ہندوستان میں روزگار کے مواقع، صحیح مہارت کی ضرورت

ہندوستان میں روزگار کے مواقع، صحیح مہارت کی ضرورت

Monday January 25, 2016,

2 min Read

عالمی اقتصادی فورم کے ایک نئے مطالعہ میں چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سے اگلے پانچ سال میں 50 ملین سے زیادہ روزگاروں کا خالص نقصان ہونے کی انتباہ کے درمیان اہم آئی ٹی کمپنی انفوسس کے سی ای او وشال سِکّا نے کہا کہ ہندوستان میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں، لیکن لوگوں کو صحیح مہارت اور تربیت دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

image


وشال سِکّا نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، یقینی طور پر رکاوٹیں ہوں گی، لیکن نئی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر عدم توازن پیدا کرنے والی نہیں ہوگی، بشرطیکہ لوگوں کو صحیح تعلیم، رابطہ اور تربیت فراہم کی جائے۔

وشال سِکّا نے کہا کہ اسٹارٹپ پر بڑا پروگرام ہوا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر مواقع موجود ہیں۔

وشال سِکّا نے کہا، 'کیا ہم لوگوں کو اس کے لئے تیاری کر رہے ہیں جس طرف کی دنیا جا رہی ہے؟ ہمیں لوگوں کو تربیت یافتہ بنانا ہوگی، انہیں مہارت عطا کرنی ہوگی۔ حالاںکہ رکاوٹیں پیدا ہوں گی، لیکن یہ ہماری نظر دنیا کیا مستقبل پر ہونی چاہیے۔'

وشال سِکّا نے اس دلیل کومسترد کر دیا کہ نئی ٹیکنالوجی اور کنیکٹوٹی سے توزن بگڑیگا۔

انہوں نے کہا، 'اگر ہم غور کریں جتنے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا، اتنا ہی عدم توازن ختم ہونے کا امکان رہے گا ۔'

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کنیکٹوٹی کو انسانی حقوق کے طور پر دیکھے جانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔