13 سال کا ہندوستانی طالب علم 'مینسا کلب' میں شامل

13 سال کا ہندوستانی طالب علم 'مینسا کلب' میں شامل

Thursday January 07, 2016,

2 min Read

ہندوستانی نژاد 13 سالہ اسکولی طالب علم کا نام برطانیہ کے ممتاز آئی کیو مینسا کلب میں شامل ہو گیا ہے۔ اس نے آئی کیو مقابلے میں 162 میں سے 161 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔

image


روہن عرف وینکٹ ستيا سری روہن چكم کو 'کیٹل 3 بی پیپر' اور 'کلچر فیئر اسکیل' کا امتحان پاس کرنے اور ملک کے بہترین ایک فیصد صلاحیتوں میں شامل ہونے کی وجہ سے اس مخصوص کلب کی رکنینت کی تجویز ملی ہے ۔

روہن کے والد وشنو چكم نے کہا،

'' بنیادی تعلیم کے دوران ہی روہن نے ریاضی موضوع اور پہیلیوں کو حل کرنے میں دلچسپی دکھانا شروع کر دیا تھا۔ گزشتہ سال روہن نے برطانیہ میتھمیٹكل چیلنج میں گولڑ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا تھا۔ ''

روہن کے والد آندھرا پردیش سے ہیں جو برطانیہ میں بطور سافٹ ویئر انجنیئر کام کر رہے ہیں۔ ان کا خاندان گزشتہ آٹھ سال سے برطانیہ میں رہ رہا ہے۔ خاندان کو امید ہے کہ روہن کی آئی ٹی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے وہ اس شعبے میں اور بھی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا،

'' روہن کو ریاضی اور طب میں کافی دلچسپی ہے۔ وہ گھر پر اپنا وقت گٹار بجانے میں، جرمن زبان سیکھنے اور موبائل ایپلی کیشن بنانے میں خرچ کرتا ہے۔ اس شعبے میں کافی دلچسپی ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنا پہلا موبائل ایپلی کیشن 'پونگ ریٹروسكیپ' بنایا ہے جو ایمیزون ایپلی کیشن اسٹور پر دستیاب ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس شعبے میں اور کامیابیاں حاصل کرے گا۔ ''

مینسا دنیا کی سب سے پرانی اور بڑا آئی کیو ادارہ ہے۔ اپنی منفرد شناخت بنانے والے بہترین دو فیصد باصلاحیت افراد ہی اس کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔

Share on
close