سڑکوں پر کاروں کی بہتات میں کمی لانے میں مشغول اسٹارٹپ

سڑکوں پر کاروں کی بہتات میں کمی لانے میں مشغول اسٹارٹپ

Friday January 29, 2016,

10 min Read

اگر آپ دوشنبہ ( پیر ) کی صبح میں ہو، تو یہ زبردست ٹریفک والا دن ہونے کے ناطے کسی بھی فرد کو جسے طویل فاصلہ کا سفر کرنا ہو، پہلا خیال یہی آتا ہے کہ گھر سے جلدی نکلا جائے۔ اور اگر آپ بنگلورو جیسے شہر میں ہوں تو کئی جگہ ٹریفک جام میں پھنس جانے کا اندیشہ زیادہ رہتا ہے۔ سٹی ٹریفک رپورٹس کے مطابق اِس شہر میں گاڑیوں کی تعداد غیرمعمولی طور پر بڑھتے ہوئے 56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کا بیان ہے کہ صورتِ حال دن بہ دن ابتر ہورہی ہے، بالخصوص وائٹ فیلڈ، بی ٹی ایم لے آ¶ٹ، سِلک بورڈ، بلاندور، اور مراتاہلی میں۔

آج کل بس اگریگیٹرز جیسے ZipGo کی سرویسیس مثلاً Zify، Lifto، Bla Bla Cars اور کیاب اگریگیٹرز جیسے Ola Share اور Uber Pool ناگزیر ہوچکے ہیں۔ اور اس کے باوجود صرف ایک مسافر والی کاروں کی تعداد اونچی ہے۔ 2014ءمیں جب YourStory نے رگھو رامانجم ، بانی، PoolCircle سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا تھا کہ اُن کا مقصد کسی کار میں ایک کی بجائے چار افراد کو سفر کرنے کے قابل بنانا ہے۔

ایک عمومی خیال کے طور پر Carpooling مشترک معیشت کے وسیع احاطے میں آتا ہے، جس کا عالمی منڈی کے بارے میں حالیہ ’پرائس واٹرہاوس کوپرز‘ رپورٹ نے 15 بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔ یہ قدر 2025ءتک 335 بلین ڈالر تک پہنچ جانے کی پیش قیاسی ہے۔

سال 2015ءکا سفر

” سال 2015ءکے دوران ہماری بنیادی طاقت آٹھ گنا بڑھی جب کہ زائد از 80 فی صد کنزیومرز راست B2C یوزرس ہیں اور بقیہ 20 فی صد کارپوریٹ یوزرس ہیں۔ ہم روزانہ کے کام کے لئے زائد از 20,000 سفری روٹس کے لئے خدمات فراہم کرتے ہیں جن کا اوسط فاصلہ تقریباً 17 کیلومیٹر ہے،“ رگھو نے یہ اعداد و شمار بتائے۔

PoolCircle ٹیم

PoolCircle ٹیم


انھوں نے شراکت داری بنگلورو ٹریفک پولیس، اور Embassy Group کے ساتھ بھی کر رکھی ہے تاکہ اُن کے ٹیک پارکس کے لئے کارپولنگ کی طاقت بخشی جائے۔ یہ ٹیم Carbon Footprint کے تھرڈ پارٹی سرٹفکیشن کے لئے Ernst & Young کے ساتھ کام کرتی آئی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہے کہ ٹیم کو کارپولنگ کے ماحولیاتی فوائد کے بارے میں مکمل ریسرچ رپورٹ حاصل ہو اور یہ کہ کس طرح سڑکوں پر کاروں کی تعداد میں حقیقی کمی آلودگی اور کاربن فُٹ پرنٹ کو گھٹا سکتی ہے۔

اکٹوبر 2015ءمیں بنگلورو ٹریفک پولیس کی جانب سے کارپولنگ کے فروغ کی مہم کے بعد PoolCircle نے ELCIA (الیکٹرانکس سٹی انڈسٹریز اسوسی ایشن) کے ساتھ کام کاج شروع کیا، جو Electronic City کی گورننگ باڈی ہے۔ اس کے زائد از 70 رکن کمپنیاں اور دیگر ادارہ جات اور زائد از 140,000 کی جوائنٹ ورک فورس ہے۔

’پول سرکل‘ نے ایک مخضوص پرائیویٹ کارپول نٹ ورک ELCIA کے لئے تیار کیا جب کہ آخرالذکر کی جانب سے وائٹ لسٹ والے ای میل اکسٹنشنس فراہم کئے گئے۔ اس کارپول میں شامل ہونے کے لئے یوزر کو وائٹ لسٹ سے اپنے کارپوریٹ ای میل اَڈریس کی تصدیق کرنا ہوتا ہے؛ کارپولس صرف ELCIA ممبرز میں سے بنائے گئے۔

اس پارٹنرشپ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے رما این ایس، سی ای او، ای ایل سی آئی اے کا کہنا ہے کہ انھوں نے واحد بڑی کارپولنگ کمیونٹی شروع کی تاکہ سلامتی اور شراکت کے اونچے معیارات اختیار کئے جائیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ یہ پارٹنرشپ اُن کی جہد ِ مسلسل ہے کہ Electronic City کو زیادہ اسمارٹ اور آلودگی سے پاک کام کی جگہ کے طور پر مسلمہ بنایا جائے۔

مخصوص رجحان پر نظر ڈالیں تو 75 فی صد پول سرکل یوزرس کو وہ سواریاں مل جاتی ہیں جو اُن کی تلاش کی کسوٹی پر کھری اُترتی ہیں۔ نیز زبردست کثافت والے علاقوں جیسے کورامنگلا، وائٹ فیلڈ، الیکٹرانک سٹی، اندرانگر، اور بلاندور میں اگر کوئی مصروف اوقات کے دوران تلاش کرے تو 20 تا 25 متبادلات مل جانا عام بات ہے۔

یہ ٹیم تاحال لگ بھگ 4,500 مختلف کارپول کنکشنس بنالینے کا دعویٰ کرتی ہے۔ رگھو کا کہنا ہے کہ اُن کے یوزر کی برقراری سات یوم کے بعد 53 فی صد اور چار ہفتوں کے بعد 37 فی صد ہے۔ رگھو کا مزید کہنا ہے کہ اصل وقت پر سواری میں اشتراک زبردست معاشی قدر کو اُجاگر کرتا ہے، جس میں فاضل گنجائش سے استفادہ کیا جاتا ہے اور ڈرائیونگ مجموعی صلاحیت پر ہوتی ہے۔ یہ طویل مدتی فروغ پذیر صلاحیت کیاب اگریگیشن ماڈل کے بالکلیہ برعکس ہے، جسے یہ ٹیم غیرواجبی مانتی ہے۔

اس ٹیم نے PoolCircle IntelliRide ٹکنالوجی بھی تیار کی ہے، جو model of a source سے دور کرتے ہوئے منزلِ مقصود کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ ٹکنالوجی الگ الگ روٹس کا احاطہ کرتی ہے اور route overlap کی اساس پر ممکنہ متبادلات فراہم کرتا ہے۔ رگھو کا مزید کہنا ہے کہ سواری یا سفر کا یکساں ہونا محض اتنی بات نہیں کہ آپ کہاں سے شروعات کرتے ہو اور کدھر آپ کو جانا ہے، بلکہ یہ بات زیادہ موزوں ہے کہ کتنے فاصلے تک آپ مل کر سواری کرسکتے ہیں۔ اس سے نٹ ورک پر دستیاب سواریوں میں 80 فی صدی بہتری آئی۔

راستے کی رکاوٹیں

تاہم یہ سفر PoolCircle ٹیم کے لئے آسا ن نہیں رہا ہے۔ اواخر 2014ءمیں فنڈنگ کے اپنے فرسٹ راونڈ کو جٹانے کے دوران معاملت کی شرائط پر کئی دور کی بات چیت کے بعد یہ معاملہ بے نتیجہ رہا۔

”وہ ہمارے لئے کوئی خوشی کا سالِ نو نہیں تھا، لیکن ٹیم کی خوداعتمادی اور کسٹمر کی رغبت جو ہم کو حاصل ہونا شروع ہوچکی تھی، ان کی وجہ سے ہم کام جاری رکھنے پر مطمئن رہے۔ یہی ہمارے لئے موجب ہوا کہ مختلف انٹرپرائزس سے تسلسل کے ساتھ آمدنی پیدا کریں، جہاں ہم نے اُن کے ملازمین کے مابین ’Closed Loop‘ کارپول کی سہولت بہم پہنچائی۔''

اس ٹیم نے جلد ہی جان لیا کہ دو طرفہ شہری منڈیوں کا طریقہ عمل درآمد کے لئے مشکل ترین ہے، خاص طور پر معاملہ جب bootsrapping کا ہو۔ انھیں معلوم تھا کہ کارپولنگ کا مطلب کنزیومر کے معمول کے برتاو میں نمایاں تبدیلی لانا ہے۔ لہٰذا کسٹمرز میں اضافے پر توجہ دینے کا آسان ترین طریقہ موجودہ یوزرس کے ریفرنس سسٹم کا استعمال تھا۔

تاہم ، اس ٹیم کو سمجھ آیا کہ انھوں نے کارپولنگ کے لئے ترغیب کار کے طور پر مالی ترغیب کی اہمیت کو کمتر جانا تھا۔ رگھو کا کہنا ہے کہ جہاں کارپولنگ کے سماجی اور ماحولیاتی پہلو توجہ حاصل کرنے والے اور گفتگو کا موضوع بننے والے ہیں، وہیں کفایت کے پہلو جو درحقیقت سب سے بڑا حوصلہ بخش واقع ہوتے ہیں، ان پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔

” اگر ہم نے اس پہلو پر پہلے ہی توجہ مرکوز کرلی ہوتی تو ہماری ترقی بلاشبہ تیزتر ہوسکتی تھی۔ ہم اس معاملہ سے نمٹنے کے عمل میں ہیں اور عنقریب گشتی بٹوہ (موبائل والٹ) کے ساتھ اِنٹگریشن (ارتباط) کا آغاز کردیں گے تاکہ جلد ہی کیاش کے بغیر ادائیگیاں ممکن بنائیں،“

کنزیومر کو سمجھنا

یہ پراڈکٹ B2C کنزیومرز کے لئے اب فری ہے۔ آئندہ پانچ سہ ماہی مدت میں PoolCircle اُس رقم پر کمیشن وصول کرے گا جو Ride Taker اور Ride Giver کے درمیان منتقل ہوتی ہے۔ یہ ایپ Android اور iOS پر دستیاب ہے۔

انٹرپرائز یا B2B کسٹمرز کے لئے وہ ابتدائی تشکیلی لاگت پر مبنی فیس اور جاریہ ماہانہ سبسکرپشن وصول کرتے ہیں۔ یہ لاگت پہلے سے مصرحہ یوزر سلابس کی بنیاد پر تغیرپذیر رہتی ہے۔ ادائیگیاں کمیشن اور متعلقہ آرگنائزیشن کے منتخبہ سبسکرپشن ماڈل کی اساس پر ہوتی ہیں۔

رگھو کا کہنا ہے، ”کسٹمر کے اطمینان پر ہماری جنونی توجہ نے ہمیں ایسا مضبوط احساس پیدا کرنے میں مدد کی ہے کہ ہمارے کسٹمرز کی ضرورت کیا ہے اور یہ ہمارے پراڈکٹ کی سمت کے تعین میں معاون ہوا ہے۔ میں اب بھی مانتا ہوں کہ ہمارے تقریباً 20 فی صد یوزرس سے گفتگو ضروری ہے“۔

’پول سرکل‘ میں اجنبی کوئی نہیں ہیں۔ آپ بھلے ہی کسی شخص کو پہلے سے جانتے نہ ہوں، لیکن آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ اُس کا کارپوریٹ ای میل اکسٹنشن کونسا ہے، اُن کے ’فیس بک‘ پر فرینڈز کی تعداد اور ہمہ قسم کا دیگر ڈاٹا آپ کو سوجھ بوجھ سے کارپول کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کنزیومر کی طرف سے trust-point پر مبنی یوزر ریٹنگ سسٹم بھی ہے جو یوزر کی شناخت کی تصدیق میں مدد کرتا ہے اور کوئی شخصی یا نجی معلومات کا افشاءکئے بغیر اعتماد کے فروغ میں بھی معاون ہوتا ہے۔ ’پول سرکل‘ یوزر کو موقع فراہم کرتا ہے کہ کنٹاکٹس یا ”Circles“ کے کس نٹ ورک کا انتخاب کیا جائے جس کے ساتھ وہ کارپول چاہتے ہیں۔ اس میں رفقائ، پڑوسیوں اور دیگر سماجی اور پیشہ ورانہ رابطوں کی کوئی بھی ترکیب کے علاوہ جنس کی ترجیحات بھی شامل ہیں۔

’پول سرکل‘ کے ریگولر یوزر ونئے کمار ساکن بنگلوروکا کہنا ہے کہ PoolCircle کے ساتھ اُن کا تجربہ ابھی تک شاندار رہا ہے اور یہ کہ پلیٹ فام کے ذریعہ جو بھی سواری کا وہ انتخاب کریں، اُن کی ضرورتوں کی عمدگی سے تکمیل ہوجاتی ہے۔

حتیٰ کہ Ola Share کو بھی سوشل رائیڈ شیئرنگ کی قدر اور بھروسہ کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ ”سوشل رائیڈ شیئرنگ کا نظریہ آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ سواری کرنے کا موقع دیتا ہے جن سے آپ مانوس ہوتے ہیں،“ یہ الفاظ آنند سبرامنین، ڈائریکٹر آف مارکیٹنگ، اولا کے ہیں۔

’پول سرکل‘ اپارٹمنٹ کامپلکس والوں کو بھی اس پلیٹ فام پر لانے کی سمت کام کررہا ہے۔ رگھو کا کہنا ہے کہ کئی اپارٹمنٹ کامپلکس کے پہلے ہی WhatsApp پر کارپول گروپس بن چکے ہیں۔ مسافروں کے لئے کارپولس کو مزید موثر بنانے اور قرب و جوار کے دیگر بھروسہ مند اپارٹمنٹس تک اسے وسعت دینے سے قدر میں زبردست اضافہ ہوگا۔

یہ ٹیم بعض بڑے ٹراویل پلیٹ فامس کے ساتھ بھی بات چیت میں مشغول ہے تاکہ اُن کے ٹکٹنگ سسٹمس کو اُن کی اندرون شہر سفر کی نشاندہی کی قابلیت کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے یوزر کے لئے سفر کی مجموعی لاگت کو کم کیا جائے۔

’یور اِسٹوری‘ کا تجزیہ

گزشتہ چند برسوں میں MeBuddie، RidingO، اور CarPool Adda جیسے ادارے اس شعبے میں اُبھرے ہیں، لیکن عالمی سطح کی کمپنیوں جیسے Brazilian Tripda اور French BlaBla Car کا داخلہ واقعی منظر بدلنے والا ثابت ہوا۔ اس نے انڈین مارکیٹ میں کارپولنگ کی ضرورت کی توثیق کردی ہے۔

ایک طرف رائیڈ۔شیئرنگ اور ٹیکسی اور گاڑیوں کو یکجا کرنے کا نظریہ بڑھ رہا ہے، تو دوسری طرف حکومتی پالیسیاں اور قوانین جلد کنارہ کشی کرتے معلوم ہوتے ہیں۔ ZipGo اور دیگر شٹل بس سرویسیس مشکل مرحلے سے دوچار ہوئے؛ تو کیا یہ پلیٹ فامس برقرار رہ پائیں گے؟

’پول سرکل‘ نے بنگلورو ٹریفک پولیس کے ساتھ اشتراک کررکھا ہے، اور وکیش اگروال، فاونڈر، LiftO کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکلز ایکٹ 1988ء(مرکزی حکومت کا قانون) میں کارپولنگ یا رائیڈ شیئرنگ یا لفٹ دینے کا کوئی ذکر نہیں، اور یہ ایکٹ ایسی سرویسیس کو خصوصیت سے منع نہیں کرتا ہے۔

آج جب کہ اس شعبے میں متعدد پلیٹ فامس ہیں اور مارکیٹ میں فنڈنگ جھونک دی گئی ہے، PoolCircle کو معقول مالیہ کے ساتھ کئی عناصر کے ساتھ مسابقت کرنا ہوگا۔ تاہم، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ آپ کو مارکیٹ میں حاوی ہونے کے لئے بڑے فنڈز کے حامل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسٹاک بروکریج پلیٹ فام Zerodha ایسی ہی مثال ہے۔

PoolCircle نے لگتا ہے اشتراک و الحاق کے معاملے میں درست ترکیب حاصل کرلی ہے، لیکن کئی platforms ابھی اُبھرنے والے ہیں اور درحقیقت برتاو کی مطلوبہ تبدیلی لائیں گے۔ صرف وقت ہی بتائے گا کہ آیا مارکیٹ کے رجحان میں واقعی تبدیلی ہوتی ہے یا نہیں۔

قلمکار : سندھو کشیپ

مترجم : عرفان جابری

Writer : Sindhu Kashyap

Translator : Irfan Jabri