’ا سٹارٹپس‘ صارفین پر توجہ دیں تو فنڈنگ ​​ کوئی مسئلہ نہیں : نكِیش ارورہ

’ا سٹارٹپس‘ صارفین پر توجہ دیں تو فنڈنگ ​​ کوئی مسئلہ نہیں : نكِیش ارورہ

Tuesday January 19, 2016,

4 min Read

کچھ عرصہ قبل ’نِکیش ارورہ‘ اُس وقت خبروں اور سُرخیوں کی زینت بنے تھے ،جب وہ جاپان کی ایک انویسٹمنٹ کمپنی’ سافٹ بینک‘ سے منسلک ہوئے اور اس کے کچھ دنوں بعد ہی اس کمپنی نے سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کو منتخب کیا۔ ’سافٹ بینک‘ میں صدر اور ’سی او او‘ کے عہدے پر فائز ’نِکیش ارورہ ‘ نے ’اسٹارٹپ انڈیا‘ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کئی اہم نکات پر اظہارِ خیال کیا۔

ہندوستان ’نِکیش‘ کی پہلی پسند کیوں ہے -

’نِکیش‘ بتاتے ہیں کہ جب 18 ماہ قبل انہوں نے یہ کمپنی جوائن کی تھی، اُس وقت کمپنی اپنی توسیع کے لئے کئی مقامات کا انتخاب کر رہی تھی ۔ تقریباً اُسی دوران ہندوستان میں اقتدار بھی بدلا ۔ پھر ہم نے بھی اِس جانب توجہ دی کہ ہندوستان میں جس تیزی سے ٹیکنالوجی کی توسیع و ترقی ہو رہی ہے، اُسے دیکھتے ہوئے آنے والے10 سے15 سال کا وقت ہندوستان میں نئی ​​کمپنیوں کے لئےنہایت فائدہ مندثابت ہوگا۔ ’نِکیش‘ نے’ اُوبر‘ (Uber) کمپنی کے سی ای او’ ٹریوس ‘ (Travis)کی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ انویسٹمنٹ کے لحاظ سے ’ بے ایریا، بیجنگ اور بنگلورو‘دنیا کے تین بہترین مقامات ہیں۔
image


’اسٹارٹپ‘ سے کیا سیکھا -

’نِکیش‘نے بتایا کہ چاہے کوئی بڑی کمپنی ہو، ’اسٹارٹپ‘ ہو یا پھر’اسٹارٹپ‘ سے ہی تشکیل پانے والی کوئی بڑی کمپنی ہو، سب سے ایک ہی سبق ملتاہے، کہ جو لوگ واقعی کام کرنے کے مقصد اور اپنی کمپنی کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مارکیٹ میں اترتے ہیں، وہ اُن لوگوں کی بہ نسبت زیادہ کامیاب رہتے ہیں جو صرف فنڈنگ ​​اور پیسے کے لئے مارکیٹ میں آتے ہیں۔

اپنی کمپنی کا انتخاب کیسے کریں -

’نِکیش‘ نے کہا کہ آج دن بھر کئی لوگوں نے اپنے خیالات پیش کئے جو کہ بہت مُفیداور معلوماتی تھے ۔ میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے کسی بھی کمپنی کے لئے یہ زیادہ ضروری ہے کہ وہ فنڈ جمع کرنے کی بجائے اپنے صارفین پر زیادہ توجہ دے ۔ اور جولوگ اِس سوچ کے ساتھ کمپنی شروع کر رہے ہیں، و ہی سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ مناسب و موزوں ہیں۔

تعلیم کی اہمیت -

تعلیم سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم تعلیم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ ’نِکیش‘بتاتے ہیں کہ اگرچہ یہ کام آسان نہیں ہے ۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی کے لئے پارٹرشپ اور سرکاری تعاون کی ازحد ضرورت ہوتی ہے۔

مختلف پالیسی پیکج سے امیدیں -

’نِکیش‘ کہتے ہیں کہ مجھے واقعی لگتا ہے کہ ہم نے مثبت شروعات کی ہے ۔ ہم بہت سے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئے ہیں ۔ چاہے وہ سرکاری مشینری سے وابستہ لوگ ہوں یا پھر’ا سٹارٹپس‘ ہوں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ سبھی ایک دوسرے کے فوائد سے منسلک ہیں اور ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ سفر بہت طویل ہے۔ ہم نے پہلا اہم قدم تو آگے بڑھا ہی دیا ہے ۔ اب ضرورت ہے اسے تیزی سے مزید آگے بڑھانے کی ۔

’ سافٹ بینک‘ سولر انرجی کا بڑا سرمایہ کار-

’نِکیش‘ نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس اِس وقت بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اب’کلین انرجی‘ کے میدان میں آگے بڑھے اور کام کرے ۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ میَں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ حکومت اِس سمت میں کافی بہتر کام بھی کر رہی ہے۔

’آرٹیفِشل انٹلی جینس‘ سے متعلق رائے -

اس کے علاوہ ’نِکیش‘ مصنوعی ذہانت (آرٹیفِشل انٹلی جینس) کے شعبے سے متعلق بھی بہت پُر امید ہیں اور سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔

کیا سروس سائیڈ کی فنڈنگ ​​پروڈکٹ سائیڈ سے زیادہ ہے -

ہندوستان میں’ا سٹارٹپس‘ ابھی ابتدائی دور میں ہیں، لہٰذا یہ ہم سب کی یہ ذمّہ داری ہے کہ ہم پھونک پھونک کر قدم رکھیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے منصوبوں کو عملی شکل دیں۔

’ ڈسکاؤنٹ ماڈل‘ پر انحصار آخر کب تک -

ہمارا تمام کمپنیوں سے پُر زور اصرار ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو ایک اچھا اور خوشگوار تجربہ دیں ۔ اور یہ ہم نے صارفین پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ کس کمپنی کو منتخب کریں۔

قلمکار : آشوتوش کھنتوال

مترجم : انور مِرزا

Writer : Ashutosh Khantwal

Translation by : Anwar Mirza