اسٹارٹپ شروع کر رہے ہیں تو ان 11 غلطیوں سے بچیں

اسٹارٹپ شروع کر رہے ہیں تو ان 11 غلطیوں سے بچیں

Wednesday December 16, 2015,

6 min Read

(اسٹارٹپ شروع کرنے والا عموماً ہر کاوباری ابتدائی دور میں کچھ غلطیاں کرتا ہے، وہ کون کون سی غلطیاں ہیں اور انہیں کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے، بتا رہے ہیں فایںڈيوگی کے بانی نمن ساراوگی)

میں ان تمام لوگوں کا گناہگار ہوں۔ ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کی بجائے فائںڈيوگی بنانے کے 3 سال کے دوران میں نے بیس پچیس بانیوں سے بات چیت کی، ہم لوگ ایک دوسرے کو ہر روز دیکھتے تھے، اور کبھی کبھی ہم دوپہر کے کھانے کے دوران اپنے مسائل پر بھی بات کرتے تھے۔ میں کوئی مدد تو نہیں کر پاتا تھا، لیکن میں نے ان غلطیوں پر ایک خاص طرح کا پیٹرن دیکھا جو ہم ہر روز کرتے ہیں۔ زیادہ تر دیگر بانی مجھ سےعمر میں دس سال بڑے تھے، انہوں نے اچھے اداروں میں تعلیم حاصل کی تھی اور جانی پہچانی کمپنیوں میں ملازمت کی تھی، اس لئے یہ تجربہ یا عمر کی بات نہیں ہے۔ کئی بار یہ شاید خوف اور کئی بار شاید صرف کاہلی ہے۔

image


یہاں ایک فہرست ہے، حالانکہ سب کچھ منظم نہیں ہے-

فلیکسی کی ٹائمنگس

ہر روز اپنے کام پر کم سے کم 10 گھنٹے رہنے کی کوشش کریں، خاص طور پر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک۔ اس سے آپ جسمانی اور ذہنی طور پر فعال اور فِٹ رہیں گے۔ ٹیم کے ارکان کے ساتھ آمنے سامنے ملنا اہم ہے۔ پابندی نہ کرنا وقت اور ڈسپلین اور ترجیح و توجہ نہ دینے کی نشانی ہے۔ نظم و ضبط سے کسی بھی چیز پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کسی کو کام پر رکھنے میں زیادہ وقت نہیں دینا -

لوگ سستے ہوائی ٹکٹ کے لئے ایک گھنٹہ خرچ کر دیتے ہیں، لیکن اس کی معلومات حاصل کرنے میں تھوڑا سا بھی وقت نہیں دیتے، جنہیں انہوں نے ملازمت پر رکھا ہے۔ یاد رکھیں، نل سے مہینے بھر تک پانی بہتے رہنا اس کے ایکمشت خرچ کے مقابلے میں بہت مہنگا پڑتا ہے۔

کوئی کوڈنگ نہیں

ایک بانی کے طور پر آپ یا تو بناتے ہیں یا پھر فروخت کرتے ہیں، کسی اور کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ پہلی بار، نوجوان بانی عام طور پر روزانہ کام کرنا پسند کرتے ہیں اور كلیركل کام خود کرتے ہیں اور تکنیکی اور فروخت کے کام کے لئے ملازم رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ نے ان اسٹارٹپس کے بارے میں زیادہ کچھ نہ سنا ہو کیونکہ ایسے اسٹارٹپس کی عمر طویل نہیں ہوتی۔

دیگر اسٹارٹپس پر بے جا بحث

یہ میری پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہے، اور میں اب اس پر بور نہیں ہوتا۔ دو بانیوں کی ڈاٹ کام شناخت ہو سکتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں ایک ہی صنعت کے ہوں۔ ایسے میں ان پربحث کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس کے بدلے اس کے اچھی استعمال کرنے والی چیز بنانے میں توجہ دینا چاہئے یا پھر کسی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ دوسرے اسٹارٹپس کا کیا حشر ہوا، آپ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔

لوگو بنانے میں لاپروہی

اس صورت حال کو دیکھئے: آپ کو ابھی یہ بھی پتہ نہیں کہ آپ کا بنایا پروڈکٹ مارکیٹ کے لئے فٹ ہے بھی یا نہیں – ان حالات میں اپ یہ بات کس طرح معلوم کریںگے کہ آپ کی کمپنی کا لوگوکا کیا پیغام ہونا چاہئے؟ وِج راكیٹ کا لوگو دیکھیں، مبہم طریقے سے لکھا ہوا ہے، لیکن اس میں بھی ایک کہانی ہے۔یوں بھی ان کی ویب سائٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے پاس گاہک موجود تھے۔

دلائل کو نامکمل چھوڑنا

دلائل اچھے ہوتے ہیں۔ انہیں نامکمل کبھی نہ چھوڑیں۔ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا جمع کریں اور پھر فیصلہ کریں۔ ہر ادھوری بحث کی وجہ سے کسی پروڈکٹ پر کام کرنے کے لئے کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اگر دو لوگ آپس میں مدلل بحث کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہوں تو انہیں ایک ہی ٹیم میں نہیں رہنا چاہئے۔

گاہک تحقیق کے لئے فیس بک کی خاک چھاننا

فیس بک سوراخ والے خرگوش کے گھر کی طرح ہے۔ ایسے لوگوں پر گھنٹوں ضائع نہ کریں جنہیں آپ جانتے تک نہیں۔ صرف 10 ڈالر کا ایک اشتہار چلائیں اور اپنے کاروباری خیالات کا جائزہ لیں۔

تحریری طور پر معلومات جمع نہ کرنا

یہ مینجمنٹ 101 کہلاتا ہے۔ ہدایات لکھ کر دیں۔ زبانی ہدایات پر لوگوں تک پہنچنے میں مشکل ہو سکتی ہے اور اس سے تنازعہ ہو سکتا ہے۔ جب آپ کچھ نیا کر رہے ہوں اور آپ کا کاروباری خاکہ پوری طرح تیار بھی نہ ہو، تب لکھنے سے آپ کی سوچ کو ساخت مل سکتی ہے۔

وقت کے مطابق کام کرنے کی بجائے کھوکھلے دعوے کرنا

آپ یہ کبھی نہ کہیں کہ "ہم لوگ چھ ماہ میں فنڈ جمع کر لیں گے۔" یہ کہنا شروع کریں، "ہم لوگ اس وقت فنڈ جمع کریں گے جب ہم ایک مقررہ منزل تک پہنچ جائیںگے۔ یا ایک سنگ میل حاصل کر لیںگے۔ اور پھر آپ اس ایک سنگ میل کی طرف پوری توجہ سے کام کرنا شروع کر دیں۔ اس سے آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ فنڈریزینگ کے لئے یہ کہنا چھوڑ دیں کہ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد فنڈ جمع کریں گے، یا پھر یہ پریشانی ختم ہونے کے بعد فنڈ جمع کریں گے یا پھر چوجودہ سرمایہ کار انکار کرے گا تو فنڈ جمع کرنے کے لئے اگلی کوشش کریں گے۔ اس الگ سرمایہ کاری کے لئے ایک ساتھ بہت سے لوگوں سے بات کرنا ٹھیک ہے اور جب آپ کو ایک سے زیادہ سرمایہ کاروں سے مثبت جواب ملنے لگے تو کچھ سرمایہ کاروں کو بڑی عاجزی کے ساتھ انکار کر دیں۔

ملازمت کے لئے افراد کو چننے میں لاپرواہی

اینجلسٹ یا گتھب ویب سائٹ پر پروفائل ہونا کسی بات کی ضمانت نہیں ہےکہ وہ بہت اچھے ملازم ثابت ہو سکتی ہیں۔ اسٹارٹپ میں پرجوش ہونا کوئی ہنر نہیں ہے۔ آپ کے پاس لوگوں کو تربیت دینے کا وقت نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو نوکری پر رکھیں جو آپ کے کام کو پورا کر سکے۔ بڑی کمپنیوں میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کی ثقافت کی نقل نہ کریں - وہ لوگ پہلے ہی زمین کی سطح سے اوپر اٹھ چکے ہیں۔

بغیر کسی وجہ کے مشورہ کو سننا

آپ کو دوسرے اسٹارٹپ کے بارے میں اتنی ہی معلومات ملے گی جتنی آپ کو کوئی سرمایہ کار یا دوسرا بانی رکن بتائے گا۔ اگر یہ معلومات آپ تک کسی صحافی کے ذریعے سے آ رہی ہے تو اس کا مکمل امکان ہے کہ یہ میڈیا میں توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے کیا گیا ہو۔ جو چیز ان کے لئے کام کر رہا ہو، وہ آپ کے لئے کارگر نہیں ہوگا۔ اگر آپ اس کا حصہ نہیں ہو تو آپ کو اس کی معلومات نہیں ہوگی۔ کہانیوں کو غور سے سنے اور آپ کی ضرورت کے مطابق اس پر آگے بڑھیں۔

تحریر: نمن ساراوگی

ترجمہ : ذلیخہ نظیر

Share on
close