ہر فلم میں محسوس ہوتی ہے کاجول کی کمی - شاہ رخ

ہر فلم میں  محسوس ہوتی ہے کاجول کی کمی - شاہ رخ

Wednesday October 28, 2015,

2 min Read

ذاتی زندگی کی دوستی کو بڑے پردے پر شاندار کیمسٹری کی شکل دینے والی کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار ہے۔ 'دلوالے' میں کاجول کے ساتھ پانچ سال بعد کام کر رہے شاہ رخ کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول کی کمی ہر فلم میں کھلتی ہے۔ کاجول اور شاہ رخ ابھی تک کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

image


شاہ رخ نے حال ہی میں 'دلوالے دلہنیا لے جائیں گے' کے 20 سال پورے کرنے کا جشن منایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاجول اور ان کا روہت شیٹی کی فلم 'دلوالے' میں ایک ساتھ کام کرنا ایک اتفاق ہے۔

شاہ رخ نے فلم کے سیٹ پر بات چیت میں کہا،

'' مجھے کاجول کی کمی ہر فلم میں محسوس ہوتی ہے۔ اس فلم کے لئے ہم نے 150 دن ایک ساتھ گزارے ہیں۔ اس کے لئے انہیں اپنے بچوں کے سے دور رہنا پڑا۔ جو والدین کے طور پر ایک بہت بڑی قربانی ہے۔ ہم لوگ ہمیشہ بہت ساری فلموں میں کام کرنے اور پیسہ کمانے کے لئے بیتاب رہتے ہیں، مگر کاجول ایسی نہیں ہیں۔ وہ ان تمام چیزوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ انہوں نے ہماری فلم کے لئے وقت ديا اس كے لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا، ''کاجول تکنیکی چیزوں میں نہیں پڑتی وہ ایک ایماندار اداکارہ ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔''

41 سالہ کاجول نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کا سب سے بڑی وجہ تھی کہ وہ شاہ رخ اور فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

کاجول نے کہا،

'' میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو مختلف ہو۔ جو میں نے پہلے نہیں کیا ہو۔ مجھے 'دلوالے' میں اپنا کردار پسند آیا۔ میں شاہ رخ اور روہت کو میں اپنی باتیں بتا سکتی تھی، اپنے خیالات کا اظہار آسانی سے کر سکتی تھی۔''

گزشتہ 20 برسوں آئی تبدیلی کے بارے میں پوچھنے پر کاجول نے کہا، '' امید ہے کہ ہم بدلے ہیں۔ ہم بہتر آرٹسٹ اور بہتر شخص بنے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ شاہ رخ آج کے بہترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے اور سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ ''