کیوں نہ آپ بھی شروع کریں اسٹارٹپ!

کیوں نہ آپ بھی شروع کریں اسٹارٹپ!

Thursday February 18, 2016,

7 min Read

میں ایک بڑی کمپنی میں کام کرتا تھا ۔اس کمپنی میں دس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں میں اس کمپنی میں کوڈنگ ڈی بگنگ کوڈ کے جائیزوں کے علاوہ اسٹیٹس رپورٹس بھی تیار کرتا تھا اور ساتھ ہی بیکار سی میٹنگوں میں شرکت بھی میری ذمہ داریوں میں شامل تھی ۔اس کمپنی میں خوشی کا ایک ہی موقع ہوتا تھا اور وہ تھا تنخواہ پانے کا دن ۔مہینے کے آخر میں تنخواہ کا چیک جب ہمیں ملتا تو یقینا دلی خوشی ہوتی تھی ۔لیکن اس کے ساتھ ہی پورے مہینے کے اکتادینے والے کام کا از سر نو آغاز ہوجاتا ۔کام کے دوران میں سوچتا کہ کیا یہی زندگی ہے ۔ایک مشینی زندگی جو مہینے میں ایک بار ایک لگی بندھی تنحواہ پر ختم ہوجاتی ہے ۔یہی سوچتے سوچتے میں نے اسٹارٹپ کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی شروع کی تب مجھے اندازہ ہوا کہ کیسے اسٹارٹپ لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ اکھٹاکرنے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔پھر میں نے سوچنا شروع کیا کہ میرے لئے تکنیکی طور پر یہ زیادہ مشکل نہیں ہے کہ کوئی واٹس اپ جیسی چیز بناوں یا پھر کوئی ای ری ٹیل اسٹور کھولوں ۔ ایک دن میرے ذہن میں میرا خود کا بزنس شروع کرنے کا آئیڈیا آیا ۔اور پھر میں نے اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا ۔میں نے ایک کمپنی قائیم کی ۔

میری تمام جمع پونجی کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کی ۔ننجا ڈیولپرس ہائیر کئے اور پھر ” اوسم پروڈکٹ “ شروع کئے ۔ ہم نے پروڈکٹ کی تکمیل تک انتظار کیا اور پھر انہیں مارکٹ میں لانچ کردیا ۔ہمیں پورا یقین تھا کہ ہمارے پروڈکٹ کسی ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہونگے ۔
image


مگر اتفاق کی بات کہ ہم نے جیسا سوچا تھا ویسا ہو نہ سکا ۔ ہم نے اپنے اسٹارٹپ کے سفر میں بہت ساری غلطیاں کی تھیں ۔ایسی غلطیاں جو نا تجربہ کاری کے باعث کسی انجان راہ میں ہوجاتی ہیں ۔اپنے اس مختصر سے تجربے کے بعد میں یہاں آپ سے شئیر کرنا چاہونگا کہ کیسے یہ اسٹارٹپ چل نہ سکا ۔

پیShahid Rashid, a young guy from Kashmir, was very fond of Designing from his Childhood. He presently owns his own brand namely “SRB Style Statement” approved globally.

कश्मीरी युवा शाहिद रशीद फैशन डिज़ाइनिंग कोर्स की फीस अदा करने के लिए बने थे मेंहदी डिज़ाइनर

http://hindi.yourstory.com/read/a9a2c0265d/shahid-rashid-kashmiri-youth-were-fashion-designing-course-fees-to-pay-henna-designer

COO and one of the founders of T-Hub, Srinivas Kollipara is a crusader with the cause of improving the startup ecosystem in the Hyderabad.

स्टार्ट-अप्स की ऊंगली पकड़ी, आत्मविश्वास भरा और श्रीनिवास लिखवाने लगे कामयाबी की नई-नई कहानियाँ

http://hindi.yourstory.com/read/66ab3974d3/caught-finger-of-start-ups-full-of-confidence-and-srinivas-were-taxed-new-stories-of-success

‘Look It’s Me’: capitalizing on the art of storytelling for children

बच्चों की कहानियों के प्रकाशन का एक प्लेटफॉर्म है ‘लुक इट्स मी’

http://hindi.yourstory.com/read/256d6c5aff/children-read-the-story-speak-quot-look-it-39-s-me-39-سہ ۔

اگر آپ کو اسٹارٹپ بنانا ہے تو کیا ایسا اسٹارٹپ بنانا ہوگا جس میں ملین ڈالر وی سی کی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے ۔جیسا کہ فلپ کارٹ جس نے بلیننوں ڈالر جمع کئے ہیں یا پھر بلینس ڈالرس کا ایپ واٹس ایپ یا پھر فیس بک جیسا سو بلین کا آئی پی او ۔میں یہاں یہ ضرور کہوںنگا کہ یہ ایک بہت بڑی سوچ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پیسے کی بنیاد پر یہ سب کچھ حاصل کریں۔ہمیشہ میعاری با معنی اور قابل استعمال پورڈکٹ بنانے کی کوششکریں پیسہ از خود آپ کا پیچھا کریگا ۔کبھی یہ نہ سوچیں کہ میں ایک کمپنی شروع کرونگا تاکہ بہت پیسہ بناوں ۔یہ سوچ ہمیشہ آپ کو مایوس کریگی ۔بلکہ آپ کی سوچ یہ ہونی چاہیے کہ بزنس ہمیشہ کار آمد اشیا کا ہو ایسی اشیا جو عوام کی ضرورت کے عین مطابق ہوں میعاری ہوں اور اس کا استعمال فائیدہ مند ہو ۔اور خدمات ایسی ہوں کہ لوگ خود بہ خود آپ کے پروڈکٹ کو چاہنے لگیں ۔

اختیار یا پھر میں باس ہوں کا فخر ۔

آپ نے ایک کمپنی قائیم کرلی اور اپنے آپ کو اس کمپنی کا سی ای او بنالیا ۔بس ایک پل میں آپ باس بن گئے ۔اور دفتر جاتے ہوئے آپ کو یہ فخر ہونے لگا کہ آپ بحیثیت سی ای او ملازمین سے ملینگے ۔ان پر دھونس جمائینگے اور تحکمانہ انداز اپنائینگے ۔مگر یادرکھیں ۔۔پیٹر پارکر نے فلم اسپائیڈر مین میں کہا تھا کہ ”عظیم طاقت بھاری ذمہ داری کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے ۔“اسٹارٹپس میں سب سے مشکل اور لاچار ذمہ داری سی ای او ہی کی ہوتی ہے ۔سی او کا یہاں مطلب ہوتا ہے چیف ایوری تھنگ آفیسر ۔۔بڑی کمپنیوں کے مقابلے یہاں آپ ملازمت کے سب سے نچلے درجہ پر ہوتے ہیں ۔یہ اس لئے بھی بہت مشکل ذمہ داری ہے کیونکہ آپ کو یہاں ہر زیر التوا کام کی تکمیل کرنی پڑتی ہے ۔مطلب جھاڑ و سے لیکر اکاونٹنگ مارکیٹنگ ہائیرنگ اور سیلس تک ۔ہر جگہ آپ اپنے آپ کو لاچار محسوس کرتے ہیں اور آپ کو ہر ایک کی سننی پڑتی ہے ۔ہر ایک کی شکایت پر توجہ دینی پڑتی ہے ۔مگر آپ کسی سے اپنے مسائیل کا تذکرہ نہیں کرسکتے ۔کسی کو اپنی بپتا نہیں سنا سکتے ۔(خوش قسمت ہونگے اگر آپ معاون بانی ہونگے )

یہاں آپ کے کسٹمر اور آپ کے انویسٹر ہی آپ کے باس ہیں ۔اور آپ اپنے ملازمین کے کاموں پر راست کنٹرول نہیں کرسکتے جیسا کہ بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔

آزادی۔

ہر شخص کا ہمیشہ یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنا کام یا نوکری کہیں سے بھی اور کبھی بھی جاری رکھے ۔آزادی کا مطلب بھی یہی ہے ۔آپ اپنا دن کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں اور جب آپ چاہیں اپنے لیپ ٹاپ کو بند کر سکتے ہیں ۔کوئی بھی آپ سے سوال نہیں کریگا ۔اور اسٹارٹپ میں آپ ہفتے میں چالیس گھنٹے کام کرنے سے بچنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔ اصل میں آپ وقت سے کہیں زیادہ کام کررہے ہیں ۔کیوں اس لئے کہ آپ کسی کے لئے کام نہیں کررہے ہیں بلکہ اپنے لئے کام کررہے ہیں ۔ایسے میں آپ ہفتے میں اسی گھنٹے کام کرتے ہو اس کے باوجود بھی آپ کا کام پورا نہیں ہوتا ۔اتوار میں آپ کی چھٹی نہیں ہوتی اور پیر کے آغاز کا ٓاپ کو احساس ہی نہیں ہوتا ۔یہ شائید آپ کی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہی کہلائے گا ۔

سلیبریٹی ۔

جی ہاں میں نے چند لوگوں سے ملاقات کی ہے ۔جو سلیبریٹی بننے کے لئے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور اسی چکر میں اسٹارٹپ شروع کرنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں ۔مجھے کہنے دیجئے کہ ہم نے صرف کامیابیوں کی کہانیاں سنی ہوتی ہیں ۔کسی نے بھی آپ کو آر آئی پی اسٹارٹپ کے بارے میں نہیں کہا ہوگا ۔نوے فیصد سے زیادہ اسٹارٹپ ایسے ہونگے جو شروع ہونے کے پہلے دو سالوں ہی میں دم توڑ چکے ہونگے ۔اور باقی دس فیصد جو کار کرد ہیں ان کے بارے میں اتنا ہی کہا جاسکتا کہ سلیبریٹی کے درجہ سے ابھی وہ کوسوں دور ہونگے ۔بلین ڈالر اسٹار ٹپ بنانے کا امکان یا خواہش ایسی ہی ہوتی ہے جیسے شدید آندھی میں آپ چراغ جلانے کی کوششکررہے ہوں ۔میرا پہلا اسٹارٹپ شروع ہونے کے محض ایک سال ہی میں بند ہوگیا ۔اگر آپ نام و نمود اور شہرت ہی چاہتے ہیں تو اور بھی راستے ہیں جو اس سے کہیں زیادہ ٓاسان اور موثر ہونگے ۔

کسی غلط وجہ کی بنیاد پر اسٹارٹپ نہ شروع کریں ۔اسٹارٹپ میں رہنے کا آپ کے پاس ایک ہی وجہ ہونی چاہیے اور وہ یہ کہ آپ اس دنیا کو آج سے کہیں زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کرینگے ۔اصل کسٹمر کے اصل مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔ایسا مسئلہ جسے کسی نے حل نہ کیا ہو ۔آپ اس مسئلے کے لئے بہتر کہیں زیادہ بہتر حل پیش کریں ۔یہی کامیابی کی کنجی ہے اور اسٹارٹپ کے کامیاب ہونے کا اہم راز بھی یہی کہلائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصنف۔۔۔۔ پردیپ گوئیل

مترجم ۔۔۔۔۔سجادالحسنین ۔