے راستے ٹرین چلانا عملی نہیں ہے۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بُلٹ ٹرین کو ناسک میں ہالٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے مہاراشٹر علاقے خاص طور پر قبائلی علاقے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔