کسانوں کے لئے مسلسل کام کرنے نانا پاٹیکر کی اپیل

کسانوں کے لئے مسلسل کام کرنے نانا پاٹیکر کی اپیل

Wednesday February 03, 2016,

2 min Read

11دیہات کو گود لینے والے اداکار نانا پاٹیکر

بغیر سرکاری مدد کے جمع کئے 22 کروڑ روپے

مہاراشٹر میں بدحال کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے اداکار اور سماجی کارکن نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اگر ملک کے ان کسانوں کو پریشانی سے آزادی دلانی ہو تو ملک کے تمام لوگوں کو اس کے لئے مسلسل کام کرنا ہوگا۔

image


ہندوستان تھیٹرفیسٹیول: بھارگم: میں شرکت کرنے آئے نانا پاٹیکر نے پروگرام کے بعد کہا،

'' کچھ دنوں سے ہمارے ملک کے کسان کافی بدحالی کا شکار ہیں۔ پورے ملک کے کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان کا دکھ بانٹنے کے لئے لوگوں کو آگے آنا چاہئے۔ ''

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم ہڑتال کرتا ہے تو حکومت اس کی بات سنتی ہے، لیکن کسانوں کی تحریکوں کے باوجود اس کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ کسان خشک سالی، آب پاشی کے پانی کی عدم موجودگی اور خشک دریاؤں کے مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان یا سبزی کے خریداروں سے سامان خریدتے وقت ہم بھاؤ تاؤ کرتے ہیں، لیکن کسی مال یا بڑے اسٹوروں سے سامان خریدتے وقت ہم کچھ بھی نہیں بولتے اور زیادہ دام میں بھی خریدتے ہیں۔

نانا نے کہا کہ انہوں نے 11 دیہاتوں کو گود لیا ہے۔ پانی کے ذرائع کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے ایک علاقے کے لوگوں نے اس کام کے لئے بغیر سرکاری مدد کا انتظار کئے 22 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔

    Share on
    close