پٹنہ کا پہلا آن لائن گروسری اسٹور 'فاسٹ 2کارٹ'

پٹنہ کا پہلا آن لائن گروسری اسٹور 'فاسٹ 2کارٹ'

Monday November 09, 2015,

4 min Read

گروسری کے ساتھ اسٹیشنری بھی ملے گی آن لائن

2 گھنٹے میں آرڈر پہنچانے کا دعویٰ

‘فاسٹ 2کارٹ’کی ٹیم میں 20 رکن

image


حوصلے اگر بلند ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے، بس کام کرنے کا جذبہ چاہئے، پھر کچھ کر گزرنے کی چاہت تو کامیابی کا سفر کسی عمر بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ مثال آلوک کمار تیواری کی ہی لیجئے۔ صرف 20 سال کے آلوک کمار تیواری اپنی بہن کے ساتھ مل کر بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پہلا آن لائن گروسری(ظروف) اسٹور کھول رہے ہیں، جس کا نام ہے 'فاسٹ 2 کارٹ' اسٹور نےکام کرنا شروع تو کر دیا ہے، مگر رسمی طور پر اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔

آلوک کا کہنا ہے "بات چھوٹی عمر کی نہیں، بات علم اور دماغ کی ہے، مجھے اس کام میں دلچسپی پیدا ہوئی اور یہ اس شہر میں نئی بات بھی تھی۔ شہر کے لوگوں کا اس کی ضرورت بھی ہے، جس کے بعد میں نے یہ کام کو کرنے کا فیصلہ لیا۔ "

image


ملک میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی کنیکٹوٹی اور سمارٹفون کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ای کامرس کے گاہک سال در سال تیزی سے بڑھ رہے ہیں، آن لائن شاپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان سے اب کسٹمر روزمرہ کی ضروریات کا سامان اور گروسری بھی ایک کلک پر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پھر بات چاہے ٹائیر 2 اور ٹائیر 3 شہروں کی ہی کیوں نہ ہو۔

پٹنہ کے آرپی ایس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے آلوک کمار تیواری نے اسے اچھا موقع جانا اور جلد ہی وہ اپنی بڑی بہن انو اوجھا کے ساتھ مل کر بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ‘فاسٹ 2کارٹ’ نام سے پہلا آن لائن اسٹور کھول رہے ہیں۔ آلوک کی ابتدائی تعلیم پٹنہ کے پاس داناپور کے ایک سینٹرل اسکول سے ہوئی، اسکول کی تعلیم کے دوران انہیں رائفل شوٹنگ کا شوق تھا، آہستہ آہستہ ان کو اس کھیل میں اتنی مہارت حاصل ہوئی کہ وہ تین بار قومی سطح کی رائفل شوٹنگ مقابلہ میں حصہ چکے ہیں، شوٹنگ مقابلوں کے سلسلے میں ان کا کئی بار دہلی آنا ہوا آلوک بتاتے ہیں، "مقابلہ کے سلسلے میں جب میں دہلی جاتا تھا تو اس دوران میں نے وہاں دیکھا کہ کئی ایسے آن لائن اسٹور تھے جو گروسری کا سامان 2 گھنٹے کے اندر پہنچا دیتے تھے،اس وقت میرے ذہن میں خیال آیا کہ بہار میں اس طرح کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ اس کے بعد میں نے اس کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔"

image


بقلول آلوک بہار میں کئی ایسے خاندان ہیں جو گھر میں رہ کر ہی سامان منگانا چاہتے ہیں۔ اس بات کو سمجھتے ہی انہوں نے دوسروں کی طرف منہ تکنے کی جگہ خود ہی اس شعبے میں اترنے کا فیصلہ لیا۔

آلوک کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی شخص ‘فاسٹ 2کارٹ’کی ویب سائٹ سے گروسری اور اسٹیشنری سے منسلک سامان کا آرڈر کر سکتا ہے، جس کے بعد اس شخص کو دو گھنٹے کے اندر اس چیز کو پہنچا دیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ میں ملنے والا کوئی بھی سامان ایم آرپی سے 1-2 روپے کم ہی رکھا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو اس سے جوڑا جا سکے۔ آلوک کا دعویٰ ہے کہ پٹنہ میں اس طرح کی یہ پہلی سروس ہوگی۔ فی الحال کمپنی کے رجسٹریشن کا کام اپنے آخری مرحلے میں ہے، ‘فاسٹ 2کارٹ’آن لائن اسٹور صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک اپنی خدمات پیش کرے گا، ان کے مطابق کمپنی میں مجموعی طور پر 20 افراد کی ٹیم ہے، جس میں بانی، ڈویلپر، فیلڈ کے لڑکے اور آفس کا دوسرا اسٹاف بھی شامل ہے۔

آلوک کے مطابق‘فاسٹ 2کارٹ’ نومبر کے آخری ہفتے تک پٹنہ میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے یہ فیصلہ کافی سوچ سمجھ کر لیا ہے، آن لائن اسٹور کھولنے سے پہلے انہوں نے ایک سروے کر لوگوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش بھی کی۔ حتیٰ کہ انہوں نے گروسری کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی بھی رائے لی۔ آلوک کہتے ہیں،"مجھے تمام لوگوں سے اچھی رائے ملی، سب نے مجھ سے کہا کہ مجھے یہ کام کرنا چاہئے، جس سے میرا حوصلہ بڑھا اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔"

‘فاسٹ 2کارٹ’شروع کرنے میں سب سے زیادہ مدد ان کے خاندانی دوستوں نے کی اور انہوں نے ان کے اس کام میں سرمایہ کاری بھی کی۔ اس کے بعد ان کا منصوبہ اپنے اس کاروبار کو پورے بہار اور جھارکھنڈ میں پھیلانے کا ہے۔