چھوٹے شہروں میں رہنے والے طلباء کو بہترین اساتذہ کے لکچرس مہیا کرواتا ہے 'زیرواِنفیِ'

چھوٹے شہروں میں رہنے والے طلباء کو بہترین اساتذہ کے لکچرس مہیا کرواتا ہے 'زیرواِنفیِ'

Wednesday March 23, 2016,

7 min Read

تکنالوجی کی مدد سے تعلیمی شعبے میں معیاری درجہ میں اصلاح کی جاسکتی ہے۔ آج کل بازار میں ایسے کئی اسٹارٹ اپ موجود ہیں جو تعلیمی شعبہ میں تکنالوجی کا استعمال ایک ہتھیار کو طور پر کررہے ہیں - اس پلیٹ فارم پر نئے طرز سے تعلیم دی جاتی ہے- ابھیشیک بجاج اور روہت بجاج نے اپنی سی اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مل کر طے کیا کہ وہ اسی شعبہ میں ریسرچ کرکے نئی نئی تخلیقات کو بازار میں لائیں گے –

اسی طرح جنوری 2015 میں' زیروانفیِ ڈاٹ کام 'کی شروعات کلکتہ میں ہوئی- یہ تعلیم کا ایک انٹرایکٹیو پلیٹ فارم ہے- جہاں پر طلباء ایسے ویڈیوز خرید سکتے ہیں جنہیں ایکسپرٹ اساتذہ نے تیار کیا ہوتا ہے- اس کے علایہ پروگرام پئر ٹو پئر تھری تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے - تاکہ طلباء اس پلیٹ ارمکا استعمال کرکے اپنے نوٹس ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرسکے -اس پلیٹ فارم پر سی اے ،سی ایس، سی ایف اے ، ایم پی ایس سی اور آئی ٹیکی پڑھائی کرسکتے ہیں - اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنابے کےلیے ابھیشیک اور روہت نے پورے ملک کا دورہ کیا اور کلکتہ ، دلی ، ممبئی ، چنئی ، جے پور اور جودھ پور میں مختلف معلمین کو اپنے ساتھ شامل کیا –

image


ادیتہ کے مطابق

"ہم نے کافی محنت کے بعد اساتذہ کو اپنے ساتھ شامل کیا ہے- ہم نے ایسے معلمین کو اپنے ساتھ شامل کیا جن کے پاس نا صرف پانچ سال پڑھانے کا تجربہ ہے بلکہ وہ ایک ہزار سے زیادہ طلباء کو پڑھا چکے ہیں - جب ہم ایسے اساتذہ کو اپنے ساتھ شامل کرتے ہیں تو ان کا ویڈیو اپنے سرور پر اپلوڈ کردیتے ہیں اس پلیٹ فارم کو تیار کرنے میں ہمیں کئی مہینوں کا وقت لگ گیا -ا اس کے بعد ہم نے تقریبا دوماہ بیٹا پر اس ویب سائیڈ کو چلایا – "

اپنے خیال کو حقیقت کا روپ دیا :

جب ابھیشیک اور روہت نے اپنے امتحان کی تیاری ٹیوشن کلاس کےلیے روپیہ جمع کئے لیکن انہوں نے کبھی ٹیوشن کلاس جوائن نہیں کیا کیوں کہ اس وقت جتنے بھی آن لائن پورٹل تھے وہ ان کے نصاب ، مقاصد کی تکمیل کےلیے نا کافی تھے - کیونکہ ایک ہی ٹوپک پر بہت سارے اساتذہ کے لکچر موجود ہوتے تھے - ابھیشیک ،روہت کلکتہ کے سیٹ پر جیوٹر کالج کا پہلا طالب علم تھا - دونوں نے سال دو ہزار پندرہ میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ کا کورس مکمل کیا تھا - شروع میں بازار میں معلوم کے بغیر اپنی تخلیق کو لاونچ کیا تو انہیں کوئی ریسپانس نہیں ملا تب انہوں نے کورس میں کچھ تبدیلیاں کرنا مناسب سمجھا -زیرو انفی ڈاٹ کام کی شروعات دس لاکھ روپے کا سرمالگا کر کی گئی - جیسے ان دونوں نے اپنے دوستو ں اور خاندان کے لوگوں سےمدد لی - آج ان کی ویب سائٹ کم سے کم ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ طلباء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے - ہر طالب علم اس ویب سائٹ پر آکر پہلے تیار کردہ ویڈیوز دیکھتا ہے - اگر پسند آجائے تو اسے خرید بھی سکتا ہے - یہاں ہر ٹوپک پر ویڈیوز مہیا کئے جاتے ہیں - ان ویڈیوز کو خریدنے کےلیے پانچ سو سے دس ہزار روپے ادا کرنے ہوتے ہیں - ابھیشیک کے لحاظ سے کسی بھی کورس کی قیمت آف لائن کورس سے ساٹھ فی صد کم ہے- زیرو انفی ڈاٹ کام میں فی الحال آٹھ ملازمین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پچاس اساتذہ ہیں - جو ہر مضمون کےلیے کونٹنٹ تیار کرتے ہیں - یہاں اس کے معیار پر خاص توجہ دی جاتی ہے- ڈیجیٹل مارکٹنگ کے ذریعے زیروانفی ڈاٹ کام ٹیئر دو شہروں یسے درگا پور ، آسن سول ، بھونیشور اور وجے واڑا میں کام کررہے ہیں - پچھلے سال ڈسمبر اور اس سال کے جنوری میں ان شہروں میں تین پوائنٹ دو لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے- جبکہ اس مہینےیہ آمدنی ڈھائی لاکھ پہنچنے کے امکانات ہیں –

مستقبل کے منصوبے:

مستقبل میں منصوبہ بند طریقے سے زیرو انفیڈاٹ کام کی بھر پور توجہ مارکٹنگ پر ہی رہے گی تاکہ مغربی بنگال میں وہ صحیح مقام حاصل کرسکے - خاص طور پر ٹئیر ٹو ٹئیر تھری شہروں میں کمپنی کی خاص توجہ ہیں - فی الحال فیس بک کی مدد سے یہ طلباء کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں - اس کے علاوہ کالجز میں سیمینار منعقد کرکے اس کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہے- مارچ کے پہلے ہفتے میں یہ اسٹارٹ اپ مینٹر ماڈیول کی شروعات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں -اس کےلیے میرڈلسٹ والے سی اےاور آئی آئی ٹی کے طلباء کے طلباء کے ساتھ سمجھوتا کیا گیا ہے- جو اس پلیٹ فارمپر منٹور کا کردار ادا کریں گے- جو بھی طالب علم یہاں سےکسی کورس کو خریدے گا اسے زیروانفیِ کی طرف سے منٹور کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی- زیروانفیکی رقی کے لئےکئی بیرون ممالک کے ساتھ بات چیت اپنے خری مراحل طے کررہی ہے - امید ہے اگلے سال کمپنی کو چھ کروڑ کی آمدنی حاصل ہوگی –

ٹکنالوجی بطور ایک با صلاحیت تعلیمی صنعت:

تکنالوجی ، قابلیتی امتحانات ، کاروبار علیم کے شعبے میں جس طریقے سے اسمارٹ فون ،انٹرنیٹ ، ٹیکسٹ بک ڈیٹا کی فصیلات تیار کی جارہی ہے علیم کا درجہ بڑھانے کے لئے ہر حاظ سے کوشش کی جارہی ہے - مقابلہ جاتی امتحانات بھی انہیں پہلو وءں پر غور وخوص کرکے تیار کئے جارہے ہیں - آئی بی ای ایس کی ایک پورٹ کے مطابق ملک میں تعلیم کا آن لائن بازار سال دو ہزار سات تک چالیس میلین ڈالر تک کامیاب ہونے کے امکانات ہے - ملک میں اپ ڈیٹ کتابیں ، آن لائن کتابیں ، آن لائن پڑھائی ایچ ڈی کوالیٹی والی تعلیمی ویڈیوز ، آن لائن ٹسٹ ، تعلیم سے مربوط اسٹارٹ اپ کی ضرورت کے حاظ سے میٹرو سیٹیز میں اس کی مانگز یادہ ہے- آسان لرننگ ، وی واے جے یو ، ٹاپر ، آئی پرف لرننگ سلوشن ، میرسٹیشن ، ایڈوکارٹ ، ٹیلینٹ ایچ ، سوپر پروف اور ایمبائب ڈاٹ کام، کچ اس طرح کی ویب سائٹ مہیا ہیں - جو ایڈوٹیک انڈسٹری پر غالب ہوگی ہیں - یہ ویب سائٹ سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف مبدول کررہی ہے-

ویدانتو نے ٹائیگر گلوبل اور اسپیشل پارٹنر سے پانچ میلین ڈالر کا سرمایہ اصل کیا - ہ میئرٹیشن نے انفوج سے پانچ میلین - سمپل لرننگ نے مائی فیلڈ فنڈ اور کیللری کیپٹل سے پندرہ میلین ڈالر کا سرمایہ اصل کیا - وہیں ایڈو کارٹ نے یک میلین ڈالر کا سرمایہ یوکون بینچر اور یونائیٹیڈ فن سیف سے اصل کیا - وجے آئی کیو کے چی وجے آئی کیو کے چیف ریوینیو آفیسر منیش شرما کا کہنا ہے آج کل اساِتذہ اسمارٹ فون کا استعمال کررہے ہیں - یہ پڑھاتے وقت معاون ثابت ہوسکتا ہے- تفصیلات ، وضاحت کےلیے معلم تجربہ کی مدد سے طلباء کو آسانی سے سمجھا سکتے ہیں - اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ بھی کلاس میں ٹیچر کے تجربات کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے-

تحریر: اپراجیتا چودھری ..... مترجم: ہاجرہ نور احمد زریابؔ

....................................

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج  (FACEBOOK ) پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نیویارک کے مشہور پارسنس اسکول آف ڈیزائن کو ہندوستان لانے میں کامیاب رادھا کپور

موت کے منہ سے نکل کر سلطانہ نے لڑی ظلم کے خلاف جنگ اور بنی جہدکار