'سیلفی وتھ ڈاٹر' مہم کے موجد بیٹیوں کو بچانے لکھیں گے کتاب

'سیلفی وتھ ڈاٹر' مہم کے موجد بیٹیوں کو بچانے لکھیں گے کتاب

Saturday November 14, 2015,

2 min Read

وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے اپنے دورے میں ایک پروگرام کے دوران سنیل جگلان کی تعریف کی تھی۔

وزیر اعظم کے خطاب میں اپنی تعریف کے بعد’سیلفی وتھ ڈاٹر’ کے موجد سنیل جگلان نے کہا کہ وزیر اعظم کے الفاظ نے انہں آگے بڑھنے کاحوصلہ بخشا۔ ان کا ماننا ہے کہ 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کو فروغ دینے کے لئے خصوصاً ریاساتِ ہریانہ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اب ایک کتاب لکھ رہے ہیں

image


بی بی پور گاؤں کے سرپنچ سنیل جگلان نے کہا کہ انتہائی کم جنسی شرح والی ریاست ہریانہ میں مرکزی سطح پر ایک آزاد محکمہ قائم کیا جانا چاہئے اور مہم کو موثر طریقے سے عمل می جانا چاہئے۔

گزشتہ جون میں ‘سیلفی وتھ ڈاٹر’ مہم کا آغاز کرنے والے جگلان کی تعریف وزیر اعظم نے عالمی سطح پر بار بار کی۔ اس سے ان کا حوصلہ اوربڑھا۔ انہوں نے کہا، '' کئی مقامات پر وزیر اعظم نے بار بار اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح ‘سیلفی وتھ ڈاٹر’ دنیا میں تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جنوری میں وزیر اعظم نے ہریانہ کے پانی پت سے ملک بھر میں مہم کے طور پر 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پروگرام شروع کیا تھا۔ ''

جگلان نے کہا کہ خاص دنوں میں حکومت اس مہم کے سلسلے میں پروگرام منعقد کرتی ہے، لیکن اس سلسلے میں عوامی سطح پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہی سطح پر مہم کے سلسلے میں مزید سرگرمیاں ہونی چاہئے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے لئے محکمہ کی جانب سے بیٹی بچاؤ مہم پر عمل کرنے کے لئے ایک آزاد محکمہ درکار ہے۔ ایک ایسی ٹیم ہونا چاہئے جو پورے سال اس پر کام کرے۔

جگلان نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ پريتی چوپڑا کو جولائی میں ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت نے ریاست میں بیٹی بچاؤ مہم کا برانڈ سفیر بنایا تھا۔ انہیں اس میں فعال شرکت کے لئے کہنا چاہئے۔ انہوں نے گڑگاؤں میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد انہوں نے کبھی بھی ریاست کا دورہ نہیں کیا۔ اس مہم کے مقصد سے انہیں ہریانہ کے گاؤں آنا چاہئے۔

جگلان ‘سیلفی وتھ ڈاٹر’ کے موضوع پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں جنسی توزن کے مسائل سے متعلق تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ خصوصاً ہریانہ کے بارے میں بات کی جائے گی، جہاں لڑکوں کی شادی کے لئے دلہن ڈھوڈھنے کے لئے دوسری ریاستوں کا جانا پڑ رہا ہے۔