اسكال کی عالمی کانفرنس کے لئے حیدرآباد کا انتخاب

اسكال کی عالمی کانفرنس کے لئے حیدرآباد کا انتخاب

Wednesday November 18, 2015,

2 min Read

اسكال کی عالمی کانفرنس حیدرآباد میں ہوگی

83 ممالک سے آئیں گے 3000 نمائندے

سیاحت کی صنعت میں اہم کردار ادا کرنے والے سیاحتی مینیجرس کی بین الاقوامی تنظیم اسكال کی آئندہ عالمی کانگریس کے لئے حیدرآباد کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کانگریس اکتوبر 2017 میں حیدرآباد میں ہوگی۔ اس میں 83 ممالک کے 3000 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

image


تیلگانا کے سیاحتی وزیر چندولال اور سیاحت کارپوریشن کے چیئرمین پیرورم راملو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسكال حیدرآباد شاخ کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ اسكال کانگریس حیدرآباد میں منانے کے لئے تنظیم کو منانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ادارے کا اجلاس حال ہی میں اسپین میں منعقد ہوا، جہاں آئندہ عالمی کانگریس کے لئے جب ووٹنگ ہوئی ا تو 136 ووٹ حیدرآباد کے حق میں تھے اور 39 مت بینکاک کے حق میں۔ اس طرح اسكال حیدرآباد چیپٹر کو بڑی کامیابی ملی۔

وزیر چندولال نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اس کانفرنس کے انعقاد میں مکمل تعاون کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے منتظمین کو اس کے لئے مبارک بھی باد دی۔

image


پیرورم راملو نے کہا کہ بینکاک کے مقابلے میں حیدرآباد کا انتخاب اس اجلاس کے لئے بہت اہم ہے اور اس سے حیدرآباد کو عالمی سطح پر شناخت ملے گی اور دنیا بھر کے سیاحوں کے سامنے حیدرآباد، تلنگانہ اور ہندوستان کی خصوصیات کو رکھا جا سکے گا۔

اسكال حیدرآباد چیپٹر کے صدر وجئے موہن راج نے کہا کہ آئندہ عالمی کانفرنس کے لئے حیدرآباد کو منتخب ہونے کے لئے انہوں نے شروع سے ہی مہم چلا رکھی تھی اور جب حیدرآباد کا نام لیا گیا تو دنیا کے کئی ممالک نے بینکاک کی جگہ حیدرآباد کے نام پر ووٹ کیا۔ اسكال کا شروعات 1934 میں کی گی تھی۔ اس کا ہیڈکوارٹراسپین میں ہے۔ فی الحال 89 ممالک میں اس کے 16 ہزار سے زایدہ ارکان ہیں۔ حیدرآباد میں اس کے لئے ایچ آئی سی سی کے علاوہ کئی بڑی ہوٹلوں کو مرکز بنایا جائے گا۔ کانفرنس سے حیدرآباد کو سیاحت کے شعبے میں بڑا فائدہ ہو گا۔

وضاحت: تصاویر مختلف زرائع سے حاصل کی گئیں ہیں۔ کسی کو اعتراض ہو تو ہٹا دی جائیں گی۔

Share on
close