بھیڑ سے الگ بنائیں مقام، خود کو معمولی نہ سمجھیں اور کریں دوسروں کی تعریف..کامیابی چومیگی قدم

بھیڑ سے الگ بنائیں مقام، خود کو معمولی نہ سمجھیں اور کریں دوسروں کی تعریف..کامیابی چومیگی قدم

Tuesday November 03, 2015,

7 min Read

"بھیڑ میں چلنا آسان ہے، بھیڑ میں بیٹھنا بھی آسان ہے۔ لیکن بھیڑ سے ہٹ کر ہم جیسے ہی الگ ہو جاتے ہیں،دنیا سے کچھ الگ کرنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں، منفرد نظر راہ پر چل پڑتے ہیں، اس وقت سمجھ میں آتا ہے کہ زندگی واقعی آسان نہیں ہے۔ ظاہر ہے بھیڑ کا کوئی چہرہ نہیں ہوتا، بھیڑ کی کوئی شناخت بھی نہیں ہوتی۔ اس بھیڑ میں کھو جانے کا ڈر ہمیشہ لگا رہتا ہے۔ زیادہ تر لوگ بھیڑ میں رہ کر زندگی جی لیتے ہیں، کچھ کام کر لیتے ہیں۔ مگر کچھ لوگ بھیڑ سے ہٹ کر اپنی راہ بناتے ہیں اور زندگی کو نئے سرے سے شروع کرتے ہیں۔ جو بھیڑ سے ہٹ کر چلنے کی کوشش کر رہا ہے اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ وہ خود سے محبت کرتا ہے۔ خود کی قدر کرتا ہے۔''

image


یہ کہنا ہے یوئر اسٹوری کی بانی اور ایڈیٹر ان چیف شردھا شرما کا۔ انہوں نے اپنے حوصلہ افزا بیان سے ٹیكسپارك 6 میں موجود ٹیک اسٹارٹپس اور انٹرپرینيورس کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور مضبوطی سے چلنے کے بہترین منتر اور مشورے دئے۔

اپنے کام سے محبت کرو تو خود سے بھی ہوگا پیار

شردھا شرما کا کہنا ہے کہ زندگی میں سب سے اہم ہے خود اعتمادی اور اس سے زیادہ اہم ہے دوسروں کو اہمیت دینا۔ شردھا شرما نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کہا "جب میں پانچ سال پہلے بنگلور آئی تھی، اس دوران ایک پروگرام میں کچھ نامور لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ ان اشخاص کو جب میں نے یوئر آسٹوری کے بارے میں بتایا تو انہوں نے پوچھا، 'وہ تو ٹھیک ہے پر آپ دن میں کیا کرتی ہیں؟'

میں نے جواب دیا دن میں میں يوئراسٹوری کا کام کرتی ہوں۔

لوگوں نے پھر پوچھا، 'رات میں کیا کرتی ہیں؟'

میں نے پھر جواب دیا رات میں بھی میں يوئراسٹوری کا کام کرتی ہوں۔ ان لوگوں کو سمجھ میں آ گیا کہ میرے پاس کوئی بزنس آئڈیا نہیں ہے۔ ان لوگوں کو ایسا لگا کہ اس بات کا مطلب ہے خود کا ٹائم خراب کرنا۔ لیکن مجھے اس کا اثر نہیں پڑا۔ مجھے لگتا ہے جو کام ہم کر رہے ہیں اس کی عزت سب سے پہلے ہمیں ہی کرنی ہوگی۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنا کام مسلسل کرنا ہوگا، چاہے دن ہو یا رات۔ اس لئے ضروری ہے کہ خود سے محبت کرنا سیکھیں۔ آپ کے کام کو وقت دیں۔ اگر آپ اپنے کام سے محبت کریں گے تو لوگ بھی آپ کے کام کو عزت دینے لگیں گے۔ "

دوسروں کے کام کی تعریف کریں، آپ کے بارے میں وہ جاننے لگیں گے۔

اسٹارٹپس اور انٹرپرینيورس کی حوصلا افزائی کرتے ہوئے شردھا شرما نے کہا، 'یہ ضروری ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے بارے میں بتائیں۔ میں نے ٹویٹر اکاؤنٹ 2010 میں بنایا۔ دراصل میری ایک خواہش تھی کہ کاش! بڑے لوگ میرے لئے بھی ٹوٹس کرتے۔ کاش! نامور لوگ یوئر اسٹوری کے بارے میں ٹوٹس کرتے۔ مگر کس طرح؟ میں تو محض عام عورت ہوں۔ جس کے بارے میں لوگوں کا یہ خیال تھا کہ میرے پاس کوئی بزنس آئڈیا نہیں ہے۔ میں صرف کہانی لکھتی ہوں۔ ایسے میں 2013-14 میں نے ایک کام شروع کیا۔ میں نے لوگوں کے ٹوٹس کو ریٹویٹ کرنا شروع کیا اور لکھنا شروع کیا کہ آپ سب سے مختلف ہیں، آپ کا خیالات سب سے مختلف ہیں، آپ غیرمعمولی ہیں۔ میں مسلسل ایسا کرتی رہی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معجزہ شروع ہوا۔ لوگوں کو میرے بارے میں سمجھ میں آنے لگا۔ اس لئے ضروری یہ ہے کہ آپ لوگوں کو اچھا کہنا شروع کیجئے۔ ایک وقت آئے گا کہ وہ بھی آپ کو جاننے لگیں گے۔ اور یقین مانئے، آج يوئراسٹورِی جہاں کھڑی ہے وہ جگہ کسی کے رابطہ سے نہیں بنی ہے۔ صرف آپ کی بدولت ہے۔ "

خوش رہیں، فائدہ ہونا طے ہے

شردھا شرما کا کہنا ہے "آپ خوش ہیں، روزانہ خوشی سے دن کا آغاز کرتے ہیں، خود کو کمتر نہیں بہتر سمجھیں گے تو طے ہے خوشیاں آئیں گی۔ آپ خود کو کہیں کہ روز خوش رہنا اور سوچنا ہے کہ دوسروں کو کس طرح خوش رکھا جائے، دوسروں کی نیکی کو سراہا جائے، یقین مانئے آپ کے چہرے پر ہمیشہ خوشی تیرتی رہیگی۔ جیت کا سب سے بڑا رازخوشی ہے۔ آج يوئراسٹوری کو سرمایہ مل گیا تو لوگ کہتے ہیں کہ واہ! کیا کام کرتے ہیں، کیا خیال ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ سات سال سے ہم کیا کر رہے تھے؟ یہی کر رہے تھے جو آج کر رہے ہیں۔ بس لوگوں میں اعتماد بڑھا ہے۔ انہیں یہ سمجھ میں آنے لگا کہ یہ کام بڑا ہے۔ دوسروں کے بارے میں اچھا کہنا بہت بڑا کام ہے۔ تو سب سے بڑی بات ہے خوش رہنا۔

جو آپ کو اچھا نہیں سمجھتا اس سے اور محبت سے بات کریں

شردھا شرما نے کہتی ہیں ... ایسے لوگ جو آپ کو اچھا نہیں سمجھتے، آپ کے کام کو توجہ نہیں دیتے، انہں سب سے زیادہ محبت کرو۔ جو آپ سے یہ کہے کہ فلاں کام تو آپ سے نہیں ہو پائے گا۔۔۔، اسے گرم جوشی کے ساتھ تپاک سے ملو۔ محبت سے ملو۔ دل کھول کر ملو۔ میں ایک بات بتانا چاہتی ہوں۔ سات سال پہلے جب میں نے ممبئی میں اس بات کا اعلان کیا کہ میں يوئراسٹوری شروع کرنے جا رہی ہوں تو ایک بڑے اور نامور شخص نے مجھ سے کہا واقعی! میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایک ہفتے سے زیادہ یہ کام نہیں چلنے والا۔ اس دن میں گھر جاکر بہت روئی۔ اس کے بعد میں نے اپنے والد صاحب کو فون کیا اور اس کے بارے میں بتایا۔ تو انہوں نے ایک بڑی بات کہی- 'شردھا شرما، میں نے تو کہا تھا شادی کر لو۔ اب تم روڈ پر کھڑی ہو تو سینہ تان کر کھڑی رہو۔ اگر آپ روڈ پر کھڑی ہو تو روڑ والوں کی طرح برتاؤ کرو، گھر والوں کی طرح نہیں۔ یہ رونا دھونا چھوڑو، ہمت سے لڑو اور سامنے والے کو جواب دو۔'.. سات سال بعد میری اس شخص سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔ اس شخص نے مجھے کہا شردھا میں نے تمہارا ایک فیور کیا ہے۔ میں تمہارا جوش بڑھانا چاہتا تھا۔ اس لیے ایسا کہا تھا۔ دیکھو، اس بات کا اثر یہ ہے کہ آپ آج اس مقام پر کھڑی ہو۔ میں ہنسنے لگی اور ان کا شکریہ کہا۔

کام ایک تپسیا ہے

شردھا مانتی ہیں "خود کو کھڑا کرنا، بہتر کام کرنا واقعی ایک تپسیا ہے۔ آسان نہیں ہے۔ مسلسل مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک ایک لمحہ خود کو مضبوط بنانا ہوتا ہے۔ " یہ بات بھی درست ہے مشکل میں لوگ آپ کی پریشانیوں کو نہیں سمجھیں گے۔ جب آپ کامیاب ہو جائیں گے تو آپ کی تعریف کریں گے۔ آپ مسلسل کام کر رہے ہیں، خوشی سے لوگوں سے تعالقات بنائے ہوئے ہیں تو آپ خالی نہیں رہیں گے۔ یہ بھی سچ ہے کہ جس شخص کو بھی سماج میں مقام ملا ہے، اس کے پیچھے اس کی کافی جدوجہد رہی ہے۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ لوگوں کی توجہ جدوجہد کی طرف کم جاتی ہے اور کامیابی کی طرف زیادہ۔ مگر جو کامیابی ملتی ہے اس کے پیچھے جدوجہد کا ایک لمبا سلسلہ سانسیں لیتا رہتا ہے۔ اس سانس کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ تبھی آپ کو اپنے خواب کے زندہ رہنے کا احساس ہوگا۔ کہتے ہیں جو چوکنا ہے وہی متحرک ہے اور جو متحرک ہے وہ جدوجہد کرے گا اور کامیابی حاصل کرے گا۔''