19ماہ سے بغیر چھٹی لئے کام کر رہے ہیں مودی

 19ماہ سے بغیر چھٹی لئے کام کر رہے ہیں مودی

Saturday December 26, 2015,

2 min Read

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 19 ماہ سے کام کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں لی۔ یہ انکشاف ایک آر ٹی آئی میں ہوا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق۔ آر ٹی آئی میں ان کے کام اور چھٹی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ اس کا جواب وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر سے دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ وہ پورے وقت کام پر ہیں ۔ ' ہی از آن ڈیوٹی آل دی ٹائم'

image


مودی نے 19 مہینوں میں 18 غیر ملکی دورے کئےہیں۔ اور 89 دن ہندوستان سے دور رہے. بتا دیں کہ اس میں ان کاروس، افغانستان اور پاکستان کا سفر شامل نہیں ہے۔ ہندوستان میں 10 مقامات کا دورہ انہوں نے کیا ہے۔ اس میں 11 دن لگے ہیں۔ یعنی مجموعی طور پر 100 دن تک وہ دہلی سے باہر رہے۔

حال ہی میں ایک اور آر ٹی آئی میں انکشاف ہوا تھا کہ مودی اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو خود ہی ہینڈل کرتے ہیں۔ آر ٹی آئی کے سوالات کے جواب میں بتایا گیا کہPMOIndia نام سے بنے اکاونٹ کو وزیر اعظم کا آفس مینج کرتا ہے۔ لیکنnarendramodi نام سے بنے اکاؤنٹ کو خود مودی مینج کرتے ہیں۔ ایک اور RTI کے جواب میں معلومات دی گئی کہ نریندر مودی نے آفس سے کوئی اسمارٹ فون نہیں لیا ہے۔ اگرچہ وہ iphone کا استعمال کرتے ہیں۔

    Share on
    close