اسٹارٹپ انڈیا صرف IT تک ہی محدود نہیں، امکانات لامتناہی: وزیر اعظم

اسٹارٹپ انڈیا صرف IT تک ہی محدود نہیں، امکانات لامتناہی: وزیر اعظم

Monday February 01, 2016,

4 min Read

وزیر اعظم نے 2016 پہلے 'من کی بات' میں اسٹارٹپس کی جم کر تعریف کی

مودی نے IIM-A کے مینجمنٹ گریجویٹ انوراگ اگروال اور سدھی کی تعریف کی

انوراگ اور سدھی نے سکم میں کسانوں سے آرگینک کھیتی میں کی مدد

آن لائن کچن کے آپریٹر وشواس دویدی کی بھی تعریف

جانوروں کے چارے کا انتظام کرنے والے اسٹارٹپ دگنیش پاٹھک کی تعریف

ایگری اسٹوریج کا آغاز کرنے والے منوج کی تجاویز کو بھی سراہا

اسٹاٹپ صرف آئی ٹی کے ارد گرد ہی نہیں بلکہ زندگی کے بہت سے دوسرے شعبوں میں بھی اس کے امکانات ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا نوجوانوں نے کمال کیا اور اسٹارٹپ شروع کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی

ہندوستان کو ترقی کے راستے پر آگے تک لے جانے کے لئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں اس میں سے اسٹارٹپ انڈیا ایک خاص پہل ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں کی طرف سے شروع کئے گئے کاروباری اداروں کو آگے بڑھانے اور اس سے ملنے والے روزگار کو حکومت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے لئے حکومت نے اسٹارٹپ انڈیا جیسے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 2016 کے اپنے پہلے دل کی بات پروگرام میں اسٹارٹپس کو اہمیت دی۔ اسٹارٹپ انڈیا پروگرام کے دوران نوجوانوں کے جوش کو ہندوستان کے لئے مثبت بتایا۔ وزیر اعظم نے اسٹارٹپ کے لئے نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کے امکانات کی تلاش کریں۔16 جنوری کو اسٹارٹپ انڈیا کے لانچ کے واقعہ کے بعد یہ سوچ بدل گئی ہے کہ اسٹارٹپ کا موقع صرف آئی ٹی کے کے شعبے میں ہی ہے۔

image


یہ بھی ہیں بڑے اسٹارٹپس

وزیر اعظم نے کہا کہ زندگی کے کئی ایسے شعبے ہیں جن میں اسٹارٹپ کا بہترین موقع ہے، آئی ٹی تو صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ مودی نے IIM-A کے مینجمنٹ گریجویٹ انوراگ اگروال اور سدھی كرنانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکم میں جا کر کسانوں کے آرگینک، ہربل مصنوعات کو ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے بڑے شہروں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے انوراگ اور سدھی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے دیگر نوجوانوں سے بھی ایسے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اسٹارٹاپ پر نوجوانوں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نریندر مودی ایپ پر اپنی رائے اور تجاویز بھیجیں۔

وزیر اعظم نے من کی بات میں آن لائن کچن کا آپریشن کے کرنے والے وشواس دویدی کے کام کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ دور دراز سے آئے لوگوں کے کھانے کا انتظام کرتے ہیں اور ان کے لئے ٹفن سروس کی خدمت کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وزیر اعظم نے کسانوں کے لئے اسٹارٹپ شروع کرنے والے دگنیش پاٹھک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دگنیش کسانوں کے جانوروں کی غذا کے انتظام پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے دگنیش کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ وہ جانوروں کے چارے کا انتظام کرنے والے اسٹارٹپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جانوروں کو بہتر چارہ ملے گا تو وہ اچھا ددھ دے سكیں گے اور اس ملک کے باشندوں کے لئے دودھ کی کمی نہیں رہ جائے گی۔ ایگری اسٹوریج کا آغاز کرنے والے منوج کی تجاویز کی بھی وزیر اعظم نے اپنے من کی بات میں تعریف کی۔ وزیر اعظم نہ کہا کہ اس سے کسانوں کی فصلوں کو محفوظ رکھنے میں کافی سہولت ہوگی اور ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیر اعظم نے اسٹارٹپ شروع کرنے والے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے ایسے ایسے اقدامات کئے ہیں جس سے اس ملک کو ترقی کی راہ پر سب سے اوپر جانے سے کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ ہمارا نوجوان بیدار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جتنا ممکن ہو اتنی تجاویز انہیں بھیجے جائیں، تاکہ وہ نوجوانوں کےاسٹارٹپس کی بحث دل کی بات کے پروگرام میں کر سکیں۔

قلمکار نیرج سِنگھ

مترجم زلیخا نظیر