ایک خاتون ٹیچر, جنہوں نے نکاح کے دن بھی نہیں لی اسکول سے چھٹی

سارے ضلع میں قائم کی عمدہ مثال

ایک خاتون ٹیچر,  جنہوں نے نکاح کے دن بھی نہیں لی اسکول سے چھٹی

Thursday May 05, 2016,

3 min Read

کہتے ہیں " ایسا کام کرو کہ کام ہی شناخت بن جائے، ہر قدم ایسے چلو کہ نشان بن جائے۔ '

بہار کے چھپرا کی ایک بیٹی تطہير فاطمہ نےاس کہاوت کو اپنی عملی زندگی میں سچ کر دکھایا ہے۔ تطہير ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔ تطہير نے ہفتے بھر سے جاری اپنے نکاح کی رسومات کے درمیان ایک دن بھی اسکول جانا نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ نکاح و وداعی کے دن بھی اسکول پہنچی اور بچوں کو پڑھایا۔

image


سید محمد امام اور شما آرا کی بیٹی تطہير فاطمہ سارن ضلع کے لهلادپر ڈویژن کے پرائمری اسکول لشكريپر اردو میں ٹیچر ہیں۔ ان کا نکاح عالم گنج پٹنہ سٹی کے ساکن سید موسی علی رضوی کے بیٹے ظفر علی رضوی سے طے ہوا۔ اپریل ماہ کی نو تاریخ کو۔ خاندان میں جشن کا ماحول تھا۔ تمام رشتہ دار اس خوشی میں شرکت کے لئے دور دور سے آئےتھے۔ لواحقین نکاح کی تیاریوں میں لگے تھے۔ تمام کو شام کے وقت شہنائی کے ساتھ نکاح کے قبول نامے کا انتظار تھا۔ لیکن، جشن کے اس موقع پر بھی تطہير نے اسکول سے چھٹی نہیں لی۔

بقول تطہير ،

"نکاح کے لئے طویل چھٹی پر جانا مجھے ناپسند نہیں۔ میرا پہلا فرض بچوں کو تعلیم دینا ہے۔ میں کچھ الگ نہیں کر رہی ہوں۔ حکومت نے مجھے اسی کام کے لئے مقرر کیا ہے، جسے میں بخوبی نبھانا چاہتی ہوں۔"
image


بطور ٹیچر اپنی ذمہ داریوں کے تئیں پوری لگن کی وجہ سے بھلے ہی تطہير کو لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ بڑا کام نہیں کیا ہے، لیکن آج کے ماحول میں وہ مثال بن گئی ہیں۔ نکاح کے پانچ دن قبل سے آغاز ہلدی رتجگا، مہندی وغیرہ کی رسومات کے درمیان نکاح کے دن بھی بچوں کو پڑھانے کی بات پورے علاقہ میں ہو رہی ہے۔ نکاح ہی نہیں، تطہير نے نکاح کے اگلے دن بھی اسکول میں باقاعدہ بچوں کو پڑھایا ساتھ ہی اپنی شادی کی خوشی بھی انہی بچوں کو چاکلیٹ کھلا کر منائی۔

image


نکاح کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ سسرال جانے کے دن بھی تطہير روز کی مانند اسکول پہنچیں اور کلاس لی۔ اس کے بعد گھر پہنچی تو وداعی تقریب کی رسم پوری ہوئی۔

اسکول کے بچے تطہير سے جذباتی لگاؤ محسوس کرتے ہیں۔ طالب علم پنٹو کمار، كنال کمار، کاجل کماری، خوشبو تارا وغیرہ نے بتایا کہ میڈم جب تک واپس نہیں آ جاتیں، سب کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔

image


بطور ایک ٹیچر تطہير فاطمہ کے مثالی اور قابل ستائش کام کی جانکاری ملنے کے بعد ڈویژن تعلیمی شعبے کے عہدیدار قمروالدين انصاری نے بھی تطہير کی تعریف کرتے ہوئے ان کےاعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع تعلیم عہدیدار چندركشور پرساد نے کہا کہ تطہير کا کام قابل ستائش اور دیگر اساتذہ کے لئے مثالی ہے۔

قلمکار :کلدیب بھاردواج

مترجم: زلیخا نظیر\

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

كٹھات برادری کی تاریخ میں پہلی بار کسی لڑکی نے کی ملازمت

آپ کی اسٹارٹپ اسٹوری کی سرخی کون بناتا ہے ؟

میری توجہ امیر بیوی بننے پر مرکوز ہے... گرافک ڈیزائن کمپنی کی بانی سائفا شبیر کی کہانی