ہندوستانی کمپنی کو عالمی سطح تک پہنچانا ہو تو لندن موزوں منزل

ہندوستانی کمپنی کو عالمی سطح تک پہنچانا ہو تو لندن موزوں منزل

Friday March 04, 2016,

6 min Read

آج کے نئے دور کی کمپنیاں روزِ اول سے عالمی سطح پر کام کاج پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ اُن میں سے زیادہ تر کمپنیاں عالمی مسائل کو حل کرنے کوشاں رہتی ہیں جو وسعت، عصری پہلو اور ممکنہ طور پر ’زیادہ تیار‘ مارکیٹ کے ساتھ اُبھرتے ہیں۔ ایسی کئی کمپنیاں ہیں جنھوں نے اپنے آپریشنس کی شروعات ہندوستان کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی اور اپنے پراڈکٹس یا سرویسیس کو یہیں آزماتے ہیں، لیکن اب وہ مختلف جغرافیائی خطوں میں مناسب مراکز کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔ ایسی توسیع کے مقاصد میں ہمہ ثقافتی ٹیلنٹ کے ساتھ واقعی گلوبل آرگنائزیشن کی تشکیل سے لے کر کمتر ٹیکسوں اور بزنس کرنے کی سہولت کا فائدہ اٹھانا ہے۔

اگر آپ کی ایسی کوئی کمپنی ہو تو لندن آپ کے بین الاقوامی منازل کی فہرست میں ہونا چاہئے۔ سلطنت متحدہ (یو کے) کا دارالحکومت یورپ کا تیزترین ترقی کرنے والا ٹیک کلسٹر ہے اور دنیا بھر کی اونچی شرح ترقی اور ٹکنالوجی والی کمپنیوں کو راغب کرنے کے معاملے میں مقدم ہے۔

لندن عالمی معیاری تکنیکی مہارت، اختراعی ہنرمندی اور مل جل کر کام کرنے والے سرمایہ کاروں کا حامل بھی ہے، اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہاں بزنس کے لئے سازگار ٹیکس سسٹم ہے جس میں کارپوریشن ٹیکس کی شرح دنیا میں اقل ترین میں سے ہے۔ یہ شہر دیگر فطری امتیازی فوائد بھی پیش کرتا ہے جیسے انگریزی زبان اور ٹائم زون جو بزنس کو ہندوستان، یورپ، افریقا، اور امریکا کے ساتھ بلارکاوٹ تجارت کے قابل بناتا ہے۔ مختصر یہ کہ لندن بین الاقوامی سطح پر ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف فائدہ بخش سہولیات پیش کرتا ہے۔

لندن کیاٹلسٹ فار گروتھ (LCFG)

لندن کیاٹلسٹ فار گروتھ (ایل سی ایف جی) کی تشکیل ایسی ہندوستانی کمپنیوں کی مدد کے لئے عمل میں لائی گئی جو اپنے بین الاقوامی وجود کا احساس دلانے کوشاں ہیں۔ یہ یو کے میں قائم متعدد بڑی آرگنائزیشنس کی مشترکہ مساعی ہے، جیسے لندن اینڈ پارٹنرز .... لندن کو بڑھاوا دینے والی آفیشل کمپنی؛ UKTI .... برطانیہ کا ایک حکومتی محکمہ؛ کنگسٹن اسمتھ .... لندن میں قائم چارٹرڈ اکا¶نٹنگ فرم جو مکمل سرویسیس فراہم کرتی ہے؛ Penningtons Manches .... بڑی لا فرم؛ اور Trade Horizons .... اسپیشلسٹ مارکیٹ انٹری کمپنی۔ اس کا مقصد ایسی ہندوستانی کمپنیوں کے لئے پلیٹ فام فراہم کرنا ہے جو لندن میں فطری اور غیرفطری توسیع، انضمام و الحاقات، سرمایہ بڑھانے اور مسلمہ فہرست میں شامل ہونے کوشاں ہوں۔ صنعتی ماہرین کی حیثیت سے وہ ضروری مشورہ، معلومات، اور سہارا فراہم کرتے ہیں تاکہ متعلقہ بزنس کو تیزی سے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں سہولت ہو۔

اِس سال وہ ”لندن: کیاٹلسٹ فار گروتھ سمینار“ سیریز کے چوتھے سالانہ ایڈیشن کی میزبانی 8 تا 11 مارچ پونے، چینائی، اور بنگلور میں کررہے ہیں۔ یہ سمینار برطانیہ کے کاروباری شعبہ کے کلیدی ماہرین کو یکجا کرتا ہے، جو اپنے خیالات، تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مثالیں پیش کریں گے کہ کس طرح کمپنیاں لندن میں اپنے وجود کو مسلمہ کرتے ہوئے واقعی کامیاب انٹرنیشنل آرگنائزیشن تشکیل دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کوئی اسٹارٹپ، ٹیک کمپنی، یا آرگنائزیشن کے حامل ہیں اور عالمی سطح تک رسائی کے لئے تیار ہوں تو بس آپ کو www.londoncatalyst.in پر رجسٹر کرانا ہوگا۔ (کوئی خرچ شامل نہیں)

اس موقع کو نہ گنوائیں۔ آج ہی رجسٹرکروالیں۔

گوتم سہگل، چیف رپریزنٹیٹیو انڈیا، لندن اینڈ پارٹنرز انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ان ورکشاپس سے یہ کھوجنے میں مدد بھی ملے گی کہ کس طرح اور کیوں لندن بین الاقوامی توجہ کی حامل ہندوستانی فرمس، مارکیٹ انٹری کے لئے بہترین طریقوں اور یورپ میں بزنس کرنے کے امتیازی فرق کے معاملے میں کلیدی مقام ہے۔ توجہ کے حامل بڑے نکات میں سے ایک یہ ہوگا کہ کس طرح لندن بین الاقوامی توسیع کے لئے ایک اڈہ کے طور پر کام کرسکتا ہے، جب کہ ماہرین اسٹرکچر، ٹیکس کاری اور ایمگریشن جیسے موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

image


اس سمینار کے سابقہ ایڈیشنس کافی مقبول ہوئے جہاں زائد از 500 کمپنیوں کی طرف سے شرکت ہوئی تھی۔ مختلف کمپنیوں جیسے Dexler، IMI Mobile اور Knowcross سے تعلق رکھنے والے مقررین نے لندن میں کامیاب آپریشنس کے قیام کے ذاتی تجربات سے واقف کرایا، نیز دیگر شعبوں کے بارے میں بھی لب کشائی کی جیسے فنڈ اکٹھا کرنا، بزنس کو فروغ دینا، ٹیلنٹ کی حصولیابی، اور گلوبل آرگنائزیشن کی تشکیل کے لئے کلیدی مقام کے طور پر لندن کی بڑھتی اہمیت ۔

 ویپول مہروترا، وائس پریسیڈنٹ، فینانس، ڈیکسلر جو اس سمینار کے سابقہ ایڈیشنس میں شریک ہوئے، اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ورکشاپس سیرحاصل اور معلوماتی لگے۔ اس سے ہمیں یورپ میں ہمارے توسیعی منصوبوں کو تیز کرنے میں مدد ملی۔

چندرو ایئر، انٹرنیشنل بی ڈی ڈائریکٹر، کنگسٹن اسمتھ جو اِس کیاٹلسٹ سیریز کے آغاز سے ہی اس کا لازمی حصہ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ لندن کیاٹلسٹ فار گروتھ سمینار سیریز اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہورہی ہے اور کامیابی سے یہ اُجاگر کرنے کے قابل رہی ہے کہ کس طرح لندن ہندوستانی بزنس کی عالمی اُمنگوں کے لئے نہایت موزوں لانچ پیاڈ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ یہ حقیقت کہ کئی ہندوستانی کمپنیاں ان سمیناروں میں پیانل ممبرز کے فراہم کردہ مشورے اور رہنمائی کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنے اور لندن میں اپنا وجود قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، اس سیریز کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انڈین اسٹارٹپ ایکوسسٹم میں ترقی اور لندن سے اس کے ربط کے تعلق سے بات کرتے ہوئے گوتم کہتے ہیں کہ گزشتہ چند برسوں میں ریکارڈ تعداد میں ہندوستانی کمپنیوں نے وینچر کیاپٹل کو راغب کیا جس سے ایکوسسٹم میں جوش و خروش کی عکاسی ہوتی ہے۔ اب اس لندن کیاٹلسٹ سیریز کے ذریعے ہم ان تیزی سے بڑھتے اسٹارٹپس اور اگلے دور کی کمپنیوں تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں، جو عالمی منظر پر اپنا نقش قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بین الاقوامی منڈیوں، ٹیلنٹ، اور کلیدی فیصلہ سازوں تک بے مثال رسائی کے ساتھ لندن بین الاقوامی منظر میں شامل ہونے کے لئے کوشاں انڈین اسٹارٹپس کے حق میں قدرتی مقناطیس بنتا جارہا ہے۔

لہٰذا، اگر آپ کوئی اسٹارٹپ، ٹیک کمپنی، یا آرگنائزیشن کے حامل ہیں اور عالمی سطح تک رسائی کے لئے تیار ہوں تو بس آپ کو www.londoncatalyst.in پر رجسٹر کرانا ہوگا۔ (کوئی خرچ شامل نہیں)

اس موقع کو نہ گنوائیں۔ آج ہی رجسٹرکروالیں۔

................................................................

یور راسٹوری کا ’فیس بک‘ صفحہ دیکھئے : فیس بک

یہ بھی پڑھئے :

وہ صبح کبھی تو آئے گی...خواتین کی باوقارزندگی کے لئے کوشاں ’ہم سفر‘

شوق کی سیڑھیوں پر چل کربنی بیکنگ ملکہ، 'دی بیکرز نوک' کی مالک سریتا

................................................................

قلمکار : سندھو ایم وی .... مترجم : عرفان جابری .... Translator: Irfan Jabri .... Writer: Sindhu MV

Share on
close