چھوٹے سےخیال سے بڑی ٹیکنالوجی بننے کی کہانی، انوژیبل چیئر

 میری چاہت تھی کہ ایک آلہ ہو جس کی مدد سے کہیں بھی اور کبھی بھی بیٹھا جا سکتا ہو۔ گھنٹو کھڑے رہنے کی وجہ سے بالآخر پیٹھ کے نچلے حصوں میں درد شروع ہو گیا تھا، کچھ ملازمین کے تو چٹخ بھی آ گئی تھی۔ وہاں کرسیاں بہت کم دستیاب تھیں، کیونکہ ان کی وجہ سے بہت جگہ گھر جاتی تھی۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں ایک رکاوٹ نہ بننے والا پٹا جسم پر پہن لوں۔ "

چھوٹے سےخیال سے بڑی ٹیکنالوجی بننے کی کہانی، انوژیبل چیئر

Tuesday October 25, 2016,

3 min Read

زیادہ گھنٹوں تک کھڑا ہونا اکثر صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ مسلسل کام کر رہے ہوں۔ کھڑے رہ کر کام کرنے کی بات گودام، فیکٹری جیسی تنگ جگہ پر تمام ملازمین کو سیٹ دستیاب کروانا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت حال کسی بھی وقت پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ جس کا نتیجہ صحت پر زیادہ خرچ، ملازمین کی تھکن اور ،ملازمین کے کام سے طویل عرصے تک چھٹی ہو سکتی ہے۔ جو ایک پیشہ ورانہ خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ کیا ایسی کرسی کے بارے کبھی سوچا ہے جو تبھی آپ کے پاس ظاہر ہو، جب آپ کو بیٹھنے کی ضرورت ہو اور باقی وقت وہاں نہ نظر آئے، جس سے فیکٹری وغیرہ کی تنگ جگہ میں آنے جانے نے میں رکاوٹ پیدا نہ ہو؟

image


Bryran Anastisiades اور Keith Gunura نے Noonee نام سے اپنا آغاز شروع کیا ہے۔ انہوں نے ایسی الیكٹرومیكنكل روبوٹکس چیئر پیٹنٹ (پینڈنگ) کرنے بھیجی ہے، جو بغیر رکاوٹ سے جسم سے منسلک رہتی ہے۔ یہ ایک ایسی کرسی ہے جو موجود تو نہیں ہے پر ضرورت کے وقت موجود بھی ہو جاتی ہے۔ صرف ایک بٹن دباتے ہی کرسی اپنی شکل میں مجود ہو جاتی ہے اور آپ کے پاؤں کے باہر جڑ جاتی ہے۔

Noonee کے پرانے سی ای او اور شریک بانینے Keith Gunura نے بتایا، "مجھے یہ خیال سترہ سال کی عمر میں آیا، جب میں برطانیہ کی پیکیجنگ فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ میری چاہت تھی کہ ایک آلہ ہو جس کی مدد سے کہیں بھی اور کبھی بھی بیٹھا جا سکتا ہو۔ گھنٹو کھڑے رہنے کی وجہ سے بالآخر پیٹھ کے نچلے حصوں میں درد شروع ہو گیا تھا، کچھ ملازمین کے تو چٹخ بھی آ گئی تھی۔ وہاں کرسیاں بہت کم دستیاب تھیں، کیونکہ ان کی وجہ سے بہت جگہ گھر جاتی تھی۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں ایک رکاوٹ نہ بننے والا پٹا جسم پر پہن لوں۔ "

اس ابتدائیہ کو Venture Kick سے اچھی فنڈنگ بھی ملی ہے۔ Venture Kick سوئٹزرلینڈ کے ادارہ ہے جو Swiss Federal Supervisory Board of Foundation کے تحت کام کرتا ہے۔

اس آلہ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ چلتے یا دوڑتے ہوئے رکاوٹ پیدا نہیں کرتا۔ یہ جاںگھوں سے بندھا ہوتا ہے اور عام حرکت پر زمین سے نہیں ٹکراتا ہے۔ فی الحال یہ بغیر بیٹری کے چوبیس گھنٹے چل سکتا ہے۔ یہ آلہ کاربن فائبر سے بنا ہے اور اس کا وزن صرف دو کلو ہے۔

جیسے ہی یہ آلہ زیادہ بننا شروع ہوں گا، یہ ملازمین کے لئے صورت حال بدل کر رکھ دی گا، جس سے پیداوار بڑھنے میں مدد کرے گی۔ بڑی حادثات اپنے آپ کم ہو جائیں گے اور سب سے اہم تھکاوٹ کا ایک بڑا سبب ختم ہو جائے گا۔