25 سال کی عمر میں تین ونچرز .... اُدئے پور کے انٹریپرینر سے ملئے

کم عمری میں اسٹارٹپس کے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے نوجوان کی کہانی

25 سال کی عمر میں تین ونچرز .... اُدئے پور کے انٹریپرینر سے ملئے

Wednesday April 20, 2016,

6 min Read

کسی کو سیریل انٹریپرینر کی شناخت کس طرح حاصل ہوجاتی ہے؟ وینوو بھناوت کے معاملے میں یہ 25 سال کی عمر میں تین ونچرز کے قیام سے ہوا۔ سَر پدمپٹ سنگھانیا یونیورسٹی، اُدئے پور سے B.Tech کی تکمیل کرنے والے وینوو نے 2012ءمیں آئی ٹی کمپنی NMCorp Pvt Ltd ؛ 2014ءمیں آن لائن اَپارل اسٹور Territory Of Fashion؛ اور اپریل 2015ءمیں آن لائن مارکٹ پلیس NonMovingInventory.com بنائی۔ تاہم ، اُس نے ڈسمبر 2013ءمیں ’این ایم کارپ پرائیویٹ لمیٹیڈ‘ سے علحدگی اختیار کرلی، لیکن ہنوز ’ٹیریٹری آف فیشن‘ سے وابستہ ہے۔

وینوو بھناوت ، بانی ، نان موونگ اِنونٹری

وینوو بھناوت ، بانی ، نان موونگ اِنونٹری


ماضی میں دو ونچرز سے نمٹنے کے تجربے نے وینوو کو بہت زیادہ اور غیرمستعملہ سامان کا مسئلہ سمجھا دیا۔ پھر اُس نے ریسرچ کیا اور کئی مینوفیکچرنگ یونٹ مالکین سے بات کی تاکہ مسئلہ کی جڑ تک پہنچا جائے اور آخرکار NonMovingInventory.com کا خیال پیش کیا۔

اِنونٹری زیادہ تر کمپنیوں کیلئے بڑا سرمایہ ہوا کرتا ہے۔ وینوو کا ماننا ہے کہ فاضل سامان نہ صرف ذخیرہ اندوزی کی اضافی جگہ گھیرتا ہے بلکہ رقمی صرفہ اور کرنسی کی قدر میں تخفیف بھی ہوجائیں گے۔ اُدئے پور میں قائم اسٹارٹپ ”نان موونگ انونٹری ڈاٹ کام“ دنیا بھر سے امکانی خریداروں کو مینوفیکچرنگ یونٹس یا فروخت کنندگان سے جوڑتا ہے جنھیں فاضل سامان کی وجہ سے مشکل درپیش ہو، اور انھیں فضول سامان ہٹا کر اسے نقدی میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

وینوو کا کہنا ہے، ”ہمارے ڈاٹا شامل کرنے کے معیاری طریقے صنعتوں کی مدد کو ملحوظ رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں کہ وہ راست طور پر ایک کلک کے ذریعے اپنے پراڈکٹس اَپ لوڈ کرسکیں۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوجائیں تو ہم اس سارے عمل کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے صنعتی نمائندوں کو اَپ لوڈنگ میں مدد دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہم مخصوص کردہ Dashboard فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اس کام کو سنبھال سکیں۔ ہم نے ابھی تک پلیٹ فام کی تیاری اور ٹکنیکل ٹیم کو جوڑے رکھنے پر 10 لاکھ روپئے مشغول کئے ہیں۔“

سلیکان ویلی میں پیش قدمی

وینوو نے فبروری 2016ءمیں انڈیا کی نمائندگی سلیکان ویلی میں قائم بلیک باکس کنکٹ 14 اکسلیٹر پروگرام میں کی۔ بلیک باکس کا مقصد دنیا بھر سے زبردست تجاویز کے حامل انٹریپرینرز کو بزنس میں سرعت کیلئے وی سیز اور دیگر پروفیشنلس سے جوڑنا ہے۔ خاکہ کی پیشکشی کا اسٹارٹپ کیلئے انعام 15,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دیا جاتا ہے۔

یہ پلیٹ فام کمپنیوں کو الکٹریکل سامان، مشین کے پُرزے، موٹرز، کیبلس، ڈیزل جنریٹر سٹس، آلات اور زمینی تودے ہٹانے والے سامان کو خریدنے اور بیچنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کلائنٹس کی فہرست میں ہندوستان زِنک لمیٹیڈ (ویدانتا ریسورسیس پی ایل سی کی ذیلی کمپنی)، بِرلا کارپوریشن، جے کے ٹائر اور جے کے سیمنٹ، پائروٹیک الکٹرانکس اور پیکاک انڈسٹریز شامل ہیں۔

یہ کمپنی کے موجودہ طور پر سات کلانٹس اور پانچ ملازمین ہیں۔ یہ زائد از 25,000 پراڈکٹس کو تفصیلی تشریحات کے ساتھ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ کمپنی اپنے پلیٹ فام پر ایٹمس کو پیش کرنے کیلئے سبسکرپشن چارجس وصول کرتی ہے، جو 5000 تا 20,000 روپئے برائے 500 تا 5,000 پراڈکٹس ہوتے ہیں۔

کہاں تک جانا ہے؟

وینوو کو ہندوستان بھر سے آئندہ سہ ماہی کے ختم تک 200 کمپنیوں اور 50,000 فروخت کنندگان خریداروں کے اضافے کی امید ہے۔ اُس کا منصوبہ ہے کہ آگے چل کر سبسکرپشن فیس ماڈل سے کمیشن پر مبنی ماڈل اختیار کرلیا جائے۔ وہ اپنے وجود کو سارے انڈیا تک وسعت دیتے ہوئے آئندہ مالی سال تک امریکہ اور چین میں کام کاج شروع کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ وینوو کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے کئی صنعتوں کو چین سے کمتر قیمتوں پر اشیاءکے حصول میں مدد ملے گی۔

وینوو کا ادعا ہے کہ ”ہمارا نشانہ امریکہ اور چین تک ہماری وسعت سے قبل ہندوستان میں ہی زائد از 500 فروخت کنندگان تک رسائی کا حصول ہے۔ ہم نے ایک plugin کی تیاری بھی شروع کردی ہے جو ہمارے کلائنٹ کے procurement module پر نصب کی جائے گی اور اُن کی اگلی ضروریات کو ہماری پراڈکٹ لسٹنگ سے فلٹر کیا جائے گا، جس سے انھیں موقع ملے گا کہ ہمارے مارکیٹ پلیس سے راست طور پر خریداری کریں۔“

موجودہ طور پر اس کمپنی کی پراڈکٹ لسٹنگ ماہ بہ ماہ 200 فی صدی بڑھ رہی ہے۔ اگر یہ اضافہ اسی رفتار سے جاری رہے تو پراڈکٹس کی تعداد بڑھ کر 2016-17ءتک 1,25,000 ہوجائے گی، جس میں اوسط معاملت 50,000 ڈالر ہو۔

اس کمپنی کے بانی نے مذکورہ بالا توقعات کی تکمیل کیلئے مزید فنڈز اور زیادہ بڑی ٹیم کی ضرورتوں کے بارے میں فکرمندی ظاہر کی ہے۔ بلیک باکس میں اپنے خاکے کی وساطت سے وہ بہ یک وقت امریکی اور ہندوستانی دونوں سرمایہ کاروں سے فنڈز جُٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ NonMovingInventory کو ہوسکتا ہے Startup Istanbul 2016 میں بھی اُجاگر کیا جائے۔

فاضل سامان : فائدہ برائے B2B E-commerce

کئی انٹریپرینرز کی قابل لحاظ کاروباری سرمایہ کی انونٹری مینجمنٹ کیلئے مشغولیت اور اس طرح نفعوں میں انحطاط ہوجانے کے خیال سے ہی نیندیں اُڑ جاتی ہیں۔ اِنونٹریز پر مناسب کنٹرول پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کے عمل میں توازن کو طے کرتا ہے۔ نافروخت شدہ سامان اگر بروقت منتقل نہ کیا جائے تو نقصان اور فرسودگی کا موجب بن سکتا ہے۔

تاہم ، اس مسئلے کی یکسوئی کیلئے گزشتہ چند برسوں میں بعض اسٹارٹپس اُبھر آئے ہیں۔ Industrybuying.com جو ایس ایم ایز کو صنعتی اشیاءفروخت کرنے والا B2B مارکیٹ پلیس ہے؛ دہلی میں قائم Surpluss.in جو حد سے زائد اسٹاک اور برانڈ والے فاضل پراڈکٹس سے نمٹتا ہے؛ اور بنگلور نشین Buildkar.com ۔

ایک B2B کنسٹرکشن گڈز مارکیٹ پلیس کے طور پر Buildkar نے ’سیڈ فنڈنگ‘ میں مہر گروپ سی ای او مصطفےٰ واجد اور بانی Gaadi.com اُمنگ کمار سے غیرمنکشف رقم جٹائی۔ Industrybuying نے 12 کروڑ روپئے Trifecta Capital سے حاصل کئے۔

وزارت برائے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط تجارتی ادارہ جات کی رپورٹ ہے کہ انڈیا میں 36 ملین چھوٹی یونٹیں ہیں۔ ان میں زیادہ تر مختلف صنعتی اشیاءکے خریدار اور فروخت کنندگان ہیں، جو B2B ای۔کامرس کی ترقی میں بہت کچھ حصہ ادا کرتے ہیں۔ کنسلٹنٹ فرم Ecumen.in کے مطابق انڈیا میں ’بزنس ٹو بزنس‘ (B2B) کے شعبہ کا 2020ءتک 2.5 گنا بڑھتے ہوئے 45 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ جانا طے ہے۔

NonMovingInventory

................................................................

اس طرح کی مزید دلچسپ حقیقی کہانیوں کیلئے یور راسٹوری کا ’فیس بک‘ صفحہ دیکھئے اور لائک کیجئے :     facebook

یہ بھی پڑھئے :

کام کرتے رہنا ہی کامیابی ہے : شردھا شرما

رُک جانا نہیں تو کہیں ہار کے.... عبدالحکیم کی کامیابی کا راز!

................................................................

قلمکار : اَپراجیتا چودھری .... مترجم : عرفان جابری Writer: Aparajita Choudhury  ; Translator: Irfan Jabri