ثانیہ مرزا کی زندگی کے بارے میں اب آپ بھی جان پائیں گے، انتظار کیجئے جولائی تک

0

اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا خواتین جوڑے میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بننے تک کے اپنے سفر پر سوانح عمری لکھ رہی ہے ,جو جولائی میں مارکیٹ میں آ جائے گی۔

پبلیشر ہارپر كولنس نے بتایا کہ 'ایس اگینسٹ آڈس' عنوان سے سوانح عمری ثانیہ اور ان کے والد عمران مرزا نے لکھی ہے۔ ہارپر كولنس کے چیف ایڈیٹر اور ناشر وی کے کارتک نے کہا،

'' ثانیہ کی کامیابیاں غیر معمولی ہے اور اس کی سوانح عمری بھی بہترین اور ترغیبی ہے۔ ''

ومبلڈن جونیئر جوڑے کا ٹائٹل جیت کر 16 برس کی عمر میں سرخيوں میں آئی ثانیہ ڈبلز رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی ہے۔سانیہ کے مطابق، 

' میں امید کرتی ہوں کہ اگلی نسل کے بھارتی ٹینس کھلاڑیوں کے لیے یہ کتاب بہت مفید ہوگی۔ اگر میری کہانی سے ایک نوجوان بھی متاثر گرینڈسلیم جیت لیتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔ '

سوانح عمری میں اس سب سےبلندی پر  پہنچنے کا سفر، راہ میں آئی رکاوٹیں، کیریئر کے اتار چڑھاؤ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں ان کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ثانیہ کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی ہے۔

.............................

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اردو یور اسٹوری

اسٹارٹپ کے ساتھ آئیں گے کاروبار کے نئے طریقے

تاریخی شواہد کو نئی نسل کے لئے محفوظ رکھا جائے