ممبئی کے ایڈٹک اسٹارٹپ Toppr میں Manch کا انضمام

ممبئی کے ایڈٹک اسٹارٹپ Toppr میں Manch کا انضمام

Saturday February 13, 2016,

3 min Read

امتحانات کی آن لائن تیاری کا ممبئی میں قائم اسٹارٹپ Toppr ایک سال میں Manch کی شکل میں اپنی دوسری حصولیابی کا اعلان کرچکا ہے۔ اپریل 2015ءمیں اس نے جودھپور کے EasyPrep کو حاصل کیا تھا، جو داخلہ امتحانات کے لئے اسٹوڈنٹس کو تیاری میں مدد کرنے والا آن لائن پلیٹ فام رہا ہے۔

image


نئی حصولیابی کے بارے میں ذیشان حیات، سی ای او اور فاؤنڈر، Toppr کا کہنا ہے: ” ہم نے اس اسٹارٹپ کا جائزہ لیا جو یکساں مسئلے کو حل کرنے کوشاں تھا اور فیصلہ کرلیا کہ اس کو ساتھ لینا معقول ہے۔ Manch کی ٹیم کلیدی توجہ کے اسی شعبہ سے نمٹنے کوشاں ہے جو Toppr کا ہے کہ K12 ایجوکیشن کو ٹکنالوجی کی مدد سے کسی بھی فرد کے لئے مانوس کیا جائے۔ میرا ماننا ہے کہ ہم مل جل کر کچھ ایسی چیز تیار کرسکتے ہیں جو علحدہ حصوں کے مجموعے سے کہیں بڑھ کر رہے گی۔ اس سے پراڈکٹ مینجمنٹ، انجینئرنگ اور ڈیزائن میں کئی برس کا تجربہ بھی شامل ہوجاتا ہے؛ ہمارے کسٹمر کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ہمارے سفر میں بہت گراں قدر تبدیلی ہے کہ ایک عالمی معیاری learning platform بنایا جائے جسے لاکھوں طلبہ پسند کرتے ہیں۔“

اواخر 2013ءمیں آئی آئی ٹی۔ بامبے کے گرائجویٹس راج شیکھر راترے، عادل شاہ اور وکاس ورما کا قائم کردہ ”منچ“ اپنی خدمات ٹسٹ کی تیاری، کارپوریٹ ٹریننگ اور اسکولوں اور کالجوں کے لئے پیش کرتا ہے۔ یہ کسی بھی فرد کو اس پلیٹ فام کے دستیاب تجزیوں اور سفارشی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے حصولِ مسابقت کے قابل بناتا ہے۔

راج شیکھر بتاتے ہیں: ”جب حصولیابی کی بات چیت چھِڑنے لگی، تب Toppr پہلے ہی اس شعبے میں ایک دو سال آگے تھا جس میں Manch اپنا مقام بنانا چاہتا تھا۔ کسی بھی پراڈکٹ کے کئی ممکنہ تعاملات کا خیال آیا۔ ہم ’ٹاپر‘ سے وابستہ لوگوں اور وہاں کے کلچر سے واقف تھے۔ یہ دونوں ٹیموں کو یکجا کردینے کا مطلب اس مشن کے لئے مزید سازوسامان کا حصول ہوگا۔ ایسا کردینا منطقی کام رہا۔“

جہاں تک ’ٹاپر‘ کا معاملہ ہے، یہ ٹیم کئی پراڈکٹس پر کام کرتی رہی ہے۔ اس نے حال میں ایک فیچر "Doubts on Chat" شروع کیا جو ہر اسٹوڈنٹ کو یہ موقع دیتا ہے کہ اپنے شبہات کے جواب معیاری ٹیچرز اور ماہرین ِ مضمون سے حاصل کریں، جب کبھی وہ چاہیں، اور جہاں کہیں وہ چاہیں۔

یہ کمپنی جسے SAIF Partners نے فنڈ فراہم کیا، اس کی مسابقت Embibe اور Examify سے ہے۔ ان میں اول الذکر JEE/BITSAT(engineering) ، AIPMT/CET/AIIMS(medical) کے لئے اسٹوڈنٹس کی مدد کرتی ہے، اور آخرالذکر IIT-JEE کے خواہش مندوں کو ذہانت سے پڑھائی کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یوراِسٹوری کا اخذ کردہ منظر

انٹرنس اگزام کی تیاری کی مارکیٹ K12 اسٹوڈنٹس کے معاملے میں 8 بلین ڈالر کی قدر رکھتی ہے اور ہر سال 20 فی صد کی شرح پر فروغ پارہی ہے۔

چونکہ شعبۂ تعلیم میں اسٹارٹپس پھل پھول رہے ہیں، اس لئے سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال Toppr.com نے Fidelity Growth Partners India کی سرپرستی میں اور موجودہ سرمایہ کاروں SAIF Partners اور Helion Ventures کے ساتھ 65 کروڑ روپئے کا فنڈنگ راؤنڈ مکمل کیا ہے۔

یہ شعبے میں اس طرح کی حصولیابی ایڈٹک اسٹارٹپس کے ویژن سے میل کھاتی ہے کہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ قابل رسائی اور سب کے لئے واجبی بناتے ہوئے جمہوری اُصول میں ڈھالا جائے۔

ویب سائٹ : https://www.toppr.com/

قلمکار : توصیف عالم

مترجم : عرفان جابری

Writer : Tausif Alam

Translator : Irfan Jabri