حیدرآباد میں سہ روزہ جشن ادب میں تین اہم کتابوں کی رسم رونمائی

 ادارہ الانصار کی سرپرستی میں سہ روزہ جشن ادب کا انعقاد 7 مئی سے

حیدرآباد میں سہ روزہ جشن ادب میں تین اہم کتابوں کی رسم رونمائی

Wednesday May 04, 2016,

4 min Read

حیدرآباد کے ادارہ الانصار کی سرپرستی میں سہ روزہ جشن ادب کا انعقاد آئندہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔ اس میں ادبی کتابو ں کی رسم اجراء، مقالات کی پیشکش اور مشاعرے کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس تقریب کا افتتاح تیلنگانہ ریاست کے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی کریں گے۔

 تین دن کی سلسلہ وار تقریب کے کے انعقاد کے بارے میں ادارہ الانصار کے معتمد محمد ذكی الدين لیاقت نے یور اسٹوری کو بتایا کہ سہ روزہ جشن ادب 7، 8 اور 9 مئی کو پرانے شہر کے اردو مسكن میں واقع خواجہ شوق ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ ہر دن شام 7 بجے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

image


جشن میں حیدرآباد کے مشہور اشاعتی ادارہ الانصار پبلی کیشن کی طرف سے شائع کی گئی تین اہم کتابوں کے رو نمائی کی جائے گی۔ نائب وزیر اعلی محمود علی ہفتہ کی شام 7 بجے جشن کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت ڈاکٹر رحمت يسف زئی کریں گے۔

ادارہ الانصار اور کوآرڈینیٹر جشن قاضی اسد ثنائی نے بتایا کہ ادارہ الانصار کے زیر اہتمام عظیم الشان سہ روزہ جشن ادب بروز ہفتہ‘ اتوار‘ پیر‘ بوقت 7 بجے شام‘ بمقام منعقد ہوگا۔ اس جشن میں ادارے الانصارپبلی کیشنز کی جانب سے شائع کردہ تین اہم کتابوں کی رسم اجرا ہوگی ۔ ممتاز نقاد اورماہر عروض جناب سکندر احمد مرحوم کی کتاب 'طلسمات عروض' کی رسم اجراء نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں محمد فاروق علی صدیقی رشید کا خطبۂ استقبالیہ ہوگا۔ ڈاکٹر راہی فدائی (بنگلور)‘ ڈاکٹر رؤف خیر‘سردار سلیم‘ ڈاکٹر اقبال خسرو قادری (کڈپہ)‘ ڈاکٹر وصی بختیاری (رائچوٹی)’’طلسمات عروض' پر مقالات پیش کریں گے۔

اس تقریب کے بہانے حیدرآباد میں لک کے مختلف حصوں سے اردو ادب سے جڑی ممتاز شخصتیں حیرآباد آ رہی ہیں۔ اس تقریب مولانا سید مصطفی رفاعی (بنگلور)، پروفیسر بیگ احساس، محمد فضل اللہ مہکری (بنگلور)، محترمہ غزالہ سکندر (جھارکھنڈ) مہمانان خصوصی ہوں گے۔

دوسرا اجلاس اتوار کو 7 بجے منعقد ہوگا۔ ممتاز محقق جناب اسلم مرزا(اورنگ آباد) صدارت فرمائیں گے۔ برصغیر کے نامور شاعر 'محقق و نقاد ڈاکٹر راہی فدائی کی مدون کردہ ٹیپو سلطان شہید کے گورنر فلک شکوہ محمد علی مہکری آصف خانہ زاد کے کلیات قصائد 'گنج شائگاں' کی رسم رونمائی سید عمر جلیل IAS‘سکریٹری محکمۂ اقلیتی بہبودتلنگانہ‘ انجام دیں گے۔ ڈاکٹر رحمت یوسف زئی 'ڈاکٹر نسیم الدین فریس' جناب حامد اکمل(گلبرگہ)' ڈاکٹر اقبال خسرو قادری (کڈپہ)، ڈاکٹر وصی بختیاری (رائچوٹی) 'گنج شائگاں' پر مقالات پیش کریں گے۔ مولانا سید مصطفی رفاعی و محمد فضل اللہ مہکری مہمانان خصوصی ہوں گے۔

تیسرا اجلاس پیر کو 7 بجے شام شاعر و ادیب مضطر مجاز کی صدار ت میں منعقد ہوگا۔ شاعر عبدالحبیب عیاں حیدرآبادی مرحوم کی کلیات 'عیاں راچہ بیاں' کی رسم رونمائی محمد احسن رضا IPS ‘ اسپیشل سکریٹری ہوم‘ آندھراپردیش انجام دیں گے۔ ڈاکٹر مجید بیدار، ڈاکٹر فاطمہ بیگم پروین، ڈاکٹر سید عباس متقی، جناب سردار سلیم، ڈاکٹر شیخ سیادت علی اور ڈاکٹر صابر علی سیوانی ،عیاں راچہ بیاں، پر مقالات پیش کریں گے۔

خیر النساء بنت عیاں حیدرآبادی، محمد عبدالقادر فیصل چشتی‘ اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن اور جناب محمد ابوبکر صدیق مہمانان خصوصی ہوں گے۔ بعد ازاں حضرت رحمٰن جامی کی صدارت میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ اس میں مدعو شعرائے کرام مضطر مجاز، ڈاکٹر رحمت یوسف زئی، ڈاکٹر رؤف خیر، ڈاکٹر محسن جلگانوی، حامد اکمل (گلبرگہ سردار سلیم، صوفی سلطان شطاری، ڈاکٹر معید جاوید، ڈاکٹر اقبال خسرو قادری (کڈپہ)، انور سلیم، جناب رشید شہیدی، قاضی اسد ثنائی‘ ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری (رائے چوٹی)، نجیب احمد نجیب، ڈاکٹر سمیع صدیقی نعیم، علی بابا درپن، جناب نور الدین امیر، جناب کوکب ذکی اورجناب وحید پاشا قادری کلام سنائیں گے۔ ماہر نشریات اسلم فرشوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ادارہ الانصار اب تک ڈیڑھ سو سا زائد کتابوں کی اشاعت کر چکا ہے۔ ان اشاعتوں میں ادبی اور مزہبی دونوں قسم کی کتابیں شامل ہیں۔ اس کے صدر اسد ثنائی نے مختلف شہروں میں رہنے والے اردو زبان و ادب کے مشغولیات میں مصروف شخصیات کا ایک مقام پر جمع کر آپس میں بات چیت کرنے کا اچھا موقع فراہم کیا ہے۔ اور یہ بات چیت تین اہم کتابوں کی رسم رونمائی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ 

 کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ممبئی میں خواتین کے لئے مدرسہ چلا رہی ہے ایک دلت خاتون

دانش محل...کتابوں کا تاج محل ، دانشوروں کاخواب محل

تعلیم اور سماجی خدمات ایک ساتھ... جودھپور کی مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی