ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچےگی

ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچےگی

Thursday May 05, 2016,

3 min Read

ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ہمیں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور ای کامرس کے ذریعہ اپنا کاروبار بڑھانا چاہئے۔ اثر دونوں طرف ہوا ہے۔ جس تیزی سے تاجر انٹرنیٹ سے جڑ رہے ہیں اسی تیزی سے گاہک بھی۔

image


مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کا خیال ہے-

"اگر آپ انٹرنیٹ سے جڑ کر اپنا کاروبار نہیں کر رہے ہیں تو اس کا سیدھا مطلب ہے کہ آپ بزنس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔"

انہی باتوں کو ذہن میں رکھ کر حکومتیں کام کر رہی ہیں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہیں۔

وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اس سال 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیجیٹل دیش ڈرائیو 2.0 کا آغاز کرتے ہوئے پرساد نے کہا،

"بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 40 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اگر ہم ٹرائی کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو یہ 33.2 کروڑ کے آس پاس ہے۔ سروس فراہم کرنے والوں کے مطابق یہ تعداد 44.2 کروڑ پہنچ گئی ہے۔ 2017 تک ان کی تعداد 50 کروڑ ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اسی سال ہو سکتا ہے۔ ''

انہوں نے کہا کہ بھارت میں موبائل صارفین کی تعداد 100 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔

لوک سبھا میں ان کی طرف سے پیش سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری کے آخر میں جی ایس ایم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر موبائل صارفین کی تعداد 98.2 کروڑ ہو گئی جبکہ سی ڈی ایم اے نیٹ ورک پر صارفین کی تعداد 4.45کروڑ تھی۔

پرساد نے کہا،

"آئی ٹی اور وزیر مواصلات بننے کے بعد مجھے واقعی ایک مختلف ہندوستان کا تجربہ ہوا۔ بھارت بڑے ڈیجیٹل انقلاب کے دہانے پر ہے۔ بھارتی پہلے ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہیں، اس کے بعد ٹیکنالوجی اپناتے ہیں اور پھر وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس عمل میں مضبوط ہوتے ہیں۔"

ڈیجیٹل دیش 2.0 تشریحاتی کہانی کی کتاب ہے۔ اس میں ہندوستانی چھوٹی کمپنیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اپنے کاروبار کو نئی شکل دینے کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کر رہی ہیں۔

FACE BOOK


کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

منچلوں کو سبق سکھانے کے لئے لڑکیوں کی ’مُکّا مار‘ مہم

میری توجہ امیر بیوی بننے پر مرکوز ہے... گرافک ڈیزائن کمپنی کی بانی سائفا شبیر کی کہانی

زندگی مشکل ہے مگر حوصلے کی بدولت اپنا قد بڑھانے میں مصروف پونم شروتی