صرف ایک کلک اور مشکل آسان۔ ’نوٹری ماما‘ حل کریں گے سبھی مسائل

صرف ایک کلک اور مشکل آسان۔ ’نوٹری ماما‘ حل کریں  گے سبھی مسائل

Thursday January 21, 2016,

4 min Read

’نوٹری ماما‘ کا کاروباربینکنگ،تعلیم ،املاک یابیوپار سبھی شعبوں میں ہے ...

دستاویزکاری کے لئے ’نوٹری ماما‘ ایک سنگل ونڈوسروس ہے۔ اپنے دیگر معاون اہلکاروں کی طرح ہی گریش چلا کو بھی اپنے انکم ٹیکس ریٹرن اور کرایہ معاہدے کے لئے ایجنٹوں کے پاس جانا پڑتاتھا۔ ای ۔ اسٹامپ ڈرافٹنگ اور پھر اس کو نوٹری کرانے کا کام ایک تکلیف دہ عمل تھا۔ اور اسی وجہ سے ’نوٹری ماما‘ کا خیال ان کے دماغ میں آیا۔ ’نوٹری ماما‘ کے ذریعے ہم دستاویز کاری خدمت کے حوالے سے لوگوں کو بیش قیمت وقت اورپیسہ بچاناچاہتے ہیں ۔ گریش کہتے ہیں کہ ’نوٹری ماما‘ کی شروعات کوئی بہت آسان نہیں تھی۔ اس کے لئے پورے نظام کو اچھی طرح سمجھناضروری تھا اور جس کے لئے اسٹامپ ،رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ قوانین کو پوری طرح پڑھناضروری تھا۔

image


گریش کہتے ہیں :

’’ہم نے ایک ایسا نظام شروع کیا جس میں کسی دستاویز کو ایک گھنٹے کے اندر نوٹرائزڈ کرکے صارفین کے دروازے تک پہنچانے کی فکر شامل تھی ۔ ہمارامشن ایک یا سو گاہکوں کو ایک دن میں یکساں خدمت فراہمی کا تھا۔ ‘‘

گریش تعجب سے بتاتے ہیں کہ کوئی پٹرول پمپ، بیکری ریستوراں اور دیگر مقامات پر ہمیں لوگوں نے اپنا پوسٹرلگانے کی اجازت دی۔ ’’ہم نے 50روپئے کے رعایتی کوپن جاری کرکے امتحان اورخامی (Trail & Error)تقسیم سے اپنی شروعات کی ۔ اور یہ فارمولا چل گیا۔ ‘‘

’’ہمیں لوگوں کا بہت مثبت ردعمل ملا ، جس سے ہمیں پتہ چلاکہ اس سلسلے میں بنگلورکے لوگ کس طرح کے خدمت چاہتے تھے۔ ‘‘ گریش بتاتے ہیں کہ ’نوٹری ماما‘ کی گھر یا دفتر میں تقسیم کے متبادل کے ساتھ اس کی سنگل ونڈوماڈل کی خاصیت اسے دیگر حریفوں سے الگ کرتی ہے‘‘۔ اس کے تحت ای۔ اسٹامپ خریدنا،قانونی مسودہ تیارکرنا،شناخت کے قانونی ثبوت کے ساتھ دستخط اور آخرمیں صارفین تک ان دستاویزوں کو پہچاناشامل ہے۔ اوریہ سب ممکن ہے ’نوٹری ماما‘ کی ویب سائٹ پر محض ایک کلک سے۔

اس کے بانی گریش اور پراش ناتھ نارائن کے ساتھ ان کی کور ٹیم میں آدتیہ ہیں ۔ گریش کاروبار کے فروغ کاکام دیکھتے ہیں ،آدتیہ کی ذمہ داری کام کی انجام دہی کی ہے ، جب کہ برانڈکے فروغ کاذمہ پراش ناتھ سنبھالتے ہیں ۔ نومبر 2013میں اس کے قیام کے ساتھ ہی انھیں روزہی چیلنجز کا سامنا کرناپڑتاتھا۔ لیکن جیسے جیسے وقت گذرتاگیاوہ سمجھتے گئے کہ کیسے نئے نئے کام حاصل کرنے ہیں اور اپنی خدمات کو کس طرح پیش کرناہے۔ ’’ہماراریونیو ماڈل آن لائن اور والک اِن پر مبنی ہے۔ بینکنگ کے لئے ہماراتال میل ایس بی آئی سے ہے جب کہ ادائیگی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے ہم نے ’ڈائریکٹ پے‘ کی رکنیت لی ہوئی ہے۔ ‘‘ گریش بتاتے ہیں ، ’’ابھی تک ہم نے اپنی خود کی بچت اور دوستوں سے لے کر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ حال ہی میں بنگلور میں اپنی دوسری شاخ شروع کرنے کے لئے ہمیں ’اینجیل انویسٹرس‘ سے کچھ سرمایہ حاصل ہواہے۔ ‘‘ گریش بتاتے ہیں کہ ہم آئی ٹی کمپنی ،بینک ،نان بینکنگ فاننشیل کمپنی،ریئل اسٹیٹ اور کالجوں سے تال میل کررہے ہیں ۔ جولائی 2014 میں ’نوٹری ماما‘ کے اس سفر نے ایک اہم سنگ ِ میل قائم کیاجب انھوں نے 500گاہکوں کو اپنی خدمات دی تھیں ۔ ان میں سمجھوتے ،حلف نامے،ایگریمنٹ اور رجسٹریشن شامل تھے۔

image


’نوٹری ماما‘ اپنی توسیع کررہاہے اور اپنی ٹیم کاسائز بڑھانے کی جانب گامزن ہے۔ گریش کہتے ہیں ، ’’ہم اپنے ملازمین میں وفاداری اور رازداری جیسی انسانی اقداردیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اپنے گاہکوں کے ذاتی اورمالی اعدادوشمار کے ساتھ کام کرتے ہیں ‘‘۔ وہ مزید کہتے ہیں ، ’’ہمارے گاہکوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور ان کی خوشی ہمیں حوصلہ بخشتی ہے اور ہمیں ان کی توقعات سے بھی زیادہ کرتے رہنے کے لئے راغب کرتی ہے۔ اپنے پروڈکشن اور سروسز کی صارفین کے سامنے شفافیت آپ کے کاروبار کو ہمیشہ آگے لے جاتی ہے۔ ‘‘

گریش کہتے ہیں ، ’’مستقبل میں آپ کرناٹک اور بنگلور کے سبھی اہم مقامات پر ’نوٹری ماما‘ کو پائیں گے۔ اور آئندہ 5برسوں میں ہم پورے ہندوستان میں توسیع کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ ‘‘

اس انوکھی پہل جیسی کوئی اور شروعات کے بارے میں اگر آپ کے پاس اطلاع ہے تو ہمیں ضروربتائیں ۔ ...

قلمکار : پرکاش بھوشن سنگھ

مترجم : محمد وصی اللہ حسینی

Writer : Prakash Bhushan Singh

Translation by : Mohd.Wasiullah Husaini