کیسے کریں 7 دن میں ایک اسٹارٹپ کی تعمیر

میرے کئی دوست سمجھتے ہیں کہ اسٹارٹپ کی دنیا میں داخل ہونا کافی مشکل کام ہے۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ بہت آسان ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ یہ درمیان میں ہی اٹک جاتا ہے۔ میں بتاتا ہوں، کس طرح سے 7 دن میں ایک اسٹارٹپ کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ اور کبھی ہار نہ ماننے کا جزبہ آپ خود اپنے سفر میں سیکھ جائیں گے۔

کیسے کریں 7 دن میں ایک اسٹارٹپ کی تعمیر

Monday September 26, 2016,

3 min Read

پہلا دن- تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سبھی کروڑوں کی کمپنیاں کیسے شروع ہوئی ہیں، وہ سب اپنے آس پاس کے مسائل کو حل کرنے کرے کے مقصد سے ہی شروع ہوئی ہیں۔ آپ ایسے مسائل کی فہرست بنائیے، جو آپ کے پاس پڑوس میں ہیں، کم سے کم اس فہرست میں 10 مسائل ہونے چاہئے۔

دوسرا دن- سوچ بچار کیجئے

اب آپ جان گئے ہیں کہ دنیا میں کیا نہیں ہے، اس کے بارے میں سوچئے کہ آپ اس مسئلے کا حل کیسے نکال سکتے ہیں۔ آپ ایسا بالکل مت سوچئے کہ اس مسئلے کا حل نکانے کے لئے اتنے بڑے معاشرے میں آپ بہت چھوٹے ہیں اور آپ کی معلومات بہت کم ہے۔ 5 سال کے 'جو جروش 'نے اپنے پڑوسیوں کے مسائل حل کرنے کی بات سوچا اور کچرے کا کامیاب کاروباری بن گیا۔ سوچئے تو یہ بہت آسان ہے۔

تیسرا دن- معاشرے میں گھل مل جائیے

یقیناً اب تک آپ کئ لوگوں سے ملے ہوں گے۔ اسکول کے دوست، کالج کے ساتھی، ساتھ میں کام کرنے والے لوگ، اسکول کے ٹیچر، سوشل میڈیا پر دوست اور کئ سارے لوگ ایسے سارے افراد کی فہرست بنائیے۔ جو آپ کی نئی کمپنی کی تعمیر میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

پھر ایک ٹیم بنائیے، آپ کے آئڈیا کو حقیقی شکل دینے کے لئے، انوویٹر، پروڈکٹ ڈزائنر،مارکیٹئر اور فینانس ایڈوائزر۔ حالانکہ اس ٹیم کے بارے میں سوچتے ہوئے آپ کو لگے گا کہ یہ تو بہت بڑا دفتری کام ہو گیا، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے دوستوں میں اس طرح کی مہارت رکھنے والے افراد کون ہیں۔ ایک بار یہ فہرست بن کر آپ کے ہاتھ میں تیار ہو گئی، تو آپ اس فہرست کے بارے میں ان دوستوں سے بات چیت کریں۔ ایسا با لکل نہ سوچیں کہ آئڈیا سننے کے بعد وہ آپ کے ساتھ ہو ہی لیں گے۔ پھر بھی اپنے اس خیال کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کرنے سے آپ کو کچھ نہ کچھ مدد مل ہی جائے گی۔ آپ کےمنصوبے میں کچھ بہتری بھی آ سکتی ہے۔

image


چوتھا دن- تخلیق

اب آپ کے سامنے ایک مسئلہ ہے اور اسے حل کیسے کیا جائے اس کا طریقہ اور ایک ٹیم بھی ہے۔ اب آپ کو جدت طرازی کی دنیا میں ایک غوطا لگانا ہے اور اپنے دل میں جو کچھ سوچا ہے اسے کر گزرنا ہے۔ اس مرحلے میں بہت ذیادہ دیر نہ کریں۔ اب آپ کے سامنے ایک منمیمم وائبل پروڈکٹ -ایم وی پی یا پروٹوٹائپ ہے۔

پانچوں دن - دنیا کو بتائیے

اب آپ نے جو کچھ کیا ہے، وہ دنیا کو بتانا ہے، اپنا پروڈکٹ گاہکوں کو بتائیے۔ نہ صرف گاہکوں، بلکہ اپنے چاہنے والوں اور دوسرے کاروباریوں کو بھی بتائیے۔ کم سے کم 1000 افراد تک پہچئے اور ہر ایک سے ان کی رائے بھی جانئے۔

چھٹا دن- ایک قدم پیچھے

اب آپ کے لئے ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کی رائے پڑھیں اور اپنے پروٹوٹائپ میں اصلاح کریں۔ ہر رائے کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے پروڈکٹ میں اصلاح کریں اس کو بہتر بنائیں۔ جب آپ پوری طرح سے مطمئن ہوں تو پھر آپ اسے لانچ کر سکتے ہیں۔

ساتواں دن-لانچ

ہر کامیاب کمپنی لانچ کے بعد ہزار گاہکوں تک پہنچنے میں جلدی کرتی ہے۔ لانچ کے بعد آپ کو بہت تیزی سے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ اس میں کیسی طرح کی سستی نہیں چاہیے۔ جب آپ 1000 گاہکوں تک پہنچے ہیں تو اب اپنے پروڈکٹ میں لگاتار بہتری کرتے رہیں آور ہر اگلا دن پچھلے دن سے بہتر کرنے کے جزبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ 

 تحریر - دیباکر بالا 

ترجمہ -ایف ایم سلیم