اپنی کہانی خود لکھیں گی کنگنا

اپنی کہانی خود لکھیں گی کنگنا

Thursday January 21, 2016,

2 min Read

اداکاری کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں سے منفرد مقام حاصل کرنے والی بہترین اداکارہ کنگنا رنوت 'تنوویڈس منو'، 'تنوویڈس منو رٹررن' جیسی فلموں کے ذریعہ زبردست شہرت حاصل کرکی تھی۔ والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے بالی وڈ میں اب تک کے اپنے سفر کے تجربات کو قلم بند کرنا چاہتی ہیں اور یقینی طور پر یہ کتاب ان کی جدوجہد کی کہانی ہوگی۔

image


کنگنا رنوت لوان کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ کچھ فلموں میں ان کے کام کی تعریف ہوئی ہے۔ لیکن وہ بتاتی ہیں،

"ایک عام پس منظر سے بالی وڈ میں اس مقام تک پہنچنا بہت مشکل اور تنازعات سے بھرا رہا ہے۔ اس دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔"

کنگنا رنوت کہا کہ 10 سال کی جدوجہد اور محنت کے بعد کامیابی ملی۔ یہ سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، '' میں اسے قلمبند کرنا چاہوں گی۔ '' مختلف فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعہ لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی کنگنا ہماچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں ۔ بالی ووڈ میں آنے کے لئے انہوں نے کافی جدوجہد کی۔ کنگنا مانتی ہیں کہ بغیر جدوجہد کے کچھ بھی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

لِوان کی مصنوعات کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے لُک اور شخصیت کی کافی اہمیت ہوتی ہے۔ فلم انڈسٹری سے منسلک ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے اپنی شبیہ پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

    Share on
    close