دو سال میں 128 ارب ڈالر تک پہنچنے گا ہندوستانی ڈیجیٹل کاروبار

دو سال میں 128 ارب ڈالر تک پہنچنے گا ہندوستانی ڈیجیٹل کاروبار

Tuesday December 15, 2015,

2 min Read

ای کامرس میں پوری دنیا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل کاروبار آیندہ دو سال میں 128 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، اس سال یہ کاروبار 42 ارب ڈالر کا ہے۔ ایک مطالعہ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ موبائل، انٹرنیٹ تک رسائی اور موبائل- کامرس فروخت میں ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل کاروبار میں اس بھاری اضافہ کی توقع کی گئی ہے۔

image


صنعیتی ادرہ ایسوچیم اور ڈیلائٹ کے مشترکہ مطالعہ سے یہ امید ظاہر کی گئی ہے۔ اس کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ کے بڑھتے رجحان، موبائل کے ذریعے فروخت کاروبار، پیشگی شپنگ اور ادائیگی کے اختیارات، حوصلہ افزا مراعات اور الیکٹرانک کاروبار کے ذریعے نئی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی تیزی سے بڑھی ہے۔ جس کی وجہ سے اس میں غیر متوقع اضافہ کی امید کی جا رہی ہے۔ 'تحقیق کے مطابق ہندوستانی ڈیجیٹل کامرس مارکیٹ کے موجودہ 42 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2017 تک 128 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

ایسوچیم جنرل سکریٹری ڈی ایس راوت نے بتایا ملک کے ہر کونے میں واقع دیہی علاقوں میں رسائی کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات مکمل طور پر تیار نہیں ہو پائی ہیں، وہاں سپلائی اور ای کامرس میں دوسرے ساز و سامان کا انتظام کرنا کافی پیچیدہ کام ہے ۔

راوت نے کہا کہ ای کاروبار کو لے کر ٹیکسیشن پالیسیاں واضح نہیں ہیں۔ یہ مختلف کاروبار ماڈل اور لین دین پر منحصر ہیں۔ مسائل اس وقت اور بڑھ جاتے ہیں، جب اس میں چیزوں اور خدمات کی سرحد پار آن لائن خرید فروخت ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اہم پروگرام 'ڈیجیٹل انڈیا' کے تحت ایک ہی جگہ میں تمام سرکاری خدمات فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس سے بھی کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور ملک کے ہر کونے میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ کی رسائی ہو سکے گی۔