اسٹارٹپس کے لئے 21اپریل کو نئی ٹوئٹر سروس

حل کئے جائیں گے کاروباریوں کے مسائل 

اسٹارٹپس کے لئے 21اپریل کو نئی ٹوئٹر سروس

Monday April 18, 2016,

2 min Read

نئے کاروباریوں کی مدد کرنےکے مقصد سے حکومت 21 اپریل کو ایک نئی ٹوئٹر سروس شروع کرے گی۔ اس کے ذریعے نئے کاروباریوں کے مسائل کو شیڈول طریقے سے حل کیا جائے گا۔

 تصویر بشکریہ دی ہندو

 تصویر بشکریہ دی ہندو


کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ ٹویٹر سروس کے ذریعے کوئی بھی اسٹارٹپ حکومت سے رابطہ کر سکے گا۔ اس کا مسئلہ کسی بھی شعبہ سے منسلک ہو، اس کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے کام چل رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا'

''کوئی بھی کاروباری ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس اس کے لئے پوری ٹیم ہو گی، جو شکایات و سوالوں کو متعلقہ محکمہ کو آگے بڑھائے گی اور واپس جواب دے گی۔ کاروباریوں کواس کے ذریعے سے 24 گھنٹے میں جواب مل جائے گا۔''

دہلی میں یہاں تقریبا 70 اسٹارٹپ کاروباریوں کے ساتھ بات چیت میں سیتا رمن نے نئی سروس شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔ تقریبا ایک گھنٹے چلے اس پروگرام میں وزیر تجارت نے کاوباریوں کے مسائل سنے اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔ دوسرے محکموں سے جڑے معاملات پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں متعلقہ وزارت کے سامنے رکھا جائے گا۔

سیتا رمن نے کہا کہ جنوری میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اسٹارٹپس کے لئے ایکشن پلان کا اعلان کئے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے یہ اجلاس ہو رہا ہے تاکہ پتہ چلے کہ آخر سٹارٹپس کے لئے عمل کس طرح آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ ہم آگے بھی آپ سے جانکاری لیتے رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کی بات سنیں گے اور آپ کو جواب بھی دیں گے۔ اگر ضرورت ہو گی، ہم طریقے بدلیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

ایک ماں کو اپنی بیٹی پر بیٹوں سے زیادہ فخر، ’مایا‘ ' نے بدل دی ’ 'پرینکا‘ ' کی زندگی

اردو یوراسٹوری ڈاٹ کوم

Share on
close