یور اسٹوری کے موبائل اسپارک 2016 کی شروعات

یور اسٹوری کے موبائل اسپارک 2016 کی شروعات

Sunday November 20, 2016,

2 min Read


یور اسٹوری کا موبائل اسپارک 216 نئی دہلی میں شروع ہوا۔ یور اسٹوری کی فاونڈر شردھا شرما اور حکومت ہند کے آئی ٹی شعبے کے جائنٹ سیکریٹری راجیو بنسل نے شمع روشن کر اس تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں تجارت و صنعت سے جڑی ہستیاں موجود تھیں۔

راجیو بنسل نے اس موقع پر موبائل کے کاروبار اور آئی ٹی کی دنیا پر اپنی رائے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے کاوربارکے مختف شعبوں سے جڑے افراد کو ایک اسٹیج پر جمع ہونے کا موقع ملے گا۔

یور اسٹوری نے موبائل اسپارک کا انعقاد اس لئے کیا ہے کہ اس کے زریعہ اس کاروبار کے مسائل اور ان کے حل کو تلاش کرنے پر غور کیا جائے۔ موبائل کی دنیا میں آج ایپ کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے، لیکن اس میں کا نیا کیا جا سکتا ہے اس بار پر غور کیا جا سکتا ہے۔ مجود ماہرین نے کہا کہ اس سمینار میں آئندہ برسوں میں 500 ملین گاہکوں تک کس طرح نئی سہولتیں پہنچائی جا سکیں اس پا بات چیت کے لئے یہ موقع کافی کارگر ثابت ہوگا۔

image


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں مودی حکومت نے ای کامرس کے میدان میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی اہم اقدام کئے ہیں۔ اس میں موبائل کی اہمیت میں اور اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود آج بھی کئی افراد کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کے ہاتھ میں موجود موبائل ان کی زندگی میں سہولتیں پہنچانے کا ای بہت بڑا سہارا ہو سکتا ہے۔ فنٹیک کے زریعہ پیٹی ایم نے مالی بازار میں کئی انقلابی تبدیلیاں لانے کا کام کیا ہے۔ اب موبائل سے صرف بات چیت ہی نہیں بلکہ ویڈیو کالنگ، تفریح، بیانکنگ، ای کامرس اور گھر سے آفس تک کے کئی کام کئے جا سکتے ہیں۔ 

 موبائل اسپارک میں تقریباً 30 اسٹارٹپ کمپنیان حصہ لے رہی رہی ہیں، جن میں 5 بارزیڈ، اڈورو، اپائی، ڈاٹامیل، فینومینا، گرے کرنل، مارکٹ 000، منی ٹیاپ، پکٹراور اسٹنٹ منٹ جیسی کمپنیانیاں شامل ہیں۔