گوگل نے پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس شروع کی

گوگل نے پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس شروع کی

Tuesday May 10, 2016,

1 min Read

گوگل نے پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر اپنی مفت آن 'ہائی اسپیڈ وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے یہ سروس اجین، جے پور، پٹنہ، گوہاٹی اور الہ آباد ریلوے اسٹیشن پر شروع کی ہے۔

گوگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے 100 ریلوے اسٹیشنوں پر اس سال کے آخر تک مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کی منصوبہ ہے۔ مذکورہ پانچ اسٹیشنوں پر اس کی شروعات ہوئی ہے۔

image


وزیر ریلوے سریش پربھو جلد ہی ان اسٹیشنوں پر مذکورہ سروس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

گوگل نے اپنی اس خدمت کے لئے بھارتی ریلوے کی ریلٹیل فائبر نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔ اس شرات کے ساتھ یہ سروس ملک بھر کے 15 اسٹیشنوں پر دستیاب ہو گئی ہے۔

ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر اس سروس کو لے کر اچھی رائے کو دیکھتے ہوئے کمپنی دادر، باندرا، چرچ گیٹ، تھانے، کلیان، پنویل، واشی، کرلا، چھترپتی شیواجی ٹرمینل، بوريولي اور کئی دیگر اسٹیشنوں پر بھی یہ سروس شروع کرے گی۔