سرمایہ کار کسی اسٹارٹپ کی قیمت کس طرح طے کرتے ہیں ؟ احتیاط سے پڑھیں

سرمایہ کار کسی اسٹارٹپ کی قیمت کس طرح طے کرتے  ہیں ؟  احتیاط سے پڑھیں

Sunday January 24, 2016,

7 min Read

ایسے ہوتا ہے کسی ابتدائیہ کی مالیت کا اندازہ

کسی بھی اسٹارٹپ ایونٹ یا سرمایہ پینل میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی ہے کہ کس طرح سرمایہ دار ابتدائیہ کی قیمت طے کرتے ہیں؟ جس کا جواب یہ ہے کہ یہ بہت سی چیزوں پر انحصار کرتا ہے- ایسے میں آخر سرمایہ کارکسی ابتدائیہ کا تعین قدر کس طرح کرتے ہیں، یہ ہمیں بتا رہے ہیں' ٹیکس منترا 'کے بانی آلوک پٹنيا......

image


اسٹارٹپ کی قیمت طے کرنا اتنا ہی مایوس کن ہے، جتنا اس سوال کا ایک مخصوص جواب تلاش کرنا۔ اصل میں یہ طبیات سائنس کی طرح ہے اور اس کا کوئی ایک جواب طے نہیں ہے۔

اسٹارٹپ کی قیمت کا سب سے بڑا عنصر صنعت کے شعبے اور بازار کی طاقتیں ہیں۔اس میں طلب اور تکمیل کے درمیان توازن یا عدم توازن، پابندی وقت اور موجودہ سائز، سودے کے لئے سرمایہ کار کے پریمیم کی ادائیگی کی خواہش اور پیسوں کے لئے کاروباری کی مایوسی کی سطح بھی شامل ہیں۔

تاہم، یہ باتیں ابتدائی سطح کے اسٹارٹپ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے منحصر ہوتے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے اور پوسٹ کے باقی حصوں میں قیمتیں طے کرنے کے طریقوں کو تفصیل سے سمجھیں گے، اس امید کے ساتھ کہ آپ کو کوشش کرنے اور اپنے ابتدائیہ کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں صحیح معلومات فراہم ہو سکے گی ۔

کچھ قیمتیں طے کرنے کی قاعدے جن کے بارے میں آپ نے سنا ہے، وہ ہیں .......

1- ڈي سي ایف (رعایتی کیش فلو)

2- بازار اور لین دین کا موازنہ

3- سرمایہ کی بنیاد پر تعین قیمت جیسے کتابوں یا ادائگی کی قیمت

جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے، ایک ابتدائیہ کمپنی کی قیمت بڑے پیمانے پر جس شعبہ میں یہ کام ہو رہا ہے ، اس میں بازار کی قوتوں پر انحصار کرتی ہے۔ خاص طور پر موجودہ قیمتیں آج بازار کی طاقت اور مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے اس تصور پر مقرر کی جاتی ہیں۔

کس طرح ایک سرمایہ کار طے کرے کہ میری قیمت آج ابھی کتنی ہونی چاہئے؟

ایک بار پھر، باہر نکلنے کے وقت کیا قیمت ہو جائے گی یہ جاننا یا اس کے بارے میں ایک اندازہ رکھنے کا مطلب ہے کہ ایک سرمایہ کار اس کا حساب کر سکتا ہے کہ انہوں نے جتنا پیسہ لگایا ہے، اس کے مقابلے میں انہیں کیا منافع ملتا ہے۔ یا متبادل کے طور پر، ان کے خارج ہونے کے دوران یہ کتنے فیصد ہوں گے (لگائے گئے پیسہ کو کمپنی کی بعد میں ہونے والی قیمت سے حصہ دے کر منافع فیصد نکال سکتے ہیں)- ہم آگے بڑھیں اس سے پہلے، ایک چھوٹی سی ڈکشنری:

پری منی یعنی ... آپ کی کمپنی کی موجودہ قیمت

پوسٹ منی یعنی .... سرمایہ کار کے پیسہ لگانے کے بعد کمپنی کی قیمت

کیش آن کیش ایک سے زیادہ یعنی .... ایكذٹ کے دوران سرمایہ کار کو جتنے گنا رقم لوٹائی گئی (اس کو نکالنے کے لئے، لوٹائی گئی کل رقم کو ایک سرمایہ کار کمپنی کے پورے لائف سائیکل میں جتنا پیسہ لگاتا ہے اسے حصہ دے کر نکالا جا سکتا ہے)

image


اس وقت کمپنی کی قیمت لگانا جبکہ اس کی کوئی آمدنی یا جائیداد نہ ہو

اگر ابتدائیہ کمپنی کے پاس قیمت طےکرنے کے دوران کوئی آمدنی یا جائیداد نہیں ہے تو کمائی اور جائیداد کی شناخت بے کار ہو جاتی ہے، اور صرف مارکیٹ کی کمپنی کے نقطہ نظر کا اختیار رہ جاتا ہے- اکیلے میں کوئی کاروبار نہیں چلتا- ہر تجارت کے ساتھ یہ امکان ہے کہ اسی طرح کی قسم کا کوئی اور کاروبار بھی چل رہا ہوگا- لہذا، مارکیٹ کی قیمت جاننا سب سے اچّھا طریقہ ہے۔

ابتدائیہ کمپنی کی قیمت لگانے کے لئے قابل قدر اطلاعات سب جگہ سے حاصل کرنے کی کوشش ہونی چاہئے، ایسی اطلاعات نیچے لکھے ذرائع سے لی جا سکتی ہیں۔

مارکیٹ سروے - کمپنی جس شعبہ سے جڑی ہوئی ہے، اس کے بارے میں ہر طرح کے عوامی اعداد و شمار اکٹھا كرکے -

کمپنیوں کے مقابلے سے حاصل اعداد و شمار - اس انڈسٹری میں ملوث کمپنیوں کا موازنہ کر کے متحرک کئے گئے اعداد و شمار-

مستقبل کی طرف جھکاو - مستقبل میں کیش کے آ نے اور جانے کی توقع، خالص منافع، جائیداد-ذمہ داری کی صورت حال اگلے 5 سالوں تک۔

یوں تو بہت سے طریقے ہیں، لیکن بنیادی طور پر فطری علم اور مقداری طریقے اہم ہیں- فطری سمجھ کا استعمال ابتدائی سطح کے سودے میں کرتےہیں ، جبکہ کمپنی جیسے جیسے بڑھتی جاتی ہے اسکی مالی اطلاعات کے ساتھ مقداری طریقوں کا استعمال بڑھتا جاتا ہے۔

اسٹنكچو ل یا فطری علم پر مبنی طریقے مکمل طورپر مقداری تجزیہ سے عاری نہیں ہوتی ہیں، لیکن یہ طریقہ عام طور پر سرمایہ کاری کے شعبہ میں تجربے کی بنیاد پر ہوتی ہے، جیسے کہ ایک اوسط سودے کی قیمت رسائی حاصل کر نے اور خارج ہونے کے دوران کیا ہو سکتی ہے - مقداری طریقے اتنے مختلف نہیں ہیں، لیکن ان میں کمپنی سے باہر نکلنے کے ممکنہ مواقع سے متعلق زیادہ اعداد و شمار (ان میں سے کچھ تشخیصی طریقہ سے حد بندی کی جا سکتی ہیں) شامل ہیں۔

اس طرح کے اعدادوشمارمیں، مارکیٹ اور لین دین کا موازنہ کرنے کا طریقہ پسند کیا جانے والا طریقہ ہے- جیسا کہ میں نے ذکر کیا، اس پوسٹ منی کا مقصد یہ سب کس طرح کریں یہ دکھانا نہیں ہے، بلکہ مختصر میں، یہ موازنہ سرمایہ کار کو یہ بتاتی ہے کہ کس طرح بازار میں دوسری کمپنیوں کی قیمت کچھ بنیادوں (مثال کے لئے، آمدنی کی کتنے گنا یا ای بی آ ئی ٹی ڈی اے ، یا دوسری چیزیں جیسے یوزر بیس وغیرہ) پر لگائی جاتی ہے، جو کہ آپ کی کمپنی کی موجودہ قیمت طے کرنے کے لئے بھی مثال کے طور پر عائد کئے جا سکتے ہیں-

سرمایہ کاروں کو کیا اپنی طرف متوجہ کرتا ہے؟

جوش یا فوٹیج۔ سب سے زیادہ ضروری جزو جو ایک سرمایہ کار ڈھونڈتا ہے وہ ایک کشش ہے- جو کمپنی کے بارے میں نظریہ کو فروغ دیتا ہے، ایک کمپنی کا سب سے بڑا مقصد یوزرس کو حاصل کرنا ہے۔

آمدنی ۔ خالص منافع یا فائدہ بھی ایک اہم جزو ہے، جو کمپنی کی قیمت لگانے کے کام کو آسان بناتا ہے- یہ کافی حد تک آمدنی کے ذرائع پر بھی منحصر ہے، جہاں تک ابتدائیہ کا سوال ہے، یہ کچھ وقت کے لئے قیمت طے کر نا کم کر سکتا ہے- اگر صارفین / مصرف سے زیادہ قیمت وصولی جاتی ہے تو ترقی کی رفتار سست ہو جاتی ہے جس سے طویل مدت میں کم آمدنی ہوتی ہے، اسی لئے قیمت بھی کم لگائی جاتی ہے۔

یہ ایک تضاد لگتا ہے کیونکہ آمدنی کا مطلب ہے کہ ابتدائیہ پیسہ کمانے کے بالکل قریب ہے- لیکن صحیح معنوں میں، ابتدائیہ صرف آمدنی حاصل کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ تیزی سے آگے بڑھنے اور پیسے بنانا ہے- اگر تیزی سے ترقی نہیں ہوتی ہے، تو ہم کچھ نیا نہیں کر رہے ہیں بلکہ پیسہ کمانے کے روایتی کاروبار میں ہی لگے ہیں ۔

بانی کا خاکہ - اگر فنڈ جمع کرنے کی تمام حکمت عملی ناکام ہو جاتی ہیں، اس وقت بھی سرمایہ کار سب سے زیادہ جو چیز دیکھتے ہیں، وہ ہے کاروباری کا پروفائل- اگر کاروباری کی ساکھ (اعتماد ) اچھی ہے تو قیمت اچھی لگتی ہے، اس سے کوئی مطلب نہیں ہوتا کہ اس کی اگلی منصوبہ بندی کیا ہے- ایسے کاروباری جن کی پہلے حوصلہ افزائی ہو چکی ہے یا آپ کے کاروبار سے آ گے نکل چکے ہیں، ان کی قدروقیمت زیادہ ہوتی ہے- بڑی سطح کی شکل اور صحیح مدد طریقہ کار کے ساتھ یہ اپنی کاروباری منصوبہ بندی کو کامیاب انٹرپرائز میں تبدیل کر سکتے ہیں- اور یہی وجہ ہے کہ جب تمام اجزاء کمزور پڑ جا تے ہیں تو سرمایہ کار اس شخص کی امیج پر انحصار کرتے ہیں-

نتیجہ

آخر میں، کسی کاروبار ی کا عقیدہ مالیت پر مبنی ہے، اور جب سٹارٹ اپ میں مشکلات سامنے آتی ہیں تو کاروبار میں قیمت لگانے کی بات سامنے آتی ہے اور فنڈنگ کی ضرورت پڑتی ہے- فنڈنگ مکمل طور منصوبہ بندی پر مبنی ہے اور سرمایہ کار بنیادی طور پر استحکام، ہدف مارکیٹ کا سائز اور اس کی ترقی کے ساتھ بانی کی معتبر ساکھ اور اس کے پس منظر کو مد نظررکھتے ہیں۔

    Share on
    close