میوزک ڈائریکٹر بننے کی دھن ...حیدرآباد کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر ساجدہ خان

میوزک ڈائریکٹر بننے کی دھن ...حیدرآباد کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر ساجدہ خان

Saturday November 14, 2015,

4 min Read

ساوںڈ انجنئرینگ کا کام اب نئے رنگ ڈھنگ اور انداز میں بدل گیا ہے۔ ایک طرف جہاں ڈسک جاکی اپنی مہارت دكھا رہے ہیں، وہیں ساونڈ اجينير کے طور پر نئی صلاحیتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔ حیدرآباد کی نوجوان ساونڈ انجنئرساجدہ خان نے اس شعبے میں اپنی شناخت بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ حال ہی میں ان کودہلی میں ملک کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر کے ایوارڈ سے نوزا جا چکا ہے۔

image


ساجدا سے بات چیت کے دوران اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ان کا حوصلہ ایک خاص مقصد پر نظر گاڑھے ہوئے ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ میوڈائرکٹرکے طور پر اپنا كیريئر بنائیں۔ انہیں ٹرنٹی کالج آف لندن سے پيانو کے امتحان کا انتظار ہے۔ اس کے علاوہ موسیقی اور رقص کا بھی مختلف زویوں سے مطالعہ کر رہی ہیں۔

ساجدہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ والد ریلوے سیکورٹی فورس میں انسپکٹر ہیں۔ اسکول کے زمانے سے ہی انہوں نے موسیقی میں اپنی دلچسپی دكھاني شروع کر دی تھی۔ بھارت وكاس پریشد کی قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے کر کئی ایوارڈ جیتے۔ وینا بجانا بھی سیکھا۔ ساجدا بتاتی ہیں،''انٹرميڈيٹ کی تعلیم کے دوران ملٹی ميڈيا کا مطالعہ کرتے ہوئے انہوں نےآڈيو کی ٹیکنالوجی پر توجہ دینا شروع كيا۔ ان کی دلچسپی میں اور اضافہ ہوا۔ پھر انہوں نے اسی کو اپنا ہدف بنالیا۔ گھر کے لوگ سوچتے تھے کہ دوسروں کے بچے اچھا بھلا اجينئرنگ کر رہے ہیں اور میںاڈيو کے پیچھے پڑی ہوں۔والد کو سمجھانا کافی مشكل تھا، کیونکہ پولس والے آسانی نہیں چھوڑتے، لیكن والد بہت اچھے آدمی ہیں انہوں نے میری بات سمجھی اور اس میدان میں آگے بڑھنے کی اجازت دے دی۔ ''

image


ساجدہ بتاتی ہیں کہ حیدرآباد کے سرینگر کالونی میں ایک اسٹوڈيو میں گانوں میں رمكس اور بیگراونڈ ركارڈنگ کا کام شروع كيا۔ اس وقت اس شعبے میں لڑکياں نہیں تھیں۔ اس دن کو آج دس سال گزر چکے ہیں۔ اس درمیان بہت ساری کامیابیاں ساجدہ نے حاصل کیں۔ ردم اسٹوڈيو سے ڈی ٹی ایس پری مكس اجينئر کا ڈپلوما مکمل كيا۔ رائیڈو وِذن ميڈيا اور گيتاجلی اسٹوڈيو کے ساتھ ركارڈ اور مكسنگ کا کام كيا۔ 

 30 سال کی عمر میں کچھ قابل ذکر کامیابیاں ان کے نام ہیں۔ انہوں نے اب تک 60 فلمو کی ڈبنگ کی ہے، جن میں ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور بھوجپوری پھلمے شامل ہیں۔ اس طرح انہوں نے ہندی، اردو، تیلگو اور انگریزی کے علاوہ تمل زبان بھی سیکھ لی ہے۔ ایل ودياناتھن، تھامس، LV گنیشن، چكری، ایل سریش اور آر پی پٹنائک جیسے میوزک ڈائرکٹروں کے ساتھ کام بھی كيا ہے۔
image


شاجدہ پيانو بجاتی ہیں اور ٹرنٹی کالج لندن سے دو امتحانات بھی پاس کر چکی ہیں۔ پھر ایک امتحان کی تیاری کر رہی ہیں۔

كسی ایک میوزک انسٹرومنٹ میں ماہر ہو اس میں اپنی شناخت کیوں نہیں بناتیں؟

اس سوال کے جواب میں ان کا جواب ہے،''مجھے میوزک ڈائرکٹربننا ہے۔ صرف ایک انسٹرومنٹ یا صرف گانا یا رقص سے کام نہیں چلے گا، بلکہ گانا، بجانا اور رقص کے علاوہ موسیقی میں ترمیم اور موسیقی کے نوٹ لكھنے تک سب کی معلومات ضروری ہے اور میں وہ سیکھ رہی ہوں۔ جب تک میں اپنے ہدف تک نہ پہنچ جاؤں مجھے چین نہیں آئے گا۔ ''
image


ساجدہ نے اپنے اب تک کے سفر میں بہت کچھ سیکھا ہے، لیكن ان کا حوصلہ دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں آگےبھی کامیاب رہیں گی۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شعبے میں قدم رکھا ہے، جہاں اس سے پہلے بہت کم لڑکياں پہنچی ہیں۔ ان کے سامنے كسی خاتون کے خدموں کے نشان نہیں ہیں، جتنی مثالی ہیں وہ مردوں کی موجود ہیں۔ ملک کے دارالحکومت میں ملے ایوارڈ نے ان حوصلے کو اور بھی بڑھایا ہے۔ عام طور پر جو نوجوان اعلی تعلیم حاصل کر نوكريوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، لیكن ساجدہ جیسی لڑکیاں بھی معاشرےمیں ہیں جو اپنی راہ خود بناتی ہیں اور اس پر چل کر منزل حاصل کرنے کا جدوجہد جاری رکھتی ہیں۔ انتظار رہے گا ایک اور خاتون موسیقارکا۔