سرمایہ کاروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: جیٹلی

سرمایہ کاروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: جیٹلی

Sunday February 14, 2016,

2 min Read

اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ عرصے میں تیزی سے آئی گراوٹ کو عالمی عوامل سے جوڑتے ہوئے وزیر خزانہ جیٹلی نے کہا کہ زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرتے وقت ہندوستانی معیشت کی طاقتور جڑوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی نرمی ضرور ہے پر حکومت اقتصادی ترقی میں مددگار پالیسیاں جاری رکھے گی۔

image


واضح رہے کہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا اہم انڈیکس سینسیکس جمعرات کو 807.7 پوائنٹس گر گیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو یہ مارکیٹ بند ہونے سے پہلے تقریبا 100 پوائنٹس اوپر چل رہا تھا۔

جیٹلی نے کہا،

''اس وقت کی آراء میں سرمایہ کاری کرتے وقت ہندوستانی مارکیٹ کی بنیادی طاقت کو ذہن میں رکھنا سمجھداری ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے عالمی واقعات کو لے کر بہت زیادہ رد عمل دکھانا ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے تازہ گراوٹ کے بارے میں کہا کہ بڑے عالمی مارکیٹوں میں بھاری فروخت کا جو سلسلہ شروع ہوا اس کا ہندوستان پر بھی اثر پڑا ہے۔

جیٹلی نے کہا،

''اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جو ہندوستان سے باہر کی ہیں۔ ''

وزیر نے اس میں امریکی وفاقی بینک کے سود کی شرح، یورپ کے واقعات اور امریکہ میں نرمی کا خدشہ جیسے عوامل کو گنایا۔ انہوں نے کہا، 'اب یہ عالمی عنصر بنے رہیں گے اور ان ممالک کو عالمی سطح پر ان عوامل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Share on
close