ہندوستان کے دیہاتوں میں بہتر صحت کے لئے امریکہ میں ہندوستانیوں نے جمع کئے دو لاکھ ڈالر

ہندوستان کے دیہاتوں میں بہتر صحت کے لئے امریکہ میں ہندوستانیوں نے جمع کئے دو لاکھ ڈالر

Monday November 09, 2015,

1 min Read

ہندوستان میں تنگدستی کے شکار دیہی علاقوں میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کے اموات کی شرح کو کم کے لئے امریکہ میں رہ رہے ہندوستانیوں نے تقریباً دو لاکھ ڈالر جمع کئے ہیں۔

image


امریکی انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب میں فنڈ جمع کيا گیا۔ استقریب میں امریکہ اور ہندوستان کے کاروباری، تاجر، میڈیا اور انسان دوستی کے جزبے سے کئی لوگوں نے شرکت کی.

اپنے خطاب میں نامی گرامی شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے ہندوستان میں دیہات اور چھوٹے قصبوں وشہروں کو صحت کی خدمات سے لیس کرنے میں ہندوستانیوں کی شراکت اور ان کی شرکت کی تعریف کی۔ اس تقریب میں جاوید اختر کا اعزاز بھی کیا گیا.

جاوید اخترصاحب نے کہا، '' آپ کے بارے میں جو سب سے قابلِ ذکر بات ہے وہ یہ کہ آپ نے ہندوستان سے رابطہ نہیں ختم نہیں کئے، ملک سے اپنے رشتے بنائے رکھے ہیں۔ اپنے آپ کو اپنی جڑوں سے جوڑے رکھا۔ ہندوستان کو آپ پر فخر ہے.''

امریکہ میں ہندوستانی سفیر ارون کمار سنگھ نے ہندوستان میں موجودہ ترقی، مسائل اور ملک بھر میں کی جا رہی کامیاب پہل کا ذکر کیا. (پی ٹی آئی)

    Share on
    close