سفرمیں ’وائی فائی‘ کے ذریعے تفریح فراہم کراتا ہے ' فراپ کارن‘ ...

0

ممبئی سے بنگلور تک بس کا سفر تقریباً 18 گھنٹے کا وقت لیتا ہے اور اِس دوران بس آپریٹر مسافروں کو بڑی ا سکرین پر پانچ سے چھ فلمیں دکھا دیتے ہیں ۔ ضروری نہیں ہے کہ دکھائی جانے والی یہ فلمیں ہر مسافر کو پسند آئیں، لیکن اُن کے پاس اِس کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ اگر بسوں کو بھی بین الاقوامی پروازوں کی طرح ایک’ انٹرٹینمینٹ سسٹم‘ ( تفریحی نظام) سے لیس کر دیا جائےتو کیسا رہے گا؟ جی ہاں، ایک کمپنی اِس سلسلے میں حتیٰ المقدور کوشش کر رہی ہے ۔ یہ کمپنی ’کارتک پوددار‘ اور ’کارتک بنسل‘ نے قائم کی ہے ، جو کہ گزشتہ دس سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ اِن دونوں حضرات کے درمیان ان کے ناموں کے علاوہ اور بھی کئی اقدار مشترک ہیں۔ اِن دونوں نے ایک ہی انجینئرنگ کالج کا طالب علم بننے کے علاوہ کچھ عرصہ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ’مائیكروسافٹ‘ میں بھی کام کیا ۔ بالاخر انہوں نے مل کر اپنا ایک انٹرپرائز شروع کرنے کی ٹھانی اور اسی سال ستمبر 2015 میں ’فراپ کارن‘ (Fropcorn) کے ساتھ منظرِ عام پر آئے ۔ کمپنی کے بانی اور ’سی ای او‘ کارتک پوددار’ كوملي‘ میڈیا (Komli Media) اور’مائیكروسافٹ‘ کے ساتھ پروڈکٹ مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے کاموں کو بخوبی انجام دے چکے ہیں ۔ دوسری طرف بانی اور’ سی ٹی او‘ کارتک بنسل اس سے قبل ’ شِنڈگ (Shindigg)‘ اور’ مائیكروسافٹ‘ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور وہ خود کو انتہائی غیر منظم اور لاابالی مزاج کا مانتے ہیں۔

کمپنی کا جائزہ

’بنیان پوڈ‘ ٹیکنالوجی (Banyanpod) ’انٹرٹینمینٹ‘ ( تفریح) ​​کےشعبے میں کام کرنے والی ایک میڈیا کمپنی ہے ۔ کمپنی کا ’ہائپر لوکل‘ ڈسٹری بیوشن پروڈکٹ ’ فراپ کارن‘ اپنے صارفین کو’ وائی فائی‘ کے ذریعے اعلیٰ معیار کا تفریحی مواد دستیاب کرواتا ہے۔

پروڈکٹ اور سروس کی تفصیلات

’فراپ کارن‘ خصوصی طور پر لوگوں کی زیادہ آمد و رفت والے مقامات پر ’وائی فائی‘ سیٹ اپ کرکے ’انٹرٹینمینٹ زون‘ (تفریحی علاقے) قائم کرتا ہے۔ ایک بارکسی مقام کے ’فراپ کارن‘ سے لیس ہو جانے کے بعد صارفین’ وائی فائی‘ کے ذریعے اپنے موبائل، لیپ ٹاپ یا ٹیب وغیرہ پر فلم، گانے، ویڈیو، موسیقی، ای بُکس یا دیگراقسام کے مواد ڈاؤن لوڈ یا’ اسٹریم‘ کر سکتے ہیں۔

آمدنی کا ماڈل

الف)فلم، ویڈیو یا میوزک ڈاؤن لوڈ یا پھر رکنیت کے لئے صارفین کے ذریعے رقم ادائیگی کا ماڈل

ب)اپنے صارفین کے لئے ’آن ڈیمانڈ‘ فلم، ویڈیو اور میوزک جیسی تفریح ​​فراہم کرنے کی خواہش رکھنے والے انٹرپرائز پارٹنر

ج)آنے والے دنوں میں اس ادائیگی کی بنیاد پر مختلف ’ایپ‘کی تقسیم، اسپانسرڈ انٹرٹینمینٹ اور’رِچ ایڈ فارمیٹ‘ کارقوم میں تبدیل ہونا

کاروبار

’فراپ کارن‘ نے ’وائی کوم‘ ، یش راج، ریلائنس، سن ٹی وی سمیت کئی اہم اسٹوڈیو زکے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ۔ اب کئی انٹرپرائز اپنے یہاں وائی فائی سسٹم لگوانے کے لئے بھی ان سے رابطہ کر رہے ہیں ۔ ان کا ’ایپ‘ جو فی الحال’ بیٹا ‘ (Beta)شکل میں ہے، اب تک 500 ڈاؤن لوڈکے اعداد و شمار پار کر چکا ہے ۔ موجودہ دور میں وائی فائی ہندوستان کی شہری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔

’فراپ کارن‘ کے پاس ہوائی اڈّے، شاپنگ مال، ہوٹل، وغیرہ جیسے پُر ہجوم عوامی مقامات کے لئے کئی بہت ہی پختہ تجاویز ہیں۔’فراپ کارن‘ کی بانی ٹیم کے پاس اس کام کو انجام دینے کے لئے ضروری تجربہ ہے اور اب تک یہ میڈیا کی دنیا کے کچھ بڑے ناموں کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ فی الحال’فراپ کارن‘ ممبئی، بنگلوراورحیدرآباد میں دستیاب ہے۔

بانی اور سی ای او’ کارتک پوددار ‘کہتے ہیں، ’’فراپ کارن‘ پر ہم جو بھی کام کرتے ہیں، اس کے پسِ پشت صارفین پر توجہ مرکوز ہونا، انکساری اور اپنے کام کا لطف اٹھانا ہمارے اہم اصول ہیں ۔‘‘

’فراپ کارن‘ کی ٹیم

یہ ایک 20 رکنی ٹیم ہے جو بزنس ڈیولپمنٹ، آپریشن اور انجینئرنگ کے میدان میں مصروف ہیں۔

’کارتک پوددار‘ کہتے ہیں، ’’بنیادی طورپر ’فراپ کارن‘ ایک’ پروڈکٹ-ٹیک‘ کمپنی ہے اور ہماری ٹیم کے زیادہ تر اراکین انجینئرنگ کے پس منظر سے آئے ہیں ۔‘‘

مستقبل پر ایک نظر

وہ کہتے ہیں، ’’ ہم کئی مقامات پر اپنی خدمات شروع کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ ہم کئی دیگر علاقوں میں بھی توسیع کے لئے سرگرمِ عمل ہیں ۔ بسوں میں ہماری کارکردگی کا ابتدائی ردعمل بے حد زبردست رہا ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ کسی بھی جگہ پر جہاں سفر یا پھر دیگر وجوہات سے وقت گزاری ایک مسئلہ ہے، وہاں’فراپ کارن‘ کی ضرورت ہے ۔ صارفین کے لئے اپنی خدمات کو زیادہ دلچسپ بنانے کے سلسلے میں ہم کچھ نئے ’کنٹینٹ‘ پارٹنرز کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کو زیادہ بہتراورمتفرق مواد دستیاب کروا سکیں ۔‘‘

’ٹیک 30 ‘اعزاز کےمتعلق

’کارتک پوددار‘ کہتے ہیں، ’’ ٹیک 30 کے ’ بیج‘ (Badge)نے ہماری ساکھ میں زبردست اضافہ کیا ہے اور اس کی بدولت ہمارے سامنے کئی نئے راستے بھی کھلے ہیں ۔ ٹیک 30 کے اعلان کے بعد سے ہی ہمیں ممکنہ شراکت داروں کی طرف سے کافی مثبت رد عمل مل رہاہے ۔ ٹیک 30 ایوارڈ حاصل کرنا ہماری ٹیم کے اعتماد کو بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کے درمیان ہمارے پروڈکٹ کے تئیں اعتماد بڑھا ہے ۔‘‘

يوراسٹوري کا ماخذ

موجودہ دور میں وائی فائی ہندوستان کی شہری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔’فراپ کارن‘ کے پاس ہوائی اڈّے، شاپنگ مال، ہوٹل، وغیرہ جیسے پُر ہجوم عوامی مقامات کے لئے کئی بہت ہی پختہ تجاویز ہیں۔’فراپ کارن‘ کی بانی ٹیم کے پاس اس کام کو انجام دینے کے لئے ضروری تجربہ ہے اور اب تک یہ میڈیا کی دنیا کے کچھ بڑے ناموں کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

ویڈیو كریڈٹ :

کیمرہ مین : رُكمانگڈا راجا

ویڈیو ایڈیٹر : انجلی اچل

قلمکار : ڈولا سامنتا

مترجم : انور مِرزا

Writer : Dola Samanta

Translation by : Anwar Mirza