وزیر اعظم 16 جنوری کو کریں گے اسٹارٹپ انڈیا مہم کا آغاز

وزیر اعظم 16 جنوری کو کریں گے اسٹارٹپ انڈیا مہم کا آغاز

Wednesday January 06, 2016,

4 min Read

يورسٹوری کو 16 جنوری 2016 کو نئی دہلی میں حکومت ہند کی جانب سے شروع کی جانے والی ' اسٹارٹپ انڈیا' مہم میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہوگا۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک کے نوجوانوں میں صنعت و تجارت کی صلاحیتوں کا جشن منانا ہے۔ پورا ملک اور ملک بھر کے 1500 سے بھی زاید سرفہرست اسٹارٹپس کے سی ای او اور بانی ان عظیم الشان لمحات کا گواہ رہیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ باضابطہ طور پر اس مہم کا آغاز کریں گے اور اسٹارٹپ کے ایکشن پلان کی نقاب کشائی کریں گے۔

image


مرکزی وزیر براِئے خزانہ اور كارپوریٹ امور مسٹر ارون جیٹلی 16 جنوری 2016 کو وگیان بھون صبح 9.30 بجے اس پروگرام کا افتتاح کریں گے، جہاں کامرس اور صنعتی معاملوں کی وزیر مسز نرملا سیتا رامن مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گی۔

پروگرام میں ابتدائیہ صنعتوں پر دن بھر عالمی سطح کے ورکشاپس منعقد ہوںگے اور مندرجہ ذیل موضوعات پر مباحثے کا انعقاد کیا جائے گا۔

صنعتی اور اختراَعی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا: ہندوستانی اسٹارٹپس کے فروغ اور دولتمند بننے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے۔

خواتین کی کامیابی کا جشن: جدید خواتین صنعتکاروں کی کہانیاں بتانا

کس طرح ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ہندوستان کا مستقبل بدل سکتا ہے

ہندوستانی صحت کے شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنا

مالی اندراج تک رسائی کو ممکن بنانا

image


مملکتی وزیر براَئے خزانہ مسٹر جینت سنہا کی صدارت میں صنعتوں میں سرمایاکاری کے لئے روپیہ کہاں سے حاصل ہو سکتا ہے۔۔۔ '' شو میٹر دی منی ہاؤ ڈو وی كیپٹلائزانٹرپرینيورشپ؟ '' کے موضوع پر مباحثے منعقد کئے جائے گے۔ اس کے علاوہ '' پالسی سازوں کے رو برو'' کے عنوان سے ایک بالکل مختلف سوال جواب کے سیشن کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا، جس میں تمام اہم سرکاری وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹری اس بات کا جواب دیں گے کہ حکومت اسٹارٹپس کے لئے ایک سازگار ماحول کس طرح مہیا کرے گی۔

اس کا اہم مقصد ایک ایسا ماحول اور نظام تیار کرنے میں حکومت کے عزم کا ظاہر کرنا ہے، جو اسٹارٹپس کی ترقی کے لئے سازگار ہو۔ اس پینل میں آمدنی، انسانی وسائل اور ترقی، كارپوریٹ، مالیاتی خدمات، اقتصادی امور، سائنس اور ٹیکنالوجی، بایوٹیکنالوجی، الیكٹرانكس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائیکرو چھوٹے اور درمیانے صنعت اور سکل ڈیولپمنٹ شعبےکے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (SIDBI) کی جانب سے بھی اس پینل میں نمائندگی کی جائے گی۔

مسٹر مسايوشی سان ( بانی و سی ای او سافٹ بیک)، مسٹر ٹراوس كلانک (اوبیر کے بانی)، مسٹر اِیڈم نيومینن (وي ورک کے بانی) جیسے عالمی سطح کے معروف کاروباری و سرمایہ کاوں کے ساتھ باہمی مذاکرات بھی اس پروگرام کا اہم حصہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ 40 سے بھی زیادہ اسٹارٹپس کے سی ای او اور بانی، ونچر كیپٹلسٹ، سلكان ویلی کے انجل سرمایہ کاروں کا ایک وفد خاص مہمانوں کے طور پر شامل ہوگا اور باہمی پوچھے گئے سوالات کے سیشن میں حصہ لے گا۔

اس کے علاوہ اس پروگرام میں گوگل بھی '' لانچ پیڈ ایكسيلریٹر '' کے عنوان سے ایک منفرد سیشن منعقد کرے گا، جس ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹپس کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ سافٹبنک کے صدر اور سی او او نكیش ارورہ شرکاء کے ساتھ اسٹارٹپ فنڈنگ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی ملک میں اسٹارٹپس ٰشعبے میں کئے گئے جدید اخترعی اور منفرد کاموں کی ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ''دل کی بات '' میں اس بات کی جانب اشارہ کیا تھا کہ اسٹاٹپ انڈیا سے متعلق مکمل منصوبہ بندی اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر شروع کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بنیادی طور پر ملک میں ابتدائی صنعتوں کے نظام کو تیار کرنے کی سمت میں حکومت کے مختلف اقدامات اور منصوبوں سے متعلق مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور مسئل کے حل تلاش کرنے کے لَئے بھی کارگر ثابت ہوگا۔

ملک میں اسٹارٹپ کے کلچر کو فروغ دینے کی سمت میں اس پروگرام کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کے تمام آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، این آئی ایم، ائی ائی ائی ٹی مرکزی یونیورسٹیوں اور ہندوستان کے 350 سے بھی زاید اضلاع کے نوجوان گروپوں کے لئے اس پروگرام کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

صنعتی پالیسی اور فروغ محکمہ (ڈِی آئِی پی پی) اس پروگرام کا انعقاد انویسٹ انڈیا اوراسٹارٹپ ایکو سسٹم کے اہم ادارے آِئی سپرٹ، يورسٹوری، ناسكام، شی دی پيپل ٹی و کیروز سوساِٹی اور سی آئی آئی كے یوتھ ونگ فکی کے ساتھ مل کر کر رہا ہے۔

Share on
close