انویسٹ کرناٹک - سرمایہ کاری، انوویشن اور کاروباری ریاست

انویسٹ کرناٹک - سرمایہ کاری، انوویشن اور کاروباری ریاست

Thursday February 04, 2016,

3 min Read

انویسٹ کرناٹک 2016 میں عالمی سرمایہ کاروں کی ملاقات کے دوران صنعت کاروں، تاجروں، اور سرکاری حکام کا جمگھٹ دیکھا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کرناٹک کے پاس فطری طور پر قدرتی وسائل، اعلی معیار کے انسانی وسائل اور باصلاحیت لوگ موجود ہیں کے۔ انہوں نے کہا، "میرا یقین ہے کہ ان تمام فوائد کے بل پر کرناٹک ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کے مقابلے دو فیصد سے زیادہ کی ترقی کی شرح حاصل کر سکتا ہے۔" اسی موقع پر دیہی ترقی کے وزیر وینكيانايڈو کا کہنا تھا کہ کرناٹک کے ساتھ ایک فائدہ بخش بات یہ ہے کہ مرکز سے اس کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ ریاست کی ہر مدد کے لیے تیار ہیں۔

image


کرناٹک کے وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے کا کہنا تھا کہ انویسٹ کرناٹک نہ صرف بڑے معاہدے کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ اس کی کوشش رہی ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ جوڑا جائے۔ ریاست اور مرکز کی کوشش ہے کہ اس کے ذریعے غربت کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے مل بیٹھنے کی ایک اچھی جگہ ہے۔

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے انویسٹ کرناٹک کے آغاز پر ریاست میں سڑکوں کی ترقی کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک کے مسائل کے بارے میں کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے مرکز اور ریاست مل کر کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

وی آر دیش پانڈے کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان کا مستقبل ہیں تبھی تو ہمارے یہاں اسٹیل، زراعت، تکنیکی، طبی، اسٹارٹپ، اور مینو فیکچرنگ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔"

ملک میں کرناٹک ایسی ریاست ہے جو سال 2000 سے سرمایہ کاری کے معاملے میں معروف رہی ہے۔ وزیرنےاعتماد دلایا کہ "ہم میک ان انڈیا پروگرام کو آگے بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے۔"

انویسٹ کرناٹک میں 300 سے زیادہ اکزبٹرس نے حصہ لیا۔ 140 سے زیادہ پروجیکٹ کی ڈی پی آر 'تفصیلی رپورٹ' ویب سائٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ ملک میں اسٹارٹپ کی ترقی فطری طور پر ہوئی ہے اور ایرو اسپیس کے میدان میں ابھی کافی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک میں مینو فیکچرنگ کے ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

مرکزی کیمیکل اور کھاد معملوں کے وزیر اننت کمار نےوعدہ کیا کہ ریاست میں 13 لاکھ میٹرک ٹن کے فرٹیلائزر پلانٹ قائم کئے جائں گے۔ اس دوران مرکز اور ریاست دونوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو کرناٹک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کرناٹک میں اضافہ کے بے پناہ امکانات ہیں باوجود اس کے یہاں پر آئی ٹی سیکٹر پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ انویسٹ کرناٹک وہ پہل ہے جس کے ذریعے مینو فیکچرنگ اور زراعت کی صنعت کے ساتھ کرناٹک میں پلاسٹک ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دینے میں مدد ملے گی۔

Share on
close