ملک کا پہلا آن لائن رفربشڈ موبائل اسٹور حیدرآباد سے شروع کرنے والے نگیش

ملک کا پہلا آن لائن رفربشڈ موبائل اسٹور حیدرآباد سے شروع کرنے والے نگیش

Tuesday January 19, 2016,

4 min Read

عادل آبادضلع کے نرمل سے ہیں نگیش

75 دنوں میں 16 لاکھ روپے کا کاروبار کیا

مہنگےاور بنیادی ماڈل کے فون بھی دستياب ہوں گے

حیدرآباد میں ملک کے پہلے آن لائن رفربشڈ موبائل ا سٹور گجٹ باسكی ڈاٹ کام کا آغازہوا ہے۔ گجٹ باسكی ڈاٹ کام کے بانی ایم ناگیش نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا یونیک آن لائن اسٹور ہے، جہاں نہ صرف موبائل کی مرمت کی جاۓگی، بلکہ مرمت شدہ موبائل وارنٹی کے ساتھ فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ناگیش نے بتایا کہ اس ویب سائٹ پر خوردہ بازار کی دکانوں کے مقابلے میں سستے موبائل دستیاب ہوں گے۔ ویب سائٹ کی خدمات پورے ہندوستان میں دستیاب ہوں گی۔

image


تلنگانہ کے وزیر صحت لكشما ریڈی نے اس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت میں پہلے حیدرآبادی کے آنے ان پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے نوجوان کاروباری آخترعی منصوبوں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ نیا گجٹ اور الیکٹرانک ویب سائٹ بازار کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ GadgetBaski.com حیدرآباد کا تو پہلا رفربشڈ آن لائن موبائل سٹور ہے ہی اس نے ہندوستان بھر میں اپنی خدمات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناگیش بتاتے ہیں کہ اس سے نہ صرف مہنگے فون بلکہ بنیادی ماڈل کے فون بھی دستياب ہوں گے۔ GadgetBaski کے لئے انہوں نے کافی ریسرچ بھی کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پرانے فون پر بھی انہوں نے ایک سال وارنٹی کی تجويج رکھی ہے۔

image


ناگیش نے بتایا، 'GadgetBaski موبائل رپیئرنگ خدمات کے لئے 100 گھنٹے کی حد رکھی گئی ہے۔ اس کے لئے کافی تربیت یافتہ اور ماہر افراد كک خدمات حاصل کی گئی ہیں، جس میں بٹس پلانی کے انجینئر بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ابھی يل سروس حیدرآباد کے آس پاس والے گاہکوں کے لئے ہے، لیکن بہت جلد اسے ملک بھر میں توسیع کی جائے گی۔'

نگیش کا تعلق تیلانگانہ ضلعے کے نرمل سے ہے۔ ان کے لئے یہاں تک کا راستہ آسان نہیں تھا۔ ایک اوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے نگیش نے بتایا'

'' میں نے بٹس پلانی میں تعلیم حاصل کی ہے، لیکن یہ صرف اس لئے ممکن ہو سکا، کیوں کہ میں نے انٹر میڈیٹ میں پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا تھا۔ کچھ دوستوں، رشتہ داروں، دوستوں اور جان پہچان والوں کی مدد بھی کام آئی۔''

بٹس پلانی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد نگیش کسی اچھی کمپنی میں نوکری کر سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ بلکہ اپنی اسٹارٹپ کمپنی شروع کرنے کے فیصلے پر اٹل رہے۔ وہ بتاتے ہیں، '' میں عادل آباد میںتھا، وہاں میں نے بے روزگاری کے مسائل کا بہت نزدیک سے دیکھا ہے۔ کئ لوگ ہیں، جنہیں روزگا آسانی نہیں ملتا۔ میں نے سوچا کہ اس نئی کمپنی میں نہ صرف موبائل کی مرمت کرنے والوں بلکہ ڈلیوری بوائے اور دیگر ماہرین کو بھی روزگارکا موقع ہوگا۔ ''

نگیش اپنےدو اور دوستوں شرینواس اور پارتھا سارتھی کے ساتھ مل کر یہ کاروبار شروع کیا تھا، آج ان کے ساتھ کل ملا کر 15 افراد ہیں۔ مستقبل میں ان کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ وہ بتاتےہیں کہ پچھلے اکتوبر میں انہوں نے یہ کام شروع کیا تھا اور بغیر کسی تشہیر کے انہوں نے 75 دنوں میں 16 لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
image


وہ سوچتے ہیں کہ ملک میں بڑی تعداد میں لوگ سمارٹ فون کا خواب دیکھتے تو ہیں لیکن، اسےشرمندہ تعبیرنہیں کر پاتے۔ کیوں کے وہ کافی مہنگا ہے۔ رفربشینگ سیلفون کی وجہ سے اب ان کا خواب آسانی سے پورا ہوگا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ملک بھر میں ہر سال 1.2 بلین سیلفون بکتے ہیں، جن میں 980 ملین گاہک بیسک فون خریدتے ہیں اور 160 ملین گاہک سمارٹ فون۔ اس طرح یہ نیا کاروبار 980 ملین لوگوں تک سمارٹ فون پہنچانے کے امکانات رکھتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اوردوسرے ممالک میں یہ کاروبار کافی پہلے سے موجود ہے، لیکن حیدرآباد میں ایساپہلی بار شروع ہوا ہے۔