امیج کنسلٹنٹ مانسی.... بڑی کمپنیاں بھی لیتی ہیں خدمات

ہم ہندوستانیوں میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت ہے

امیج کنسلٹنٹ مانسی.... بڑی کمپنیاں بھی لیتی ہیں خدمات

Saturday March 19, 2016,

5 min Read


کہتے ہیں ۔۔۔ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن۔ جب تک آپ اپنے بارے میں کچھ کہنے کے بارے میں سوچتے ہیں، اس سے پہلے ہی آپ کو دیکھ کر لوگ آپ کے بارے میں اپنی رائے بنانے لگتے ہیں۔ خوش لباس، بات چیت کرنے کا طریقہ، رویہ، باڈی لینگویج۔ کچھ ایسے پہلو ہیں جو آپ کی شخصیت کی وضاحت کرتے ہیں۔ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایک دلکش پرسنالٹی کےمالک ہوں۔

Mansi مانسی

Mansi مانسی


ہم سب جانتے ہیں کے ذاتی اور پیشہ ورانہ افراد کی زندگی میں، کشش اور پرسنالٹی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ ایک اچھی پرسنالٹی آپ کو خود پر یقین کرنا سکھاتی ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو آپ کی شخصیت کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مانسی ایک ایسی ہی امیج كنسلٹیںٹ ہیں جنہوں نے 'امیج کنسلٹنگ سروسز' نامی فرم کی شروعات کی ہے۔ مانسی، بانی ہونے کے ساتھ ساتھ چیف ٹرینر بھی ہیں اور وہ مانتی ہیں کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے انتہائی ضروری ہے آپ کی قابلیت کے ساتھ ساتھ آپ کی اچھی پرشخصیت۔

یور اسٹوری سے بات چیت میں مانسی نے کہا،

"ہم ہندوستانیوں میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت ہے۔ لیکن جیسے ایک اچھے پروڈکٹ کو اچھے پیکیجنگ کی ضرورت ہے۔ ویسے ہی ضروری ہے کہ ایک قابل دماغ کو اچھی پرسنالٹی ملے"

ابتدائی دقتیں

دوسروں کو نکھارنے کی اسی چاہ نے مانسی کو اس پروفیشن میں آنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ حالانکہ مانسی کو اپنا فرم شروع کرنے میں کافی مشکلات ہوئیں۔ دو چھوٹے بچوں اور خاندان کی دیکھ بھال کے ساتھ مانسی نے امیج کنسلٹنگ میں نو ماہ کا سرٹیفکٹ کورس کیا اور میرٹ گریڈ سے اسے پاس کیا۔ اس میں میرٹ گریڈ ملنا بہت مشکل ہوتا اور کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔ ذیادہ تر لوگوں کو کو صرف پاس گریڈ سے ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس میرٹ گریڈ ہو تو آپ آگے بڑھنے کے امکانات بھی کافی بڑھ جاتے ہیں۔ مانسی کی اس میں کافی دلچسپی تھی اس لئے انہوں نے اسی شعبے میں کچھ کرنے کا پہلے ہی ذہن بنا لیا تھا۔

امیج کنسلٹینٹ مانسی

امیج کنسلٹینٹ مانسی


دس سال بطور ایچ آر پروفیشنل کام کر چکیں مانسی نے اپنی بچت سے ادارہ بنایا۔ گھر کی دیکھ بھال کے ساتھ اپنا کاروبار سنبھالنا کافی مشکل تھا۔ لیکن اس پورے سفر میں انہیں اپنے خاندان کا مکمل تعاون ملا۔ آج مانسی کا اپنا آفس ہے اور کام کرنے والا عملہ ہے۔ ابھی مانسی اکیلے ہی ٹریننگ دیتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اتنی قادر ہو جائیں گی کہ کسی اور کو بھی بطور ٹرینر رکھ سکیں۔ مانسی کہتی ہیں

"ترقی یافتہ ممالک میں یہ کافی مقبول ہے۔ لیکن ہندوستان میں ابھی یہ ایک ابھرتا انٹرپرائز ہے۔ آنے والے وقت میں پورے جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے بڑھنے کی کافی امکان ہے۔ بڑی بڑی کمپنیوں کو امیج کنسلٹنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کی فلم پروڈکشن ہاؤس کے پاس بھی امیج کنسلٹنٹس ہوتے ہیں۔ لیکن لوگ اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔ "
image


ہمیں امیج کنسلٹنگ کی ضرورت کیوں ہوتی ہے ۔۔

فرض كيجئے، آپ کوکسی انٹرویو میں جانا ہے، ایسے میں آپ کے دماغ میں ایک سوال اٹھتا ہے آپ کو کیا پہننا چاہیے۔ آپ کے طور طریقے کس طرح کے ہوں۔ آپ کس طرح بات چییت کریں۔ کتنی بات کریں۔ اگر یہ سب آپ کو پتہ چلے گا تو اس میں آپ کو دماغ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور آپ کو دوسرے اہم پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کر پائیں گے۔ بڑی بڑی کمپنیاں اپنے عملے کے گرومنگ کے لئے امیج کنسلٹنٹس کی مدد لیتی ہیں۔ مانسی مانتی ہیں،

"امیج کنسلٹنگ بھروسے پر ٹکا کاروبار ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کے آپ کلائنٹس کو آپ پر اعتماد ہو۔ اب مانسی کے پاس اپنے کلائنٹس ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ مستقبل میں یہ اور بڑھیں گے"

اگر آپ میں بھی دوسروں کو سجانے سوارنے کی چاہت ہے تو امیج کنسلٹنگ آپ کے لئے ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ آپ پوری لگن اور بھروسے کے ساتھ اس میں آگے بڑھے۔ کچھ مختلف کرنے کی چاہ ركھنےوالے طالب علموں کے لئے امیج کنسلٹنگ ایک بہتر کیریئر اختیار ہو سکتا ہے اور اس میں آگے بڑھنے کی بھی بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ بیرون ملکوں میں امیج کنسلٹنگ ایک جانا مانا کاوربار ہے اور اب آہستہ آہستہ ہندوستان میں بھی یہ تیزی سے ابھر رہا ہے۔ لیکن یہ بطور کیریئر اپنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس میں دلچسپی لیتے ہوں اور ضروری صلاحیت رکھتے ہوں۔

قلمکار: شکھا چوہان

مترجم: زلیخا نظیر

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج  (FACEBOOK ) پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں....

ہم میں بہت دم ہے... زبانوں کو مل کر آگے بڑھنے کے لئے شروع ہوا'یور اسٹوری' کا جشن بھاشا

شادی کے بعد پوری کی قانون کی تعلیم اور فیملی كونسلگ میں کمایا نام ...محسنہ پروین