نظاموں کے شہر حیدرآباد کے کچھ اسٹارٹپس

اگر ہم گزشتہ سال اور موجودہ سال کے جنوری سے ستمبر تک کی مدت کی سرگرمیوں پر ایک تقابلی نظر ڈالیں تو ہمیں اسٹارٹپس میں ہونے والی سرمایہ کاری اور کامیاب ہونے والے معاہدوں کی تعداد میں ایک اہم اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ تاہم چینئی کے مقابلے حیدرآباد کی ترقی کی شرح نسبتا کافی سست ہے، لیکن پھر بھی بہت سے سرمایہ کاروں اور وی سی (venture capitalist) کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں حیدرآباد کامیاب رہا ہے۔ ایسے میں يوئرسٹوری نے حیدرآباد کے ماحول میں کام کر رہے کچھ سٹارٹپس پر ایک نظر ڈالنے کا فیصلہ كيا

نظاموں کے شہر حیدرآباد کے کچھ اسٹارٹپس

Wednesday October 21, 2015,

5 min Read

ملک بھر میں بنگلور، دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہر اسٹارٹپس کے لئے اہم مراکز کے طور پراپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے کئی دیگر علاقے بھی تیزی سےترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور اپنی ایک نئی شناخت بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ گووا اور كوينبٹور وغیرہ کچھ ایسے مقامات ہیں ، جو مستقبل کے اہم مراکز کے طور پر ابھر رہےہیں، لیکن جنوبی ہندوستان کے بڑے شہرچینئی اور حیدرآباد شروع سے ہی اسٹارٹپس( تجارتی ابتدائیہ) کی سرگرمیوں میں اہم مراکز تصور کئے جاتےرہے ہیں۔ نیسكام کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی اسٹارٹپس سرگرمیوں میں سے کل آٹھ فیصد کی حصہ داری شہر حیدرآباد کی ہے۔

image


اگر ہم گزشتہ سال اور موجودہ سال کے جنوری سے ستمبر تک کی مدت کی سرگرمیوں پر ایک تقابلی نظر ڈالیں تو ہمیں اسٹارٹپس میں ہونے والی سرمایہ کاری اور کامیاب ہونے والے معاہدوں کی تعداد میں ایک اہم اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ تاہم چینئی کے مقابلے حیدرآباد کی ترقی کی شرح نسبتا کافی سست ہے، لیکن پھر بھی بہت سے سرمایہ کاروں اور وی سی (venture capitalist) کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں حیدرآباد کامیاب رہا ہے۔ ایسے میں يوئرسٹوری نے حیدرآباد کے ماحول میں کام کر رہے کچھ سٹارٹپس پر ایک نظر ڈالنے کا فیصلہ كيا

اوولا (Voola)

اگست کے مہینے میں خانگی بیٹا (Beeta) کے طور پر شروع ہونے والا 'اوولا' ایک ویڈیو کے اشتراک سے کام کرنے والا ایپلیکیشن ہے، جو لائیو یا ركارڈیڈ ویڈیو کی اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کرواتا ہے۔ اس ایپلیکیشن میں چار منٹ تک کی ویڈیو پلے کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جس میں 20 سیکنڈ کے ہائپر لیس ٹائم کے ساتھ ری پلے ک اختیار بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اپنی پسند کے مطابق اسے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپلیکیشن میں دوستوں کی طرف سے ملے نوٹیفکیشن، چیٹ اور فالو کرنے کے اختیارات کے علاوہ شیڈول اسٹریمنگ کی اضافی خصوصیات بھی دستیاب ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک اس ایپلیکیشن کے عوامی بیٹا مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ (ویب سائٹ)

فلواپ (FlowApp)

اسی سال جولائی کے مہینے میں لانچ ہوا فلواپ کاروبار کے لئے مختلف کلاؤڈ ایپليكیشنوں کو جوڑتا ہے اور کاروبار کے نفاذ کو خود کار بنانے میں مدد کرتا ہے۔ فلواپ کی مدد سے تجارت سے متعلق ای میل اور سیلز کو خود کار بنانے کے علاوہ فروخت کی روانی اور پیشگی کارروائی کو کارگر بنائے جانے کے ساتھ ساتھ کام کاج کے عمل پراوردیگر تفصیلات پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ سآس ماڈل پر مبنی فلواپ کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔ اس میں صارفین کو صرف ابتدائی وقت کی وضاحت کرنے کے علاوہ ورك فلو سے متعلق مختلف تفصیلات پُرکرنے اور ٹائم لائنز کے اطلاق کا ذکر کرنا اور تاخیر کی معلومات بھی فراہم کرنی ہوتی ہے اور پھر سب کچھ بڑی آسانی سے خود کار طریقے سے ہو جاتا ہے۔ (ویب سائٹ)

وزاٹ لیابز (Wazzat Labs)

وزاٹ لیابز ، تصاویری شناخت کی بنیاد پرایک ایسا سٹارٹپس ہے جو آپ کی جانب سے کھنچی گئی تصویر کی بنیاد پر آپ کو آپ کے پسندیدہ کپڑے، جوتے یا دیگر اشیاء آن لائن خریدنے میں مدد کرتا ہے۔ اصل میں یہ بہت ہی آسان طریقہ سے کام کرتا ہے اور آپ کو صرف اپنی پسند کے ایک کپڑے کی ایک تصویر کھینچنی ہوتی ہے اور اس کے بعد آپ کا فون یا ٹیب اپنے آپ ہی اس سے ملتی جلتی آن لائن پوشاک تلاش کرنے کا کام کرتا ہے۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد اور وزاٹ لیابز میں کئی سال تک امیج ركگنيشن(تصویری شناخت) پر تحقیق کے بعد اس ٹیم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے تجربہ کے کے مطابق فیشن تلاش کرنے کے Visual طریقئہ کارکے نتائج صارفین کی جانب سے ٹائپ کرکے دئے گئے بیان کے مطابق مصنوعات کی تلاش سے کہیں بہترپائے گئے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ بہت تیزی سے کام کرتا ہے اور فون میں بہت کم جگہ لیتا ہے اور اس کے لئے ذیادہ بینڈوڈتھ کی ضرورتبھی نہیں ہے۔ (ویب سائٹ)

شاپ ٹیاپ (Shoptap)

شاپ ٹیاپ فروخت سے متعلق ایک ایسا اسمارٹ پلیٹ فارم ہے، جو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے صارفین اور دکانداروں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا کام بنیادی طور پر روایتی آف لائن دکانوں کو آن لائن دنیا کے ساتھ جوڑنا ہے۔ پی او ایس پلیٹپھارم کی مدد سے صارفین انوینٹری کی ایک مکمل رینج پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ویب اور موبائل ڈیش بورڈ مختلف اداروں کو آپس میں ملنے مذاکرات کرنے اور کاروبار یا فروخت کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں تقریبا 14 اقسام ہیں۔ صارفین اپنی پسند کی مصنوعات کا انتخاب کرتے ہیں اور ایک سیلسمین آرڈر کو آگے بڑھاتا ہے۔ پھر اس کے بعد مصنوعات صارفین کے دروازے پر پہنچا دئے جاتے ہیں۔ ان کی قیمت کی ادائیگی مصنوعات کے پہنچنے پر سی او ڈی کے ذریعے کی جاتی ہے۔

میل ٹیاگ (Meltag)

میل ٹیاگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، موبائل مارکیٹنگ کے ذریعے مختلف برانڈز کی براہ راست تشہیر اور ان کا استعمال کا موقع صارفین کو آسانی سے فرا ہم کرتا ہے۔ یہ مختلف کاروبار اور برانڈز کو براہ راست صارفین سے جوڑتا ہے۔ (ویب سائٹ)

جیفی (Zifi)

جیفی کار پُلینگ کو آسان بنانے والی ایک ایپلیکیشن ہے۔ کسی بھی دوسرے سواریوں کا اشتراک کرنے والے پلیٹ فارم کی طرح یہ مسافروں اور کار مالکان کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس ابتدائیہ میں 50k وینچرز نے سرمایہ کاری کی ہے۔ 50 k وینچرز کی ٹیم بالکل شروع سے ہی جیفی کے خیال سے بہت زیادہ متاثر تھی اور جب انہوں نے اس کی بہترین کارکردگی دیکھی تو ان کے لئے جیفی میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ لینا بہت ہی آسان تھا۔