ایک ایسے کاروباری جو'LinkedIn2.0' کے ذریعے دیتے ہیں 400 اسٹارٹپس کو مشورہ

ایک ایسے کاروباری جو'LinkedIn2.0' کے ذریعے دیتے ہیں 400 اسٹارٹپس کو مشورہ

Monday January 04, 2016,

5 min Read

'عمل کرو، نتیجے کی فکر مت کرو' آپ نے کتنی بار بڑے بزرگوں کو ایسا کہتے سنا ہے؟ کئی بار سنا ہو گا۔ لیکن کتنی بار آپ نے دوراہے پر رک کر واقعی میں اس پرغوروفکر کیا ؟ زیادہ تر کے لئے یہ کوئی معنی نہیں رکھتا اور وہ اس موضوع پر سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ تاہم، دیپک گوئل کے لئے یہ سیکھ ایک ذاتی ترغیب تھی، اس اصول کو مانتے ہوئے اور اسے سرگرم کرنے کے لئے انهونے ٹیکنالوجی کی ایک منفرد دین کو اپنا ذریعہ بنایا۔ یہاں پیش ہے 'کرما سركلس' جو ہر کسی کی اس کی ضروریات کے مطابق مدد کرتا ہے۔ تاہم، اس شخص کا کیا ہوگا ؟ جو اس خیال پر پکا ایمان رکھتا ہے؟ یقینا اچّھا ۔ گزشتہ سات سالوں سے ' اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم' میں کام کرنے والے دیپک سیلیکون ویلی کے 400 سے زائد ابتدائیہ (startup) کو مشورہ دیتے ہیں اور ان کی کوششوں کو بہتر سرمایہ کاری میں تبدیل کرا پائے ہیں۔

image


LinkedIn 2.0

دیپک کے مطابق' لنکڈ ان' پر کرما سركلس ایک اور پرت جوڑتا ہے۔ یہ ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس پر پیشہ ورانہ سوشل میڈیا کا دھیان نہیں جاتا ۔

'لنکڈان' کے پلیٹ فارم سے قیمت اضافے کی وضاحت کرتے ہوئےاس کے بانی کہتے ہیں۔ "مشترکہ معیشت کے تصور پر کام کرتے ہوئے، کرما سركلس کا ہدف پیشہ ورانہ مشیر مہیا کرانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ دوسرے يوجرس کو اس بات کو جاننے کی اجازت دیتا ہے کس طرح ایک شخص نے ان کی مدد کی۔ یہ نہ صرف لوگوں کو عوامی طور پر مدد مانگنے اور دینے کی ترغیب دیتا ہے بلکہ یہ ان کی آن لائن امیج کو بھی بہتر بناتا ہے تاکہ ان کی رسائی میں اضافہ ہو سکے۔ لنکڈ ان کے برعکس، ہم یہ نہیں سوچتے کہ پیشہ ورانہ کنکشن ہو سکتا ہے یا نہیں جب تک کہ باہمی سمجھوتہ نہ ہو جاۓ۔

image


باہمی معاہدے کا پلیٹ فارم تیار کرتے ہوئے دیپک کو لگتا ہے کہ یہاں آپ جتنا دیں گے اس سے کہیں زیادہ آپ کو مل جائے گا۔ اس کے علاوہ، زیادہ اسکور (پوائنٹس) کے ساتھ مدد کرنے والوں کا جھکاؤ آپ کی طرف زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

کیا آپ نے پوائنٹس سنا ؟ جی ہاں، پلیٹ فارم پر کرم پوائنٹس ہے۔

مدد پانے والے اس کی مہارت کی تصدیق کرتے ہوئے ستائشی خط لکھ سکتے ہیں اور انھیں کرم پوائنٹس دے سکتے ہیں اور مدد کی پیشکش کرنے والے افراد کے لئے آن لائن ساکھ کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔

یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

فرض کیجئے دو شخص ہیں اے اور بی۔ اگر اے، بی کی مدد کرتا ہے، پھر اگلی بار اے کی مدد کی خواہش جتاتا ہے اس حالت میں اسکے سوال نہ صرف پروفیشنل کی فیڈ میں پوسٹ ہوں گے جن کی اے نے مدد کی ہے بلکہ ان کی بھی فیڈ میں اے کے سوال جائیں گے جنہیں اے کی مدد ملی۔ اس معاملے میں بی نے جن پیشہ ور افراد کی مدد کی ہے ان کے پاس بھی اے کی مدد کے سوال جائیں گے۔ دیپک کہتے ہیں۔ "یہ اصول چیزوں کی اصل منصوبہ بندی میں صحیح ہے اور ہم نے صرف ماڈل آن لائن کیا ہے۔ جب آپ کسی پریشانی میں ہوتے ہیں تو آپ ان سے مدد مانگتے ہیں جن کی آپ نے کبھی مدد کی ہے اور بدلے میں وہ لوگ ایسے لوگوں سے پوچھتے ہیں جن کی کبھی انہوں نے مدد کی ہو۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان کاروباری کسی کو بھی پیغام بھیج سکتے ہیں اور بغیر کوئی کنکشن قائم کئے بڑے صنعت کار سے ملاقات تک کا وقت حاصل کر سکتے ہیں ۔

اصول

دیپک کا ذاتی نظریہ ان کے کاروبار میں بھی قائم ہے۔ اپنا نصب ا لعین حاصل کرنے کے اصول پر 'کرم سركلس' کام کرتا ہے۔ وہ ہے مسلسل مدد کرنے کا اصول، بغیر کسی شرط کے ساتھ ساتھ ہر کسی کی طاقت کا احترام کرنا اور لوگوں کو ضرورت کے مطابق ان کومشورہ دینا۔ فی الحال 6 رکنی ٹیم والے اس پلیٹ فارم کے پاس اپنا کوئی عملی آمدنی کا ماڈل نہیں۔ وہ اس کو سوشل انٹرپرائز کہتے ہیں اور کمپنی 2017 تک اس پلیٹ فارم کو مونیٹائز (monetize) نہیں کرنا چاہتا۔ بوٹ اسٹریپ کمپنی فی الحال 1800 چنے ہوئے لوگوں کا نیٹ ورک ہے جو ' اكوسسٹم ' میں جانے مانے نام ہیں۔ کمپنی فی الحال ایسے با اثر افراد کی تلاش کر رہی ہے جو ڈونر زمرے کے تحت آتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر 90 فیصد ڈونر ہیں اور صرف 10 فیصد ہی مدد مانگنے والے ہیں۔ ہر ماہ 3000 لوگ اس فورم پر آتے ہیں اور اگلے دو ماہ میں اعداد و شمار کو 8000 تک پہنچانے کی منصوبہ بندی ہے۔

image



اگر اس کےبانی کی مانیں تو وہ چار ماہ میں بڑھ نہیں پائے ہیں وہ اپنے گاہکوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اگلے ماہ اینڈرائڈ (Android) پر لانچ ہونے کے بعد ٹیم کو یقین ہے کہ جس طرح سے چیزیں کام کر رہی ہے وہ اس میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔ دسمبر میں آئی او اس پر بھی یہ فورم آ جائے گا۔ مشورہ پروگرام چلانے والے کارپوریٹ اور دوسرے لوگوں کو کمپنی دعوت دے رہی ہے اور ساتھ ہی کرم فیڈ پر بھی کام کر رہی ہے۔ کمپنی فی الحال کور گروپ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔حالانکہ پلیٹ فارم ایپ کے لانچ ہونے کے بعد دیگر یوجرس کو ساتھ لانے پر کام کرے گی۔ وینچر کے بارے میں اپنے تجربات کے بارے میں دیپک کچھ یوں کہتے ہیں۔ 'کرم سركلس' زندگیوں کو جوڑتا ہے۔ مجھے دوسروں کی مدد کرنے میں لطف آتا ہے اور میں کسی کی ضرورت کو پوری کر پاؤں تو زندہ محسوس کرتا ہوں ۔ یہ ایسا کچھ ہے جسے میں خود کے پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ '

قلمکار۔ تروش بھلّہ

مترجم ۔ سہیل اختر

Share on
close