موبائل فون رکھےگا آپ کے گھر پر نظر

موبائل فون کے رزریہ کریں اپنے گھر کو کنٹرول ...

موبائل فون رکھےگا آپ کے گھر پر نظر

Friday November 27, 2015,

6 min Read

آئی آئی ٹی گوہاٹی کے تین گریجویٹ دوست - دھرو راترا، سواتی ویاس اور راہل بھٹناگر کی جانب سے قائم کردہ كيوبكل لیابز (Cubical Labs) صارفین کو ایک ایسا وائرلیس ہوم اٹومیشن حل فراہم کرواتا ہے جس سے دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر ایک موبائل فون (ڈیوائس )کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا ارادہ بنیادی طور پر اس طرح کی مصنوعات تیار کرنا ہے جو قیمت کے نقطہ نظر سے مؤثر ہونے کے علاوہ محفوظ ہوں اور اس کے ساتھ ہی ایسے ہوں جو انسانی محنت کو کم کرتے ہوئے توانائی کے تحفظ میں بھی مددگار رہے۔

كيوبكل کے قیام کی بنیاد کالج کی لیاب میں پڑی اور کالج کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ كيوبكل لیابز کے پپس پردہ زہن سازوں نے سال 2013 میں آئی آئی ٹی گوہاٹی میں اس کی بنیاد رکھی اور اپنا پورا وقت مصنوعات کی تعمیر اور اس کے جانچ کے عمل کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

دھرو کہتے ہیں،'' ہوم اٹومیشن کی ٹیکنالوجی کو موبائل یا پھر لیاپ ٹاپ یا ٹیبلٹ جیسے اسمارٹ آلات کے ذریعہ اپنے گھر پر مکمل کنٹرول رکھنے کا موقع فراہم کرواتے ہے۔ آپ کسی بھی لائٹ کی روشنی کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں اور بغیر کسی اضافی وائرنگ وغیرہ کے صرف اپنے موبائل فون کے ذریعے موسیقی نظام کو بھی اپنے حساب سے چلا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ان مصنوعات کی مدد سے آئی پی کیمرے کو مربوط کرتے ہوے دنیا کے کسی بھی حصہ میں بیٹھ کر اپنے گھر کی لائیو فیڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ توانائی کے شعبہ میں ماہر اور محفوظ ہونے کے ساتھ كيوبكل کا ارادہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہماری زندگی کو آسان بنانے کا ہے۔ ''

image


كيوبل نے چند ماہ پہلے ہی دہلی این سی آر اور ممبئی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور صرف چھ ماہ کے مختصر عرصہ میں ہی اپنی تین افراد پر مشتمل ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے اسے 65 تک پہنچانے میں کامیاب رہی ۔ان کی ٹیم کے 20 فیصد سے زیادہ ارکان آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے گریجویٹس ہیں۔

یہ ٹیم کچھ بلڈروں کے ساتھ منتخب ریئل اسٹیٹ سودے کرنے میں کامیاب رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ سے کامیابی کے ساتھ ااپنی مصنوعات کو فروخت کر رہے ہے۔ فی الحال یہ اے سیریز فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ملک بھر میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے کا منصوبے بنا رہے ہے۔

مسابقت

ہوم اٹومیشن کے مسابقت سے بھرے مارکیٹ میں كيوبكل لیابز کو شنائڈر، ليگراڈ، هنی ویل اور فیبارو جیسے بڑے ناموں سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

image


كيوبكل بنیادی طور اپنی زاتی ٹیکنالوجی 'کیوب آر' پر ہی انحصار کرتے ہیں۔ یہ ایک اعلی سطحی مواصلات پروٹوكال ہے جس کے استعمال سے ریڈیو فریکوئنسی پر منحصر رہتے ہوئے پرسنل ایریا نیٹ ورک تعمیر کیا جاتا ہے۔ ٹیم کے مطابق کیوب آر ایک نان- بیلكی پروٹوكال ہے جو ڈاٹا اور کمانڈ ٹرانسفر کی سست کارکردگی میں تیزی لانے کے قابل بناتا ہے جس کے نتیجہ میں اس کمپنی کے مصنوعات باقی کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز ہو جاتے ہے۔ اس پروٹوكال 128 میں بٹ آئی ایس انكرپشن کا استعمال کرتا ہے۔ اس انكرپشن کااستعمال حفاظت کے پیش نظر کریڈٹ کارڈ کے لین دین کے عمل میں بھی کیا جاتا ہے۔

آلات کی تبدیلی یا بند کرنے، ان کی شیڈولنگ اور ان تیز یا سست کرنے کے علاوہ کمپنی نے اپنے کے آلے کو استعمال کرنے والے ہر شئے کے لئے ایک پیٹنٹ ریگولیشن خصوصیت کو بھی اپنایا ہے۔ یہ اپنے صارفین کو پنکھوں کی رفتار کو کنٹرول کرنے اور فانوس یا بلب یا پھر کم اور زیادہ ہونے والی لائٹوں کو کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور وہ بھی بغیر متفرق کنٹرول آلات اور بیرونی ڈمرس کی مدد کے۔اس کے علاوہ یہ فیچر IP کی بنیاد پر ویڈیو کیمرے اور كرٹن موٹرس کو ضم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ سروس سے متعلق پریشانیوں سے بچنے کے لئے كيوبكل کی ٹیم تنصیب اور سروسنگ کاکام خود دیکھتی ہے تنصیب کے پہلے سال بغیر کوئی سوال پوچھے مفت تبدیلی اور گیارنٹی کی سہولت بھی شامل ہے۔

كيوبكل اسمارٹ ہومس اسمارٹ توانائی مانيٹرنگ اور مینجمنٹ کے نظام سے لیس ہے جو وقت کی بنیاد پر توانائی کے استعمال پر نگرانی رکھتا ہے، جس کے نتیجہ میں صارف اپنی کھپت کو کنٹرول کرتے ہوئے وسائل کے تحفظ میں دوہرہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ان اسمارٹ اور انتہائی آرام دہ اپلیکیشنز کی مدد سے صارف روزانہ / ہفتہ واری/ ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اوسط توانائی کی کھپت کو جاننے کے علاوہ کھپت پر نظر رکھ سکتا ہے اور ناقص آلات کو بھی پہچانا جا سکتا ہے۔

image


ہندوستان میں ہوم اٹومیشن کی مارکیٹ

ہندوستان میں ہوم اٹومیشن کی مارکیٹ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس میں توسیع کے کافی امکانات ہیں۔ اسمارٹ فون اسمارٹ گھروں کا راستہ کھولتے ہیں اور ایسے میں 130 ملین اسمارٹ فون صارف ہندوستان کو ایک بہت بڑا اور امکانات سے بھرپور مارکیٹ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں آنے والے 5 سالوں میں 7 ملین یونٹس کی ضرورت ہے۔ جن میں سے زیادہ بڑے شہروں میں زیادہ آمدنی کے حامل طبقہ کے لئے ہے، ایسے میں ہوم اٹومیشن سے منسلک مارکیٹ بہترین دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں زیادہ بڑے مارکیٹ کے طور پر خود کو قائم کر رہا ہے۔

چیلنجز

کمپنی کے بانیوں کا کہنا ہے کہ ہندوسستان میں روایتی ہوم اٹومیشن نظام کے دخول اور توسیع میں اضافی قیمتیں، اس کے مسائل سے بھرے تنصیبی عمل اور لوگوں میں شعور کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کے کاروبار کا مکمل ماڈل اس تصور پر مبنی ہے کہ ہندوستانی بازار اب بھی اندوروں ملک تیار کئے جانے والے مصنوعات کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ اگرچہ ایک معمولی بجلی کا کام ہی کیوں نہ ہو اس میں یقیناً بجلی کے تاروں سے کیھلنا پڑتا ہے اور ایسے میں ای كامرس اروباری ماڈل کے بارے میں سوچنا بیوقوفی بھرا فیصلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ہوم اٹومیشن ابھی نیا برانڈ ہے ایسے میں زیادہ تر صارفین اس کے بارے میں بغیر سب کچھ جانے اسے براہ راست انٹرنیٹ سے خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائیں گے۔

مستقبل میں كيوبكل ہوم اٹومیشن خدمات اور اس ٹیکنالوجی کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے مہم شروع کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

تحریر: سشیل ریڈی

ترجمہ: محممد عبدالرحمٰن خاں