دہلی میں تحفظ ماحول کے لئے نعمت ثابت ہو سکتے ہیں طالب علم 'اکشت'

دہلی میں تحفظ ماحول کے لئے نعمت ثابت ہو سکتے ہیں طالب علم 'اکشت'

Sunday December 27, 2015,

6 min Read

صرف 13 سال کے اکشت نے تیار کیا ویب سائٹ ...

جیسے جیسے 1 جنوری کی تاریخ قریب آ رہی ہے ویسے ویسے دہلی اور این سی آر کے علاقہ میں رہنے والا اور دہلی میں اپنی مصروفیات کے لئے گاڑی سے سفر کرنے والا ہر شخص ریاستی حکومت کی طرف سے نئے سال کے پہلے دن سے نافذ کئے جانے والے طاق ۔ جفت منصوبہ کاحل تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔ لوگ اس مسئلہ پر فکر مند ہیں کہ وہ وقت پر اپنے کام پر کس طرح پہنچیں گے ؟ ان حالات میں نوئیڈا کا 13 سالہ آٹھویں کلاس کا طالب علم اکشت متل کار پولینگ کے لئے ایک ایسی منفرد ویب سائٹ کے ساتھ سامنے آیا ہے جس کی مدد سے دہلی میں اپنے گاڑی سے سفر کرنے والے لوگ بڑی آسانی سے اس طاق ۔ جفت منصوبہ بندی پر عمل کرتے ہوئے کار سفر میں شراکت داری کر کر سکتے ہیں ۔

image


نوئیڈا کے سیکٹر 44 میں واقع ایمٹی انٹرنیشنل اسکول کی آٹھویں جماعت کے طالب علم اکشت نے 1 جنوری 2016 سے دہلی کی سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں کے لئے لاگو کئے جانے والے طاق ۔ جفت منصوبہ بندی سے نمٹنے کے لئے www.odd-even.com نامی ویب سائٹ تیار کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنی آمد و رفت کی معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے بڑی آسانی سے کارپولینگ کر سکتا ہے اور ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا انمول حصہ ادا کر سکتا ہے ۔

اس ویب سائٹ کو تیار کرنے والے اکشت یورسٹوری کو بتاتے ہیں:

'' کچھ دن پہلے جب دہلی حکومت نے 1 جنوری 2016 سے دارالحکومت میں چلنے والے گاڑیوں کے لئے' طا ق ۔ جفت'منصوبہ پر عمل آوری کا اعلان کیا تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کے گھر میں صرف ایک ہی گاڑی ہے جس کی وجہ سے ان کا سفر مشکل ہو جائے گا ۔ ساتھ ہی ان کے دماغ میں آیا کہ ان جیسے کتنے ہی لوگ ہوں گے جو اسی طرح کے مسائل کا سامنا کریں گے۔ اس منصوبہ کے عمل میں آنے سے لوگوں کے سامنے آنے والی پریشانیوں کے بارے میں سوچتے ہوئے انہوں نے یہ ویب سائٹ تیار کیا ''۔

اکشت کی تیار کی ہوئی یہ ویب سائٹ بہت ہی کارآمد ثابت ہو رہی ہے اور دہلی اور این سی آر کے کئی افراد اس کا استعمال بھی کر رہے ہیں ۔

اس ویب سائٹ کے طریقہ کار کے بارے میں اکشت یورسٹوری کو بتاتے ہیں:

'' اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانے کے ساتھ ساتھ صارف کو اپنا نام' عمر' موبائل نمبر اور اگر ان کے پاس اپنی گاڑی ہے' تو اس کا رجسٹریشن نمبر جیسی معلومات بھی فیڈ کرنی ہوگی ۔ اس کے بعد اگرآپ ایک طرف کا سفر کرنا چاہتے ہیں یا دونوں طرف کے سفر کے لئے کار پول کرنا چاہتے ہیں' اس کومنتخب کرنے کا موقع آپ کے سامنے ہو گا ۔ صارفین کو اپنے سفر کے آغاز کی جگہ اور منزل کے بارے میں معلومات فیڈ کرنی ہوگی ۔ ان دی گئی معلومات کی بنیاد پر ویب سائٹ دیگر رجسٹرڈ صارفین میں سے ان کے موافق ہم سفر کی تلاش کرے گا اور ان کا موبائل نمبر وغیرہ اسکرین پر آجائے گا ۔ اس کے بعد مسافر اپنی پسند کے ساتھی سے دیئے گئے موبائل نمبر پر بات کرتے ہوئے مشترکہ طور پرسفر طے کر نے کا معاہدہ کر سکتا ہے۔

اکشت کا کہنا ہے کہ ان کی یہ ویب سائٹ استعمال میں بہت آسان ہے اور کوئی بھی شخص بڑی آسانی کے ساتھ اس کی مدد سے اپنے لئے ہم سفر کا انتخاب کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر کار پولینگ کے لئے ہم سفر مرد چاہئے یا خاتون اس بات کا بھی آپ کو انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ جیسے اگر کسی خاتون کو کار پولینگ میں خاتون ہی ہم سفر چاہئے تو وہ ویب سائٹ پر یہ آپشن ترجیحاً منتخب کر سکتی ہیں ۔ اکشت آگے بتاتے ہیں: '' آج کے دورمیں خاص طور پر خواتین کے سفر کے دوران سیکیورٹی کا مسئلہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے میں نے اپنی ویب سائٹ میں ایسے آپشن دئے ہیں جن میں سے کوئی بھی مسافر کارپولنگ کے لئے اپنی پسند کا ہم سفر منتخب کر سکتا ہے ۔ ساتھ ہی اس کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعہ ہم سفرکا انتخاب کرتے وقت اس کی عمر وغیرہ کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں''۔

اکشت آگے بتاتے ہیں:

'' یہ ویب سائٹ کئی فلٹروں کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات اور ترجیحات کے مطابق ایک ہی جگہ اور روٹ کا استعمال کرنے والے لوگوں کو آپس میں جوڑتے ہوئے اور لوگوں کو کار پولینگ کا بہتر اختیارات دینے کی سہولت فراہم کرے گی ۔ میں نے جو ویب سائٹ بنائی ہے وہ ''ا یلگوردم'' کی بنیاد پر کام کرے گی ۔ یہ عمر' جنس' پروفیشن اور سفر کرنے کے وقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کارپولینگ کے متبادلات فراہم کرے گی ۔

ویب سائٹ کا یہ تجربہ ایک مرتبہ کامیاب ہونے کے بعد اکشت کا ارادہ اسی سے متعلق ایک موبائل اپلی کیشن بھی تیار کرنے کا ہے۔

اکشت آگے کہتے ہیں کہ آلودگی کی وجہ سے دہلی کی صورت حال یہ ہو گئی ہے کہ حکومت کو اس قسم کا سخت فیصلہ لینا پڑا اور اس کی منصوبہ بندی کی وجہ سے اب دہلی کی سڑکوں پر چلنے والی گاڈیوں کی تعداد گھٹ کر نصف رہ جانے کا اندازہ ہے ۔ ایسے میں زیادہ تر لوگوں کو ایسے ہم سفر کی تلاش کرنا ہوگا جن کے ساتھ وہ کارپولگ کر سکیں اور آسانی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں ۔ اکشت آگے کہتے ہیں: '' اس ویب سائٹ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ جفت والے دن صرف جفت نمبر والے گاڑیوں کو ہی کارپولگ کے لئے دستیاب کروائے گی اور طاق والے دن صرف طاق نمبر والی گاڑیاں ہی فراہم ہونگی ۔

image


اکشت کی جاب سے تیار کی گئی یہ ویب سائٹ صرف 1 سے 15 جنوری تک اس منصوبہ پر عمل آوری کے دوران ہی کام نہیں کرے گی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے لوگ کارپولگ کے لئے اس کا استعمال اس کے بعد بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں جب کارپولگ کے متبادلات دستیاب کروانے والی کئی ویب سائٹس لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں ' وہیں صرف 13 سال کے اکشت کی تیار کی گئی یہ ویب سائٹ بہت مختصر وقت میں دہلی میں سفر کرنے والے لوگوں کے درمیان مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے ۔ فی الحال یہ ویب سائٹ لوگوں کو صرف ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک کارپولینگ کی سہولت فراہم کروا رہی ہے لیکن مستقبل قریب میں ان کا ارادہ اس میں اور توسیع کرنے کا بھی ہے۔

قلمکار:نشانت گوئل

مترجم:شفیع قادری