ویلڈر کے بیٹے کا بڑا کمال ، مائیکروسافٹ نے دیا 1.20 کروڑ کا پیکج

ویلڈر کے بیٹے کا بڑا کمال ، مائیکروسافٹ نے دیا 1.20 کروڑ کا پیکج

Thursday February 11, 2016,

5 min Read

آئی آئی ٹی، کھڑگ پورسے کررہے ہیں بی ٹیک...

کئی لوگ کامیابی کی کہانی لکھتے توہیں لیکن کہا یہ جاتاہے کہ ان کو تمام سہولیات مہیاکرائی جاتی رہیں یاانہیں ساری سہولیات ملتی رہیں ۔ مگر بڑی کامیابی وہ کہلاتی ہے جوتمام مشکلوں کے ساتھ چل کر اپنی راہ بناتے ہیں اور کامیاب ہوکر منزل پر اپنا پرچم لہراتے ہیں ۔

image


واتسلیہ سنگھ چوہان نے کامیابی کا ایسا ہی جھنڈابلند کیا ہے، جس کے بارے میں عام لوگ تصور تک نہیں کرسکتے۔ مائیکروسافٹ ریڈمنڈ، واشنگٹن نے آئی آئی ٹی، کھڑگ پورمیں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس فائنل ایئر کے طالب علم واتسلیہ سنگھ چوہان کو سالانہ1.20کروڑ روپئے سیلری پیکج کاجاب آفردیا ہے۔ آئی آئی ٹی میں یکم سے20دسمبر تک ہوئے کیمپس پلیسمنٹ میں سافٹ ویئر انجینئر کے عہد ے کے لئے انھیں یہ سب سے بڑا پیکج ملا۔

بہار کے کھگڑیا قصبے میں عام خاندان سے تعلق رکھنے والے واتسلیہ نے12ویں تک اپنی پوری تعلیم ہندی میڈیم سے حاصل کی۔ ایک توسائنس اور اس کے اوپر سے ہندی میڈیم ؟ جو احساس کمتری کی خلیج ہندی اور انگریزی کے درمیان پائی جارہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ظاہر ہے ہندی میڈیم سے بارہویں کرنے والے واتسلیہ کو بھی اس فرق سے گذرنا پڑا۔ خیر، ہندی سے12ویں جماعت کا بورڈ امتحان دیا اور 75فیصد نمبرات حاصل کئے۔ آج کے دور میں 12ویں میں 75فیصدنمبر لانے والا طالب علم کسی بھی صورت میں اچھا نہیں مانا جاتاہے۔ لیکن کہتے ہیں جس کی منزل بڑی ہوتی ہے، جسے پہنچنا کہیں اور ہوتاہے اس کے لئے ایسی چھوٹی باتیں معنی نہیں رکھتیں ۔ واتسلیہ نے 12ویں کے ساتھ جے ای ای کا امتحان دیا۔ کامرانی توملی لیکن اچھی میرٹ نہیں ملی۔ بس یہی وہ وقت تھا جس نے واتسلیہ کو ایک دم سے بدل کررکھ دیا۔ انھوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور طے کیا کہ وہ اچھی میرٹ کے ساتھ آئی آئی ٹی میں پہنچیں گے اور آگے کا راستہ طے کریں گے۔ واتسلیہ نے خود کے لئے منزل بنائی، وہاں تک پہنچنے کے لئے راستے منتخب کئے اور جٹ گئے ایمان دار کوشش کے ساتھ۔

image


واتسلیہ نے اپنی اس کوشش میں ایلین کرئیرانسٹی ٹیوٹ کا ساتھ لیا۔ کوٹاکے اس انسٹی ٹیوٹ میں آکر جم کرتیاری کی اور آئی ٹی ٹی۔ جے ای ای ،2012میں آل انڈیا رینک ۔ 382پاکر آئی آئی ٹی۔ کھڑگ پور میں ٹیک کمپیوٹر سائنس برانچ میں داخلہ لیا۔ سال گذرا، لیکن واتسلیہ نے خود کو صیقل کرناجاری رکھا۔ کہتے ہیں کہ جب ساری کوششیں ایک ساتھ ہوتی ہیں تو پوری کائنات بھی اسے پورا کرنے میں جٹ جاتی ہے۔ دسمبر مہینے میں کیمپس سلیکشن کے لئے یورپ کی ممتازکمپنی مائیکروسافٹ ریڈمنڈ کمپنی کھڑگ پورآئی اور سافٹ ویئرانجینئر کے لئے ئی آئی ٹی میں گریجویٹ طلباء کا کوڈ نگ میں آن لائن ٹیسٹ لیا۔ پھر تحریری ٹیسٹ اورانٹرویو۔ ہر امتحان میں واتسلیہ نے اپنا جوہر دکھایا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ انھیں مائیکروسافٹ نے1.20 کروڑروپئے کی سالانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی۔

21سالہ واتسلیہ کے والد چندر کانت سنگھ کھگڑیا میں گرل وشٹر بنانے کاکام کرتے ہیں ۔ واتسلیہ کل تین بھائی اور تین بہن ہیں ۔ ظاہر ہے کہ کنبے کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ بچوں کو اچھی تعلیم کا بندوبست کیاجاسکے۔ تمام صلاحیت کے باوجود واتسلیہ کے والد اس حالت میں نہیں تھے کہ وہ اپنے بیٹے کوکوچنگ کے لئے راجستھان کے کوٹا بھیج سکیں ۔ لیکن کہتے ہیں کہ ایک راہ بند ہوتی ہے تودوسری کھل جاتی ہے۔ والد کی جفا کشی اور واتسلیہ کی صلاحیت دیکھ کر ایلین کے ڈائریکٹرمسٹر راجیش ماہیشوری نے کوٹا میں مفت کلاس روم کوچنگ اور ہاسٹل کی سہولت دے کر اس کا حوصلہ بڑھایا اور نگرانی بھی کی۔ اس سے واتسلیہ کوگھرجیساماحول ملا۔ یہاں اپنے سیشن میں اسے بہت تحریک ملی۔

image


بیماری کے باوجود کامیاب رہا

واتسلیہ نے اپنی پڑھائی کوٹا میں شروع کی۔ جب امتحان کا وقت آیا تو واتسلیہ کو ناموافق حالات کا سامناکرناپڑا۔ واتسلیہ نے یوراسٹوری کو بتایا:

’’آئی آئی ٹی۔ جے ای ای سے چاردن قبل اچانک میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ تیزگرمی میں سردھوکر میں پیپر دینے پہنچا۔ پیپر۔ 1آسان تھا لیکن بیماری کے سبب معمولی خراب ہوگیا۔ پھر سے ہمت جٹائی اور پیپر۔ 2مشکل ہوتے ہوئے بھی اس میں زیادہ اسکورکیا۔ اسی وقت مجھے لگا کہ اس بار نتیجہ اچھاآنا چاہئے۔ ‘‘

اس سے پہلے وہ اے آئی ای ای میں بہاراور جھاڑکھنڈ میں اسٹیٹ ٹاپررہے۔

ہندوستانی ادارہ شماریات(آئی ایس آئی) اورآٹی آئی ایس ای میں بھی وہ کوالیفائی ہوئے لیکن انھوں نے بی ٹیک کے لئے آئی آئی ٹی کومنتخب کیا۔

غریب طلباء کوپڑھانے کاجنون

واتسلیہ کاکہنا ہے:

’’چھٹیوں میں گھر جاکر غریب بچوں کوپڑھانا مجھے اچھا لگتاہے۔ آئی آئی ٹی کیمپس میں بھی میں آٹوڈرائیوروں کے کچھ بچوں کو پڑھاتاہوں ۔ میں اور میرے تین اور آئی آئی ٹین دوستوں نے طے کیا ہے کہ ہم مستقبل میں بہارمیں ایک الگ ماڈل اسکول کھولنے کے پروجیکٹ پرکام کریں گے۔ اس میں آئی آئی ٹی طلباء چھٹیوں میں اسکول جاکر چارماہ تک بچوں کو پڑھائیں گے۔ باقی وقت دیگراساتذہ پڑھائیں گے۔ عام بچوں کو کم فیس لے کراور غریبوں کو مفت پڑھانے کا منصوبہ ہے۔ ‘‘

واتسلیہ بہارمیں نکسل متاثرہ علاقوں میں نئی نسل کوتعلیم سے جوڑنا چاہتے ہیں ۔

مستقبل میں نئے اسٹارٹ اپ کا منصوبہ

واتسلیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا اسٹارٹ اپ شروع کریں گے۔ آئی آئی ٹی کے اپنے بیچ میٹ کے ساتھ مل کر ایک اسٹارٹ اپ کو ڈیزائن بھی کیا ہے۔ ہاتھ کی رنگ میں لگانے والی ایک منی اسمارٹ ڈیوائس تیار کی، جس سے انٹر نیٹ کے ذریعے ایکسیسنگ آسان ہوگی۔ واتسلیہ کا مستقبل میں امریکہ جاکر مائیکروسافٹ ریڈمنڈ میں لیک سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کا ارادہ ہے۔ ریسرچ میں دلچسپی ہونے سے ریڈوانسڈٹیکنالوجی پر مبنی انوویٹیوپروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

قلمکار : رمپی کماری

مترجم : محمد وصی اللہ حسینی

Writer : Rimpi Kumari

Translation by : Mohd.Wasiullah Husaini