بلڈنگ کی چھت پر کاشت کرنے والی ہندوستانی نژاد خاتون کو امریکی ایوارڈ

بلڈنگ کی چھت پر کاشت کرنے والی ہندوستانی نژاد خاتون کو امریکی ایوارڈ

Tuesday October 27, 2015,

1 min Read

ہندوستانی نژاد امریکی خاتون شہری انیتا ادالجا کو امریکی صدر کے دفتر نے اپنے شعبے کی 'کامیاب' خاتون ہونے کا اعزاز عطا کیا ہے۔ وہ ان 12 افراد میں شامل ہوں گی جنہوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے والے صحت مند زرعی کام کو فروغ دینے میں قابل ذکر رول ادا کیا ہے۔ جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔

انیتا سماجی کارکن ہیں جنہوں نے کھیتی کو اپنا پیشہ بنایا ہے۔ وہ آرکیڈیا سینٹر فار سسٹینیبل فوڈ اینڈ ایگری كلچر کے مینیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

image


انیتا نے کہا کہ آسانی سےخوراک دستیاب کرنے، کمیونٹی کی تعمیر اور زمین کے انتظام کے لئےصحت مند اقدامات کے لئےانہوں نے اپنے آپ کو وقف کیا ہے۔ پہلے وہ بروک لین میں سماجی کارکن تھیں۔ بے گھر، ذہنی طور پر بیمار لوگوں کے لئے رہائش کے لئے کام کرنے والی انیتا نے عمارت کی چھت پر کاشتکاری شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ سے ان کا عزم اورمضبوط ہوا ہے۔ '' (پی ٹی آئی)