کرایہ پر لین دین میں بروکروں سے نجات کے لئے 'رینٹ 2 کیش'

دو لوگووں سے شروع ہوئی ٹیم میں 24ا رکانکرایہ پر ملتی ہیں 80 قسم کی مصنوعات اور خدمات

کرایہ پر لین دین میں بروکروں سے نجات کے لئے 'رینٹ 2 کیش'

Friday October 30, 2015,

4 min Read

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں پر آپ ہنر سے لے کر مکان تک سب کچھ کرایہ پر لے سکتے ہیں یا پھر دے سکتے ہیں اور اس ویب سائٹ کا نام ہے رینٹ 2 کیش۔ اسی سال 2015 میں شروع ہوئی اس ویب سائٹ کے بانی ہیں بانكے بہاری اور انوج جھا۔ جنہوں اسے شروع تو کیا چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے، لیکن آج اس ویب سائٹ کے ذریعے کوئی بھی، کہیں سے بھی، کچھ بھی کرائے پر لے سکتا ہے۔

image


رینٹ 2 کیش کے پارٹنر بانی بانكے بہاری بتاتے ہیں،"میں اڑیسہ کا رہنے والا ہوں، لیکن کچھ سال پہلے کاروبار کے سلسلے میں خاندان کے ساتھ رائے پور آنا پڑا۔ اس دوران میں نے جب رہنے کے لئے گھر کی تلاش کی تو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تب میں نے دیکھا کہ مکان دلانے والے ایجنٹ مجھ سےایک ماہ کے کرایہ کے برابر کمیشن مانگ رہے تھے۔ اتنا ہی نہیں دوسری طرف مکاندار سے بھی 15 دن کا کمیشن لے رہے تھے۔ "

image


بانكے بہاری کا کہنا ہے کہ "کئی بار جو لوگ اپنا گھر کرایہ پر دینا چاہتے تھے وہ کافی وقت تک خالی رہتا تھا کیونکہ بروکر کے ساتھ ان بن ہونے کی وجہ سے وہ کسی کو بھی گھر نہیں دکھاتا۔"

اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ مکمل مارکیٹ بروکر کے ہاتھ میں ہے۔ کرایہ پر مکان کا ملنا ایک بڑا مسئلہ تو ہے ہی ساتھ ہی ضرورت پڑنے پر کبھی الیكٹرشين، تو کبھی پلمبر کو ڈھونڈنے میں دقت ہوتی تھی۔ تب انہوں نے سوچا کہ ان جیسے اور لوگ بھی ہوں گے جن اس طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے رینٹل ویب سائٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

بانكے بہاری رینٹل ویب سائٹ شروع کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ اسے کس طرح شروع کیا جائے۔ تب ان کی ملاقات انوج جھا سے ہوئی۔ جو رینٹ 2 کیش کے دوسرے بانی پارٹنر ہیں اور سوشل مارکیٹنگ کے ماہر بھی ہیں۔ اس کام کو شروع کرنے سے پہلے ان کو بھی کام کے سلسلے میں دہلی، غازیا آباد، پونے اور دوسرے شہروں میں رہنا پڑا تھا اور وہ بھی اس طرح کی پریشانیوں سے اچھی طرح واقف تھے۔ تب دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے میں کچھ نیا کام کیا جائے۔ دونوں نے مل کر رینٹ 2 کیش قائم کیا۔ آج اس ویب سائٹ میں مکان سے لے کر موٹرسائیکل، سائیکل، ٹی وی، فریج، اے سی، فرنیچر، واشنگ مشین کے علاوہ ڈرائیور وغیرہ بھی کرایہ پر مل جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں مہندی آرٹسٹ، کوک، سنگر، رقاصہ سب کچھ رینٹ 2 کیش ویب سائٹ میں پلک جھپکتے ہی کرایہ پر ملتا ہے۔

image


انوج جھا کے مطابق اس ویب سائٹ میں 80 طرح کی چیزیں کوئی بھی شخص کرایہ پر دے سکتا ہے یا لے سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ویب سائٹ ڈاؤن کلاسیفائیڑ اشتہارات لیتی ہے۔ اس عمل میں کسی ایجنٹ کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔

رینٹ 2 کیش ویب سائٹ کا آغاز سال 2015 میں 6 افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ ہوا تھا۔ آج یہ تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔ رینٹ 2 کیش کے بانی انوج جھا کا کہنا ہے کہ "ہر روز اس ویب سائٹ پر پانچ سو لوگ آ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس تعداد کو بڑھانے کی ہے اس کے لئے ہم لوگ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بُک اور ٹیوٹر کی مدد لے رہے ہیں۔"

ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری فی الحال ان کی ترجیحات میں نہیں ہے، بلکہ آمدنی بڑھانے ان کی توجہ ہے۔ یہ لوگ اپنی زیادہ توجہ ٹائر 1 اور ٹائر 2 شہروں جیسے دہلی این سی آر، لکھنؤ، پٹنہ، بھوپال، بنگلور جیسے شہروں میں کرنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی آمدنی میں ہر ماہ 30 سے 40 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور یہ سب اشتہارات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ رینٹ 2 کیش کے شریک بانی انوج کے مطابق "یہ ملک کی پہلی رینٹل ویب سائٹ ہے جہاں پر خدمات دینے والے اور لینے والے سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا ہے۔" فی الحال کمپنی اپنے اینڑرائڈ ورژن اپلیکیشن پر کام کر رہی ہے جبکہ IOS ورژن اگلے چھ ماہ کے اندر مارکیٹ میں آنے کی امید ہے۔

ویب سائٹ: www. rent2cash.com