امریکہ میں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ... سُروں کی سفیر: ترپتی مکھرجی

امریکہ میں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ... سُروں  کی سفیر:  ترپتی مکھرجی

Thursday January 14, 2016,

4 min Read

ہر سال امریکہ سے ہندوستان کے دورے پر آنا پڑتا ہے

انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا

امریکہ میں پنڈت جسراج موسیقی انسٹی ٹیوٹ کی بانی ڈائریکٹر ہیں۔

امریکی اور کینیڈین شہروں میں آج 1000 سے زیادہ طالب علم کلاسیکی موسیقی سیکھ رہے ہیں

image


میواتی گھرانے کی وہ آرٹسٹ جو گزشتہ دو دہائیوں سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے ورثہ کو پھیلا رہی ہے۔ ملک سے باہر بالخصوص امریکہ میں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی استاد کے طور پر حال ہی میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ترپتی امریکہ میں پنڈت جسراج موسیقی انسٹی ٹیوٹ کی بانی ڈائریکٹر ہیں۔

ترپتی مکھرجی حالانکہ پنڈت جسراج کی سینئر شاگرد کے طور پر احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں اور ان کے پریوار کا حصہ سمجھی جاتی ہیں، لیکن اس سے مختلف بھی ان کی اپنی ایک شناخت ہے، خاموش خدمتگار کے طور پر، بہت کم بولتی ہیں، لیکن جب موسیقی کے اسٹیج پر موجود ہوتی ہیں تو لگتا ہے کہ ساری توانائی اپنے اس فن کو دے رہی ہیں، جس کےتئیں وہ وقف ہیں۔

image


اپنی مٹی اور اپنے ملک سے دور امریکہ میں کلاسیکی موسیقی کی جوت جلانے کی ان کی کامیاب کوشش آج جگ ظاہر ہے، لیکن امریکی ثقافت میں یہ کام بہت آسان نہیں رہا ہوگا۔ اس معاملے میں ترتپت کہتی ہیں، ''موسیقی کی اپنی زبان ہے، چاہے وہ مغربی موسیقی ہو کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، جی ہاں! اس کو سیکھنے کے طور طریقے مختلف ہو سکتے ہیں، شروع میں کچھ مشكلیں ضرور رہیں، لیکن پنڈت جسراج کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں تھی۔ ''

آج امریکہ اور كینڑا کے تقریبا 10 مراکز میں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ ترپتی ان کے بارے میں بتاتی ہیں، ''امریکہ میں ہندوستانی، اپنے ادب و تہذیب کے تئیں زیادہ چوکنا ہیں۔ بلکہ وہ جب موسیقی سیکھنے کے لئے آتے ہیں، تو استاد اور شاگرد کی ہندوستانی روایت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔ زمین پر بیٹھ کر، ہندوستانی بولتے ہیں، سنسکرت سیکھتے ہیں، بڑوں کا احترام کرتے ہیں۔ وہ صرف موسیقی نہیں سیکھتے، بلکہ ثقافت بھی سیکھتے ہیں۔ بلکہ میں تو یہ کہتی ہوں کہ ہم جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، ہمارے لئے وہ ہندوستان ہے، بلکہ جب مقامی لوگ بھی شاستریہ موسیقی سیکھنے کے لئے آتے ہیں تو وہ بھی ان سب چیزوں کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں۔ ''

image


نیویارک، نیو جرسی، پٹسبرگ، ٹورنٹو، ، اٹلانٹا سمیت مختلف امریکی اور کینیڈین شہروں میں آج 1000 سے زیادہ طالب علم کلاسیکی موسیقی سیکھ رہے ہیں۔ کیا وہ سب بعد میں اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا پاتے ہیں؟

''نہیں! ۔۔ ترپتی کےاس جواب کے پیچھے کئی ساری وضاحتیں ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے موسیقی کو پیشہ بنانے میں ہمیشہ ایک عدم استحکام کی حالت بنی رہتی ہے۔ بہت سے لوگوں کے سامنے ایک سوال ہمیشہ رہتا ہے کہ کامیاب نہ ہو پائیں تو کیا کریں گے؟ موسیقی کو زندگی کا اہم مقصد بنانے کے لئے ہمت، حوصلہ افزائی اور کمٹمنٹ کے ساتھ ساتھ قربانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، پوری طرح وقف ہو جانا پڑتا ہے۔ لیکن کلاسیکی موسیقی کو براہ راست پیشہ نہ بنا کر اسے دوسری ترجیح کے طور پر اپنانے والوں کی تعداد کم نہیں ہے۔ ایک طرح سے یہ اپنے پیشے کی اکتاہٹ کو دور کرتی ہے۔ موسیقی ان کے لئے خوشی کا باعث بن سکتی ہے، جو زندگی میں کچھ اور کام کرتے ہیں، لیکن اپنی بوریت کو دور کرنے کے لئے اسے اپناتے ہیں۔ ان کے لئے یہ فن دوسری ترجیح کے طور پر بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

image


ترپتی مکھرجی کو کلاسیکی موسیقی میں ان کی خدمات کے لئے این آر آئی آف دی ورلڈ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ہندوستان سے امریکہ کے سفر کے بارے میں پوچھے جانے پر وہ بتاتی ہیں کہ 1995 میں جب امریکہ میں پنڈت جسراج موسیقی انسٹی ٹیوٹ کو سنبھالنے کی بات آئی تو پہلا نام ترپتی کا تھا۔ ان پر جو یقین تھا، اس پر وہ کھری بھی اتریں۔ آج موسیقی ہی ان کا ورثہ ہے اور موسیقی ان کا مستقبل۔ عام طور پر لوگ امریکی موسیقی دوروں پر جاتے ہیں، لیکن ترپتی کو ہر سال امریکہ سے ہندوستان کے دورے پر آنا پڑتا ہے۔

image


قابل ذکر ہے کہ کولکتہ میں پیدا ہونے والی ترپتی مکھرجی نے 4 سال کی عمر سے گانا شروع کیا تھا۔ بھارتی كار چودھوری اور سنیل داس سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کےبعد وہ استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد پرسن بنرجی کی شاگرد بن گئی اور سپرا بوس سے انہوں نے ٹھمری، غزل اور بھجن بھی سیکھے 1976 میں پنڈت جسراج سے ملاقات کے بعد وہ میواتی گھرانے کی رکن بن گئیں۔