خراب موٹر سائکل نے دیا نئے کاروبار کا آئڈیا

خراب موٹر سائکل نے دیا نئے کاروبار کا آئڈیا

Wednesday November 25, 2015,

5 min Read

LetsService نے کیا موٹر سائکلوں کی سروس کو بنایا آسان

یہ ضروری نہیں کہ کوئی اچھا خیال انتہائی سوچ بچار کے بعد ہی آپ کے دماغ میں آئے۔ وہ کبھی بھی دماغ میں آ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ خیال آپ کی زندگی میں کسی بڑی تبدیلی کی بنیادیں رکھ دے۔ ایسا ہی کچھ ہوا سچن شنائے کے ساتھ، جب وہ اپنے پہلے اسٹارٹپ کے آغاز کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

سچن کو اپنے کام کے سلسلے میں ادھر ادھر کافی دوڑ دھوپ کرنی پڑ رہی تھی۔ انتہائی مصروفیت کی وجہ سے وہ اپنی موٹر سائیکل کی سروسنگ نہیں کرا پا رہے تھے اور ایک دن اچانک ان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی۔ جسے ٹھیک کرنے میں انہں دس ہزار روپے لگ گئے اور ساتھ ہی انہیں کافی مشکلات کا سامانا بھی کرنا پڑا۔ لیکن اس تلخ تجربے نے انہیں ایک بہت اچھا خیال بھی دے دیا۔ اسی سال ستمبر میں انہوں نے اپنے تین دیگر دوستوں کے ساتھ 'لیٹس سروس' کی بنیادیں رکھی۔ سچن کے علاوہ ان کے تین دیگر دوست ہیں گرش گنگا دھر، سچن سری کانت اور منوج پاریكم۔ لیٹس سروس بنگلور میں ایک آن ڈمانڈ ٹووہیلر سروس فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ سب سے کم قیمت پر گاہکوں کو بہترین اور آسانی سے سروس فراہم کرتی ہے تاکہ گاہکوں کو ذرا بھی پریشانی نہ ہو۔ کلائنٹ انتہائی آسان طریقے سے ان کی سروس لے سکتے ہیں۔ لیٹس سروسیز کی طرف سے دی جا رہی سروس کو لینے کے لئے گاہکوں کو صرف ان کی ویب سائٹ میں جا کر موٹر سائیکل کے پک اپ کا شیڈول بینک نوٹ کرانا ہوتا ہے اس کے بعد کمپنی کا میکینک آپ کے ایڈریس پر آکر موٹر سائیکل کے کاغذات دیکھ کر آپ کی موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے جائے گا اور طےشدہ وقت پر آپ کی موٹر سائیکل ٹھیک کر کے واپس آپ کے گھر میں پہنچا بھی دے گا۔ اس طرح گاہکوں کا وقت خراب ہونے سے بچتا ہے۔ گاہک اس بات سے بھی واقف ہونگے کہ ان کی گاڑی کا کتنا کام ہوا ہے اور کتنا اور باقی ہے۔

image


لیٹس سروس کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ، لیٹس سروس ایک ایسا اسٹارٹپ ہے، جو لوگ کافی مصروف ہوتے ہیں اور عموماً سروس کے لئے اپنی گاڑیوں کو اس مصروفیت کی وجہ سے صحیح وقت پر مکانک کو نہیں دے پاتے ان کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیٹس سروس گاہکوں کو آسان زبان میں ان کی گاڑی میں آ رہی پریشانیوں کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ ساتھ ہی ان کی گاڑی کا انشورنس کب ختم ہو رہا ہے؟ ایميشن ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کب رنيو کروانا ہے؟ یہ سب چیزیں لیٹس سروس فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کی افتتاح کے صرف چالیس دنوں میں ہی انہیں بہت اچھا رسپانس ملنے لگا۔ لیٹس سروس سے اس وقت ساٹھ منظور شدہ سروس سینٹر منسلک ہیں اور یہ تقریبا بیس کے قریب روزانہ باكس کی سروسنگ کر رہے ہیں۔ اگلے دو ماہ میں ان کا ہدف روزانہ 80 سے زیادہ بائكس کی سروسنگ کرنا ہے۔ سچن بتاتے ہیں کہ وہ گاہکوں کو بہت ہی سستے دام میں سروس فراہم کرتے ہیں۔

سچن بتاتے ہیں کہ انہوں نے تقریبا بیس ہزار ڈالر لگا کر کمپنی کی شروعات کی۔ ان پیسوں سے انہوں نے سب سے زیادہ ٹیکنالوجی پر کام کیا۔ ساتھ ہی ایک اچھی ٹیم کو کھڑا کیا تاکہ گاہکوں کو اچھی سروسز دی جا سکے۔ ابھی یہ لوگ اور بھی نئے سرمایہ کارکی تلاش کر رہے ہیں تاکہ اور پیسہ کمپنی میں لگایا جا سکے اور کمپنی کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عمل شروع ہو۔ اعداد و شمار کے مطابق اکیلے بینگلور میں تقریبا ساٹھ ہزار بائكس ہر ماہ بکتی ہیں اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ بائكس کی سروس ہر ماہ کرائی جاتی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے میں کئی ایسی کمپنیاں اس مارکیٹ میں آئی ہیں جو مختلف طرح کی آٹوموبائل سروسنگ فراہم کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں کو کافی کامیابی بھی مل رہی ہے۔ سچن بتاتے ہیں کہ کئی کمپنیاں اس شعبے میں کام کر رہی ہیں، لیکن اس باوجود یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ اور اس مارکیٹ میں اب بہت زیادہ امکانات ہیں۔ جو بھی کمپنی اچھا کام کرے گی گاہکوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گی اور لوگوں سے جڑ کر کام کرے گی، وہی ترقی کرے گی۔ سچن کو یقین ہے کہ لیٹس سروس کا مستقبل کافی روشن ہے۔ کیونکہ وہ ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی سے بڑھ رہی مقابلہ آرائی ہر لمحے ان نی اور بہتر کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

قلمکار- آشوتوش کھنتوال

مترجم - ذلیخہ نظیر

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایک خاتون ٹیچر, جنہوں نے نکاح کے دن بھی نہیں لی اسکول سے چھٹی

ایسڈ حملے سے متاثر افراد کو بہتر زندگی فراہم کرنے کا نام ہے 'شروز هینگٹ آوٹ'

آپ کی اسٹارٹپ اسٹوری کی سرخی کون بناتا ہے ؟