آرٹی فیشیل انٹلی جنس اسٹارٹپ ۔اسنیپ شوپر ۔ ترقی کے نئے قدم

آرٹی فیشیل انٹلی جنس اسٹارٹپ ۔اسنیپ شوپر ۔ ترقی کے نئے قدم

Wednesday January 20, 2016,

4 min Read

مصنوعی ذہانت پر مشتمل ویژول اور امیج سرچ پلیٹ فارم ۔فراہم کرنے والا اسٹارٹپ اسنیپ شوپر نے اینجل فنڈنگ کے لئے فنڈ ریزنگ کا کام شروع کیا ہے ۔ماضی میں اس فرم نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس کیلئے پہلی سرمایہ کاری امود مالویہ نے کی تھی ۔گذشتہ برس ستمبر میں فنڈ ریزنگ کے پہلے مرحلے کے طور پر امود مالویہ کی اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا اسٹارٹپ نے اینجل فنڈنگ کا اعلان تو کیا ہے تاہم رقمی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔امود مالویہ کے علاوہ موجودہ مرحلے میں اس اسٹارٹپ کے لئے سرمایہ فراہم کرنے والے لوگوں میں پلاو ندہانی ’ سارن چٹرجی ’ اپوروا دلال ’ برگادیش سریش کمار ’ سنت راو اور دیگر سرمایہ کار شامل ہیں ۔فنڈنگ کے اس راونڈ میں ٹیم اس بات کا منصوبہ بنارہی ہے کہ اپنی ٹیم کو طاقتور بنایا جائے اپنی ٹیم کو وسعت دی جائے اور ریسرچ اور ٹکنالوجی کے کام کو مزید وسعت دی جائے ۔اور اپنے کام کو پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رکھا جائے ۔بنگلورو اور پالو آلٹو سے کام کرنے والی یہ فرم اسنیپ شوپر اب اپنے کنزیومر بیس کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

image


قبل ازیں یور اسٹوری سے خاص بات چیت کے دوران نونیت نے بتایا تھا کہ ”ٹکنالوجی کے گرو امود مالویہ کی ہماری اس فرم میں دلچسپی اور سرمایہ کاری کے لئے رضامندی اس بات کی عکاس ہے کہ ہماری ٹیم نے ٹکنالوجی کو ایک نئی جہت دینے میں کتنی محنت کی ہے ۔امود مالویہ نے از خود اسنیپ شوپر کے کام کی بڑی تعریف کی ہے اور ہمارے پروڈکٹس کی قدر کو پہنچانا ہے ۔ “

اسنیپ شوپر نے ابتدا میں امیج سرچ سے اپنے کام کا آغاز کیا تھا اور پھر آرٹیفیشیل انٹلی جنس ری سرچ میں اپنی گہری چھاپ چھوڑی ۔اسنیپ شوپر اسی سمت میں آج پروجیکٹ ٹیوننگ پر کام کررہا ہے ۔اور یہ ایک اہم پیش رفت ہے ۔

اس ٹیم کو اس کی بہترین کارکردگی پر حال ہی میں NVIDIA انوویشن ایوارڈ برائے2015 سے نوازا جاچکا ہے ۔انہیں کمپیوٹر ویزن اور ڈیپ لرننگ میں ان کے کام پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔google اور IBM جیسی بڑی کمپنیوں نے بھی نہ صرف ان کے کام کو سراہا بلکہ انہیں تسلیم بھی کیا ہے ۔

نونیت کا دعوی ہے کہ ان کی ریسرچ ٹیم فی الحال ٹاپ رینک کی آرٹیفیشیل انٹلی جنس کمپنیوں سے رابطے میں ہے اور ان کا کہنا تھا کہ انتہائی مسابقتی خود مختار IA۔۔ کمپنیوں سے رابطے کے ساتھ MS COCO جیسی کمپنی کے ساتھ انہیں ایک بڑے چیلنج کا بھی سامنا ہے ۔“

ان کا کہنا تھا کہ اس چیلنبج بھرے ماحول میں ان کی فرم اور ٹیم کے ارکان پر جوش ہیں لیکن بہت ہی پر سکون انداز میں پیش قدمی رکھے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مارکٹ بہت زیادہ میچور ہے ایسے میں تحقیق اور تخلیق کے اس شعبے میں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہی کامیابی کی نشانی ہے ۔انیپ شوپر میں سرمایہ کاری اور اپنے رول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امود مالویہ کہتے ہیں،

”روز بہ روز درپیش مسائیل کے حل میں IA کے کردار کو مختلف کمپنیوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے یا پھر اہمیت نہیں دی گئی ہے ۔انیپ شور جس سنجیدگی سے روز مرہ کے مسائیل کو سلجھانے میں سنجیدگی دکھارہا ہے وہ قابل ستائیش ہے اور قابل تقلید بھی ۔وہ کمپنی کی قدر کا فوری اندازہ لگا لیتے ہیں اور اس سلسلے میں مناسب رہنمائی بھی کرتے ہیں ۔آرٹیفیشل انٹلی جنس کی اس خصوصیت کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔“

نونیت کہتے ہیں مختلف ٹکنالوجی لیڈرس کے ساتھ اشتراک اور ای کامرس میں سرچ سے جڑی کمپنیوں سے رابطوں کے باعث ہمیں بہت مدد ملتی رہی ہے اور اسنیپ شوپر نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔یہی وجہ رہی کہ اس انڈسٹری میں ہمیں تیزی سے قدم جمانے کا موقع ملا اور ترقی بھی ہوئی ۔“

امیج سرچ کا حل انتہائی گہرے مطالعے کے ساتھ مسائیل کا تجزیہ اور حل اور اس کو سمجھنا کمپیوٹر سائینس کا ایک علاقہ ہے اور اس کی ایجاد ای کامرس کا ایک دلچسپ اپلی کیشن ۔گوگل کے علاوہ بہت ہی کم کمپنیاں ایسی ہیں جو ہمیں تلاش کے شعبے میں اطمینان بخش معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ہم نے ایک ایسا آئی پی ٹیک ٹیم ٹیلنٹ پایا ہے جو سب سے منفرد ہے اور اسی انفرادیت کو ہم اسنیپ شاپرس کی علامت بنانا چاہتے ہیں ۔“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تخلیق کار ۔سندھو کشپ

مترجم ۔سید سجاد الحسنین